زیک

مسافر
وہ چودہ سال کی ہے ماشاءاللہ۔
پھر اسے بچوں کی سائیکل کی بجائے بڑوں کی سائیکل لے کر دیں۔ معلوم نہیں آپ کے ہاں خواتین کی سائیکل ملتی ہے یا نہیں۔ خواتین کی سائیکل کچھ سائز میں چھوٹی ہوتی ہیں اور اکثر میں ٹاپ ٹیوب نیچے ہوتی ہے تاکہ سائیکل پر چڑھنے میں آسانی ہو
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

ایسی کی ہی تصویر میں نے شئیر کی ہے زیک۔۔۔۔ یہاں ملتی ہیں۔۔۔۔ رنگ برنگی بھی۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
افسوس صد افسوس کہ ہم پورے چھ گھنٹے محفل سے دور تھے اور کسی نے پکارا ہی نہیں۔ :cry::cry::cry:
لگتا ہے کہ سب اپنے اپنے طور پہ شکر ہی ادا کر رہے ہوں گے کہ تھوڑا چین و سکون تو ہے محفل میں۔
 
عرفان سعید

محفلین
عرفان سعید !
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
بہت عرصے بعد آئے۔ سب خیریت ہے؟
اردو محفل ناراض ہے آپ سے۔ :):):)
وعلیکم السلام جاسمن صاحبہ
پچھلے سال کی طویل علالت کے بعد صحت کی مکمل بحالی تک کافی وقت لگا۔ اس کے بعد مصروفیات کا یک پہاڑ منتظر تھا کہ جس کے باعث بہت سے مشغولات ترک کرنا پڑے۔
 
جاسمن

لائبریرین
وعلیکم السلام جاسمن صاحبہ
پچھلے سال کی طویل علالت کے بعد صحت کی مکمل بحالی تک کافی وقت لگا۔ اس کے بعد مصروفیات کا یک پہاڑ منتظر تھا کہ جس کے باعث بہت سے مشغولات ترک کرنا پڑے۔
اللہ پاک صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ وقت و وسائل میں برکتیں دے۔ سدا خوشیاں اور آسانیاں ملتی رہیں۔ آمین!
ثم آمین!
 
زیک

مسافر
پچھلے سال کی طویل علالت کے بعد صحت کی مکمل بحالی تک کافی وقت لگا۔
اوہ۔ اب کیسے ہیں؟ امید ہے لانگ کووڈ سے بچت ہو گئی ہو گی۔

ویسے آپ ہیں کہ بیماری کی وجہ سے محفل سے دور رہے اور میں ہوں کہ ہسپتال کے وائی فائی (ہسپتالوں میں سیل سگنل اتنا کمزور کیوں ہوتا ہے؟) سے لاگ ان کر کے محفل پر پوسٹ کرتا رہتا
 
سید عاطف علی

نصیب دشمناں آپ کو کیا ہوا۔ اللہ تعالی سب کوہی صحت و سلامتی بخشے۔
 
عرفان سعید

محفلین
اوہ۔ اب کیسے ہیں؟ امید ہے لانگ کووڈ سے بچت ہو گئی ہو گی۔

ویسے آپ ہیں کہ بیماری کی وجہ سے محفل سے دور رہے اور میں ہوں کہ ہسپتال کے وائی فائی (ہسپتالوں میں سیل سگنل اتنا کمزور کیوں ہوتا ہے؟) سے لاگ ان کر کے محفل پر پوسٹ کرتا رہتا
بہت شکریہ، اب تو بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں۔
تین ویکسین کے باوجود بلجیم میں ہسپتال میں تنِ تنہا شدید بیماری سے لڑنا پڑا۔ کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ تین ویکسین نہ ہوئی ہوتیں تو آج اس دنیا میں نہ ہوتا۔
بلجیم سے تو گرتا پڑتا فن لینڈ واپس پہنچ گیا۔ لیکن شدید نقاہت تو بتدریج بہتر ہوتی رہی لیکن زندگی کی تمام دلچسپیاں اور رعنائیاں جیسے مانند پڑ گئی ہوں۔ یوں لگتا تھا کہ جیسے زندگی بالکل ختم ہو گئی ہو۔ اس یاس کی صورتِ حال سے نکلنے میں کافی وقت لگا۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اب ٹھیک ٹھاک ہوں۔ بیگم نے جس جانفشانی سے میرا خیال رکھا اس کی بدولت یہ ممکن ہو سکا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
(ہسپتالوں میں سیل سگنل اتنا کمزور کیوں ہوتا ہے؟)
غالبا ریڈیالوجی اوردیگر بایو میڈیکل کی مشینوں کے انٹرفیرینس کی وجہ سے سگنل ڈسٹورٹ ہوتے ہوں گے۔
 
