رُوبرُو

میں آپ کی سپیشل رس ملائی پر آنکھیں جمائے بیٹھا ہوں۔

لکھا تھا کہ کچھ کہ ترکیب یہ ہے اور پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شگفتہ آج تین دن ہو گئے ہیں مجھے ہنگامی بنیادوں پر نہیں بلکہ صبر و شکر سے یہاں انتظار کرتے، اب یا تو مجھے وہ سوال بتا دیں یا صاف بتا دیں کہ آپ نے میرے ضبط کا امتحان لیا تھا۔

سپیشل رس ملائی پر تو میں فاتحہ پڑھ ہی چکا ہوں اور بچارہ شاکر بھی ڈیجیٹل لائبریری کی پوسٹ پر دانتوں میں انگلیاں دابے بیٹھا ہے۔
اوپر سے الیکشن شروع ہیں اور آپ تو غیر حاضر ہیں الیکشن کمیشن سے نتیجہ یہ ہے کہ مجھے انصباطی کاروائیوں کا سامنا ہے ، کچھ آکر الیکشن کمیشن کا رخ ہی سیدھا کر دیں ، راجہ فار حریت بھی شامل ہوں گئے ہیں الیکشن کمیشن میں ، سخت ڈر لگ رہا ہے۔ :oops:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:

آپ کے صبر کا امتحان لینا مقصود نہیں بلکہ یہاں مجھے اپنے صبر کا امتحان دینا پڑ رہا ہے کیونکہ یہاں سے کچھ بھی پوسٹ کرنے میں مشکل ہو رہی ہے۔ رُوبرو بلانے کے دو مقصد تھے جن میں سے ایک تو فوت ہو چکا یعنی کہ آپ نے شعر میں مصرعے کی درستگی کر لی ہے ، میں اب اس لیکچر کا کیا کروں جو آپ کو مصرعہ درست کرنے کے موضوع پر دینا تھا :)

آپ تہنیتی پیغامات کے ساتھ ساتھ اب تعزیتی پیغامات کا زمرہ بھی کھولیں اور تعزیت پیش کریں اس عظیم فن پارے کی جو منظرِ عام پر نہیں آ سکا :)

غم کے اس موقع پر اب ایک سنجیدہ سوال (یہ سوال دوسرے مقصد کے تحت ہے)

آپ کی برداشت و صبر و تحمل میں کس چیز کا ہاتھ ہے ؟

تعلیم
والدین کی تربیت
ریاضت
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:

اب بات آپ کے صبر کی ہو یا میرے صبر کی ، بات رکی تو صبر پر ہی ہے نہ۔ ایک مقصد بھی آپ کا فوت نہیں ہوا بلکہ ایسا زندہ ہوا کہ میں کیا بتاؤں۔ میں نے شعر میں مصرعے کی درستگی کسی الہام کی بنیاد پر نہیں کی ہے بلکہ ملاحطہ کریں۔۔

“بے وقت کی راگنی (یعنی آف ٹاپک) بخدمتِ جناب محب علوی صاحب:

حضور اگر برا نہ منائیں تو عرض کروں کہ آپ کے قندِمکررشعر (وہ آئے بزم میں۔۔۔) میں کئی اغلاط ہیں:

پہلی بات تو یہ کہ پہلے مصرعے میں میر کے بعد ہم حشو (redundant) ہے۔ یعنی اس کو رکھنے سے مصرعہ وزن سے گر جاتا ہے۔ دوسری (اور اتنی ہی اہم ) بات یہ کہ یہ شعر میر کا ہے ہی نہیں!! اس شعر پر محققین میں‌کافی سر پھٹول ہو چکی ہے، جس کے بعدوہ اب قریب قریب متفق ہیں کہ اس شعر کے خالق مہاراجہ برق بہادر ہیں جنہوں نے 1930 کے لگ بھگ یہ شعرکہا تھا (گویا میر کی وفات کے کوئی ایک سو بیس برس بعد)۔ پہلے مصرعے کی اصل شکل یوں‌ہے:

وہ آئے بزم میں اتنا تو برق نے دیکھا
---
زیف “

یقینا اب آپ کو کسی قسم کا افسوس نہیں رہا ہوگا کیونکہ ایک اور شخصیت نے خاصی تفصیل سے مجھے لیکچر دے ڈالا ہے اگر پھر بھی تسلی نہ ہوئی ہو تو میں آپ کا ہلکا پھلکا لیکچر سننے کو تیار ہوں کیونکہ اس میں رمز کی کچھ باتیں ضرور ہوں گی اور خدارا فن پارے کو تو منظرِ عام پر لائیں ، میں رہوں نہ رہوں ، فن پارے کو رہنا چاہئے

