ربر

نیلم

محفلین
ایک نوجوان کی شادی ہوتی ہے

وہ اپنے والد کے پاس جاتا ہے کہ وہ اس کے اس نئے ازدواجی سفر کے لیے برکت کی دعا کرے
جب وہ اپنے والد کے پاس جاتا ہے اس کا والد اُس سے ایک کاغذ اور قلم مانگتا ہے

لڑکا کہتا ہے : کیوں ابا جان ؟ اس وقت تو میرے پاس قلم اور کاغذ نہیں

باپ کہتا ہے : تو جاؤ ایک کاغذ ،قلم اور ربڑ خرید کر لاؤ

لڑکا شدید حیرانگی کے ساتھ جاتا ہے اور مطلوبہ چیزیں لیکر آجاتا ہے اور اپنے باپ کے پاس بیٹھ جاتا ہے

باپ : لکھو

کیا لکھوں

جو جی چاہے لکھو

نوجوان ایک جملہ لکھتا ہے

باپ کہتا ہے : اسے مٹا د و

نوجوان مٹا دیتا ہے

باپ : لکھو

بیٹا : خدارا آپ کیا چاہتے ہیں ؟

باپ کہتا ہے : لکھو

نوجوان پھر لکھتا ہے

باپ کہتا ہے : مٹا دو

لڑکا مٹا دیتا ہے

باپ پھر کہتا ہے : لکھو

نوجوان کہتا ہے : اللہ کے لیے مجھے بتائیں یہ سب کچھ کیا ہے

باپ کہتا ہے : لکھو

نوجوان لکھتا ہے

باپ کہتا ہے مٹا دو ۔ لڑکا مٹا دیتا ہے

پھر باپ اُ س کی طرف دیکھتا ہے اور اُسے تھپکی دیتے ہوئے کہتا ہے :

بیٹا شادی کے بعد اریزر کی ضرورت ہوتی ہے

اگر ازدواجی زندگی میں تمہارے پاس ربڑ نہیں ہو گا جس سے تم اپنی بیوی کی غلطیاں اور کوتاہیاں مٹا اور معاف کر سکو

اور اسی طرح اگر تمہاری بیوی کے پاس ربر نہ ہوا جس سے وہ تمہاری غلطیاں اور ناپسندیدہ باتیں مٹا سکے

اگر یہ سب کچھ نہ ہوا تو

تم اپنی ازدواجی زندگی کا صفحہ چند دنوں میں کالا کر لو گے
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دونوں فریقین کے پاس ربڑ کے بجائے کوئلہ ہوتا ہے
یا پھر دونوں میں سے ایک کے پاس ربڑ اور دوسرے کے پاس کوئلہ
اور چند خوش نصیب ایسے ہوتے ہیں جن میں دونوں کے پاس ربر ہوتا ہے
اففف کچھ ایسے ہوتے ہیں جن کے پاس نہ ربر اور نہ کوئلہ بلکہ بھونپو ہوتا ہے یہاں غلطی ہوئی وہاں بھونپو بجا اور اعلان شروع۔
 
متفق۔۔۔
 
پپو

محفلین
ربر تو ہر کسی کے پاس ہوتا ہے مگر اس کا استعمال بہت کم لوگ کرتے ہیں حالانکہ جانتے ہیں اب پیپر مشترکہ ہے مل کر ریز کریں یا مل کر سیاہ
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دونوں فریقین کے پاس ربڑ کے بجائے کوئلہ ہوتا ہے
یا پھر دونوں میں سے ایک کے پاس ربڑ اور دوسرے کے پاس کوئلہ
اور چند خوش نصیب ایسے ہوتے ہیں جن میں دونوں کے پاس ربر ہوتا ہے
اففف کچھ ایسے ہوتے ہیں جن کے پاس نہ ربر اور نہ کوئلہ بلکہ بھونپو ہوتا ہے یہاں غلطی ہوئی وہاں بھونپو بجا اور اعلان شروع۔
اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جن کے پاس نہ ربر ہوتا ہے نہ کوئلہ نہ لکڑی نہ پنسل۔ بیچارے انگوٹھا چھاپ ہوتے ہیں۔ یہ درجہ کس نے بتانا تھا۔ :cool:
 
قیصرانی

لائبریرین
اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جن کے پاس نہ ربر ہوتا ہے نہ کوئلہ نہ لکڑی نہ پنسل۔ بیچارے انگوٹھا چھاپ ہوتے ہیں۔ یہ درجہ کس نے بتانا تھا۔ :cool:
وہ تو سب سے اچھے رہتے ہیں۔ نہ کچھ لکھا اور نہ ہی کچھ مٹانے کی ضرورت پڑی۔ دوسروں کا لکھا بھی سمجھ میں نہ آیا اور نہ ہی ان کے مٹائے جانے کی فکر (y)
 
عسکری

معطل
آپ کےلیئےٹرینگ ہےاس کہانی میں:)

ہم ہیں عسکری جوان قلم اور ربڑ کی موت بھی ہمارے ہاتھ سے ہو گی

ایسے
decorak-com-9efe469dce.jpg
 
Top