پہلے رقیب کم تھے کہ ایک ظلم یہ ہوا قاصد رقیب بن گیا تمھیں دیکھنے کے بعد
عثمان ندیم محفلین جون 13، 2019 #1 پہلے رقیب کم تھے کہ ایک ظلم یہ ہوا قاصد رقیب بن گیا تمھیں دیکھنے کے بعد
خان نشرح شاز محفلین جون 13، 2019 #2 کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا غالب
سیما علی لائبریرین جون 12، 2021 #3 کہتے ہو کہ ہم درد کسی کا نہیں سنتے میں نے تو رقیبوں سے سنا اور ہی کچھ ہے امیر مینائی
سیما علی لائبریرین جون 12، 2021 #4 دوزخ و جنت ہیں اب میری نظر کے سامنے گھر رقیبوں نے بنایا اس کے گھر کے سامنے پنڈت دیا شنکر نسیم لکھنوی
سیما علی لائبریرین جون 12، 2021 #6 یاد آئیں اس کو دیکھ کے اپنی مصیبتیں روئے ہم آج خوب لپٹ کر رقیب سے حفیظ جونپوری
سیما علی لائبریرین جون 12، 2021 #7 یہ کہہ کے میرے سامنے ٹالا رقیب کو مجھ سے کبھی کی جان نہ پہچان جائیے بیخود دہلوی
سیما علی لائبریرین جون 12، 2021 #9 اس طرح زندگی نے دیا ہے ہمارا ساتھ جیسے کوئی نباہ رہا ہو رقیب سے ساحر لدھیانوی
سیما علی لائبریرین جون 12، 2021 #10 ادھر آ رقیب میرے میں تجھے گلے لگا لوں مرا عشق بے مزا تھا تری دشمنی سے پہلے کیف بھوپالی
سیما علی لائبریرین جون 12، 2021 #11 تمہارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا نہ تھا رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا داغؔ دہلوی