زیک

مسافر
بلجیم سے تو گرتا پڑتا فن لینڈ واپس پہنچ گیا۔ لیکن شدید نقاہت تو بتدریج بہتر ہوتی رہی لیکن زندگی کی تمام دلچسپیاں اور رعنائیاں جیسے مانند پڑ گئی ہوں۔
پہلے غیر ملک میں ہسپتال۔ اور پھر لانگ کووڈ کی سی صورتحال۔ کافی مشکل رہی آپ اور آپ کی فیملی کے لئے۔ شکر ہے کہ اب آپ بہتر ہیں۔
بیگم نے جس جانفشانی سے میرا خیال رکھا اس کی بدولت یہ ممکن ہو سکا۔
بیگمات کا اقبال بلند ہو۔ عام دنوں میں تو وہ جو کچھ کرتی ہیں وہ تو ہے لیکن ایسے مواقع پر تو بہت خیال رکھتی ہیں۔

آپ کے بچے چھوٹے ہیں لیکن میرا تجربہ یہ رہا ہے کہ بچے بھی خوب تندہی سے اور اپنے ٹین ایج کے لاابالی پن کو چھوڑ کر گھرداری اور تیمارداری میں ہاتھ بٹاتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
بہت شکریہ، اب تو بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں۔
تین ویکسین کے باوجود بلجیم میں ہسپتال میں تنِ تنہا شدید بیماری سے لڑنا پڑا۔ کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ تین ویکسین نہ ہوئی ہوتیں تو آج اس دنیا میں نہ ہوتا۔
بلجیم سے تو گرتا پڑتا فن لینڈ واپس پہنچ گیا۔ لیکن شدید نقاہت تو بتدریج بہتر ہوتی رہی لیکن زندگی کی تمام دلچسپیاں اور رعنائیاں جیسے مانند پڑ گئی ہوں۔ یوں لگتا تھا کہ جیسے زندگی بالکل ختم ہو گئی ہو۔ اس یاس کی صورتِ حال سے نکلنے میں کافی وقت لگا۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اب ٹھیک ٹھاک ہوں۔ بیگم نے جس جانفشانی سے میرا خیال رکھا اس کی بدولت یہ ممکن ہو سکا۔
یہاں فیسبک کے care والے ری ایکشن کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔
 
زیک

مسافر
ایسی کی ہی تصویر میں نے شئیر کی ہے زیک۔۔۔۔ یہاں ملتی ہیں۔۔۔۔ رنگ برنگی بھی۔۔۔
لاہور اسلام آباد کراچی میں تو یقیناً مل جائیں گی۔ جاسمن کی طرف معلوم نہیں

میں نے عشو کے لیے سائیکل لینی ہے۔۔۔ لیکن زین نے جھگڑا کھڑا کیا ہوا ہے کہ آئیں گی تو دو آئیں گی ورنہ نہیں
دونوں کو فوراً سے پیشتر لے کر دیں۔ پانچ سے سات سال کا بچہ آرام سے بائیسکل سیکھ لیتا ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
لاہور اسلام آباد کراچی میں تو یقیناً مل جائیں گی۔ @جاسمن کی طرف معلوم نہیں
محمد نے وہیں سے لے لی ہے اور اب سائیکلنگ کرتا ہے الحمدللہ لیکن ایمی کے لیے میرا جانا نہیں ہو رہا۔ کچھ دفتری مصروفیات ایسی آ گئی ہیں۔ ان شاءاللہ کچھ دنوں میں جا کے دیکھتی ہوں۔
 
Top