رباعی: غم خانہء ہست و بود میں کیوں لے آئے

ن

نامعلوم اول

مہمان
غم خانہءِ ہست و بود میں کیوں لے آئے
۱س دائرۂ شہود میں کیوں لے آئے
خوش تھا جو نہیں تھا، مرے ہمدرد مجھے
وحشت کدۂ وجود میں کیوں لے آئے​
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
یہ رباعی بھی خوب ہے
مگر مگر دائرہِ شہودسماعت پر کچھ گراں گزر رہا ہے
اللہ کرے زورِ قلم زیادہ
اسے اس طرح سے دیکھیے: دائرۂ شُہُود - "وہ دائرہ جس میں تمام وجودات قید ہیں"۔ شُہُود، شین پر ضمہ کے ساتھ، شاہد کی جمع۔ امید ہے اب شاید اچھا لگنے لگے۔ ضرور بتایئے۔ ویسے جب تک سانس میں سانس ہے، کچھ فائنل نہیں۔ کوشش ہوتی رہے گی۔
 
ہاہاہاہاہاہاہاہاہا
میرا مطلب یہ نہیں تھا
شاید میں آپ پر اپنا خیال واضح نہ کر سکا
میرے کہنے کا مطلب تھا کہ اس لفظ کی وجہ سے ترنم میں فرق آ رہا ہے
خیر یہ میرا ذاتی خیال ہے جس سے ہر کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں :)
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
ہاہاہاہاہاہاہاہاہا
میرا مطلب یہ نہیں تھا
شاید میں آپ پر اپنا خیال واضح نہ کر سکا
میرے کہنے کا مطلب تھا کہ اس لفظ کی وجہ سے ترنم میں فرق آ رہا ہے
خیر یہ میرا ذاتی خیال ہے جس سے ہر کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں :)

اوہ۔ میں معنوی ثقل سمجھا تھا۔ جیسے پہلے عرض کیا، بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھوں گا۔
 
Top