ریموٹ ڈیسک ٹاپ کا مسئلہ

ijaz1976

محفلین
میں چاہتا ہوں کہ میں گھر ہوتے ہوئے آفس کے سسٹم کو ریموٹلی ایکسس کرسکوں اور اسی طرح گھر کے سسٹم کو آفس سے ایکسس کرسکوں مسئلہ یہ ہےآفس میں ہمارا نیٹ ورکنگ سیٹ اپ کچھ اس طرح ہے، ڈی ایس ایل کنکشن موڈیم سے منسلک ہےاسکے بعد موڈیم سے لین کارڈ کے ذریعے لینکس کی فائر وال ’’سموتھ وال ایکسپریس‘‘ جو کہ میں نے ہی انسٹال اور کنفگر کی ہے میں آتا ہے اس فائر وال والے سسٹم میں دو لین کارڈ لگے ہوئے ہیں یعنی ’’ریڈ‘‘ اور ’’گرین‘‘ انٹرفیس،جو لین کارڈ موڈیم کے ساتھ منسلک ہے وہ ’’ریڈ‘‘ انٹرفیس ہے اور یہ ایکسٹرنل نیٹ ورک کے ساتھ موڈیم کے ذریعے کنکٹڈ ہے جبکہ دوسرا لین کارڈ جو کہ ’’گرین‘‘ انٹرفیس ہے اس کے ذریعے سے انٹرنل نیٹ ورک پر موجود تمام کمپیوٹر انٹرنیٹ سے کنکٹ ہوتے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں کیسے موڈیم یعنی ڈی ایس ایل رائوٹر اور سموتھ وال فائر وال کو کنفگر کروں کہ میں دفتر والے سسٹم کو گھر سے ایکسس کرسکوں اور اس پر کام کرسکوں اور اسی طرح گھر والا کمپیوٹر پی ٹی سی ایل کے موڈیم ’’زیڈ ایکس ڈی ایس ایل‘‘ کے ذریعے انٹر نیٹ سے کنکٹڈ ہے اس کو کیسے کنفگر کیا جائے کہ گھر والا سسٹم ریموٹلی ایکسس ہوسکے۔ میں انٹرنیٹ پر تلاش بسیار کے بعد حاضر ہوا ہوں مجھے بہرحال کوئی قابل عمل حل نہیں سمجھ آیا اگر کوئی دوست رہنمائی کردے تو اس کی بہت مہربانی ہوگی۔
شکریہ
والسلام
اعجاز احمد​
 
جب تک مشین پبلک آئی پی نہ رکھتی ہو تب تک اس کو رموٹلی ایکسس کرنا مشکل امر ہوتا ہے اور اس کام کے لئے کوئی انٹرمیڈیٹ پبلک سرور چاہئیے ہوتا ہے۔ لاگ می ان اور اس جیسی جچھ ایک خدمات ہیں جن کے ذریعہ یہ کام آپ کر سکتے ہیں خواہ آپ کی مشین سب نیٹ ٹری میں کئی درجات نیچے کیوں نہ ہو۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
ونڈوز 7 میں ایک چیز متعارف کروائی گئی ہے۔ Windows Live Sync کے نام سے۔ ہم نے تو کبھی ٹرائی نہیں کی ۔ لیکن مائیکروسافٹ کے مطابق:
Connect to your computers remotely - Leave your PC online and run its programs or get to all its files from another computer. This is handy for "emergencies" when you might be at work and need a file from home
.
https://www.mesh.com/welcome/default.aspx
 

محمدصابر

محفلین
کیا آپ کے موڈیم کو کوئی پبلک آئی پی ملا ہے اگر ملا ہے تو کیا موڈیم میں آئی پی فارڈنگ آن ہے؟
 
وی پی این (ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک) کے ساتھ یہ کام کیا جاتا ہے، میرے گھر کے پی سی اور لیپ ٹاپ دونوں پر سے میں اپنے آفس کے نیٹ ورک تک ریموٹ کنٹرول کی صلاحیت ہوتی ہے اس کے بعد ریموٹ ڈیسک ٹاپ کے ذریعے لوکل آئی پی کے ذریعے ونڈوز 2003 سرور کے کسی بھی ٹرمینل پر ایکسس ہو جاتا ہے، نیٹ گئیر کے راؤٹر میں یہ آپشن موجود ہے اسی طرح ہر ایک میں وی پی این کرنے کے لئے آپشن دیا ہوتاہے، راؤٹر میں یوزر اکاؤنٹ بنانے ہوں گے جو کہ نیٹ ورک کو ایکسس کر سکیں، یہ ایک محفوظ طریقہ ہے، ہو سکتا ہے کہ آپ کے مسئلے کا یہ حل نہ ہو لیکن معلومات کے لئے شئیر کر دیا ہے۔
 

ijaz1976

محفلین
انیس بھائی وی پی این کری ایٹ کرنے کے لئے کیا کرنا ہوگا اس کا طریقہ کار اگر شیئر کرسکیں تو بہتر ہوگا۔ یاد رہے کہ میرے آفس والے نیٹ ورک پر ڈی ایس ایل موڈیم کے ساتھ ساتھ لینکس کی سموتھ وال فائر وال بھی ہے۔
 
Top