مبارکباد رمضان المبارک سال 1445 ھجری ۔ بمطابق 2024 مارچ

سید عاطف علی

لائبریرین
آج دس مارچ 2024 کو یہاں سعودی عرب میں رمضان کا با برکت مہینہ شروع ہو گیا ہے ۔ تمام محفلین اور زائرین کو بہت بہت مبارک ہو ،
اللہ تعالی ہمیں رمضان کے مہینے کی قدر کرنے کی توفیق دے اور تمام دوستوں کی مساعی قبول فرمائے ۔
 
آخری تدوین:

ایس ایس ساگر

لائبریرین
آمین۔سب کو رمضان مبارک ہو۔
اللہ تعالٰی ہم سب کو رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے کی برکتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
 

صاد الف

محفلین
تمام احباب کو رمضان کی ڈھیروں مبارک باد. اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہم سب کو ایمان کے ساتھ ماہ مبارک کی برکتوں سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور صیام و عبادات قبول فرمائے، آمین 🤲
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
رمضان مبارک!

آج دس مارچ 2024 کو یہاں سعودی عرب میں رمضان کا با برکت مہینہ شروع ہو گیا ہے ۔
شکر ہے یہ نہیں کہا کہ چاند نظر آ گیا ہے کہ ہمیشہ کی طرح سعودیوں نے چاند نظر آنے سے پہلے ہی نئے ماہ کا آغاز کر دیا۔ بہرحال یہ اچھی پیشرفت ہے کہ ہر ماہ چاند دیکھنے کا پیچھا اب چھوڑ دینا چاہیئے
 

وجی

لائبریرین
السلام علیکم
رمضان المبارک سب کو
اللہ رمضان میں موجود رحمت ، مغفرت ، بخشش اور تمام نیکیوں کو سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین۔
 

شمشاد

لائبریرین
میری طرف سے بھی تمام اراکین کو مبارک ہو۔
اللہ تعالٰی نے رحمتوں کی لُوٹ سیل لگائی ہے۔ جتنی لُوٹ سکتے ہیں لُوٹ لیں۔
 
Top