سنجیدہ سوالوں کے جواب دینے کی آجکل صحت اجازت تو نہیں دے رہی مگر اب اس بہانے کے تحت کب تک بچ سکوں گا۔

میری برداشت و صبر و تحمل میں کس چیز کا ہاتھ ہے ؟

کاش میں اس سوال کا جواب غیر سنجیدگی سے دے سکتا تو یقین کریں آپ کے منظرِ عام پر نہ آنیوالے فن پارے کی طرح میرا جواب بھی ایک فن پارا قرار پاتا۔

تعلیم
والدین کی تربیت
ریاضت

ایک چوائس تو آپ نے دی ہی نہیں

اوپر درج تینوں :lol:
 
الف عین

لائبریرین
میں بھی لکھنا بھول جاتا تھا محب۔ لیکن اب جو تم نے نئ دستخط بنائی ہے اس میں بھی ایک غلطی ہے۔ لفظ "میرے" نہیں، "مرے" ہے۔ میرے تو بحر سے خارج کر دیتا اور شاید مومن بھی غالب کی طرح شگفتہ اور زیف سے شکایت کرتے کہ میاں یہ اردو شاعری ہے، کوئ کلام پاک ہے کہ جیسا جی میں آیا پڑھ لیا۔
درست شعر یوں ہے
تم مرے پاس ہوتے ہو گویا"
 
میں نے تو یہ حساب لگایا ہے کہ

بندگی میں مرا بھلا نہ ہوا

جی اسے بھی درست کرتا ہوں ویسے میں تو اس طرح شعر ہی درست کرتا رہوں گا :)

اس شعر پر بھی ایک پوری کہانی موجود ہے ، پہلے شعر میں تصحیح کرلوں پھر سناؤں گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
نہیں۔ ابھی تو پھر آپ بسم اللہ کریں۔ ورنہ شگفتہ صاحبہ کہیں گی کہ ماوراء انسان ہو کر ہاتھی کی نقل کر رہی ہو :wink:
بےبی ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
~~
پتہ نہیں کیوں مجھے ترس بہت آ جاتا ہے۔ اس لیے جانے دو۔ شگفتہ سسٹر کے جواب کے بعد دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔ :p
اچھا، اب خاموش ہو جائیں۔ شگفتہ سسٹر کہیں ہم سے ہی نہ سوال کر لیں۔ :(
~~
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ھمم ۔ ۔ ۔ ٹھیک ہے۔ ۔ ۔ :)

اب پہلے مرحلے میں آپ آرام و سکون سےبیٹھ کر ادھر ادھر دیکھے بغیر اچھی طرح سوچ کر بلکہ جانچ کر اور پرکھ کر یہ بتائیے کہ

1۔ کیا آپ زکی الحس اور زود رنج ہیں / نہیں ہیں ؟

2۔ درست املاء کی نشاندہی کیجئے :

زکی الحس
ذکی الحس

3۔ اگر ذکی الحس اور زود رنج ہیں تو کیوں اور اگر نہیں ہیں تو بھی کیوں ؟
 
1۔ جی کبھی کبھار یہ غلطی ہو جاتی ہے۔
2۔ درست اٍملاء کا مجھے یقین نہیں۔ ویسے ذکی الحس قربٍ قیاس لگتا ہے۔
3۔ذکی الحس تو شاید ہوں، لیکن زود رنجی کے واقعات الحمدللہ میری زندگی میں بہت کم پائے گئے ہیں۔ اصل میں‌ ہر انسان میں ایک چھوٹا سا بچہ چھپا ہوتا ہے جو بدلہ لینے پر اکساتا ہے۔ لیکن میں‌کوشش کرتا ہوں کہ اس بچے کو غالب نہ آنے دوں۔ لیکن انسان ہوں (نام بےبی ہاتھی سے قطعٍ نظر) کہیں نا کہیں غلطی ہو ہی جاتی ہے۔ لیکن کوشش کرتا ہوں‌کہ معذرت کر لوں کہ دل نہیں توڑنا چاہئے۔ دل میں‌تو اللہ میاں‌ رہتے ہوتے ہیں‌۔
اب آپ جنابہ عالیہ یہ بتائیں کہ دوسرا مرحلہ کیا ہے؟ اور کیا اس کے اختتام پر کوئی انعام یا سزا ملنے کی توقع ہے؟
بےبی ہاتھی
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد صاحب

آپ سے درخواست ہے کہ آپ جہاں کہیں بھی ہیں یہاں رابطہ کیجئے!

------------------------------------------------

قیصرانی صاحب ، دوسرا مرحلہ ابھی باقی ہے، آپ کو تیاری کے لئے مزید وقت دیا جاتا ہے ! :)
 
Top