رات دن کہیں(حمد)

انتہا

محفلین
ہمارے دوست جنھوں نے شوق شاعری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اب اس محفل کے رکن بھی ہیں، لیکن چند نامعلوم وجوہات کی بنا پر فورم پر فعال نہیں ہو پا رہے، چناں چہ ان کی اجازت سے ان کی ایک نظم یہاں اصلاح کے لیے پیش خدمت ہے۔​
رات دن کہیں
محمد اسامہ سَرسَرؔی۔کراچی​
آؤ ، ہم سبھی مل کے
رات دن کہیں دل سے
حمد اور ثنا اس کی
لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ
لائقِ عبادت وہ
قابلِ اطاعت وہ
ہر جگہ ادا اس کی
لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ
شمس اور قمر اس کے
سارے بحر و بر اس کے
طیر اور فضا اس کی
لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ
سَرسَری جو اللہ سے
مانگ لے کوئی بھی شے
سنتا ہے خدا اس کی
لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ
 
جناب شمشاد صاحب اور ابن سعید بھیا، ذرا اس معاملے کو دیکھ لیجیے کہ ہمارے دوست محمد اسامہ رفیق فورم پر کیوں فعال نہیں ہو پا رہے، تعارف، اسٹیٹس اپڈیٹس وغیرہ بھی نہیں کھل رہے، کیا مسئلہ ہے؟
آنجناب نے ابھی اپنا اکاؤنٹ پوری طرح فعال نہیں کیا۔ در اصل ان کے ای میل پتے پر ایک کنفرمیشن ای میل گئی ہوگی جس میں ایکٹیویشن لنک ہوگا۔ ان کو چاہیے کہ اس ربط پر کلک کر کے اکاؤنٹ کو فعال کر لیں۔ اگر ان کا ای میل پتہ غلط لکھا گیا ہو یا غیر مستعمل ہو تو اس کو تبدیل کر کے نیا ایکٹیویشن لنک حاصل کر سکتے ہیں۔ :) :) :)
 
بہت بہت شکریہ ابن سعید بھائی
 
انتہا

محفلین
اچھی حمد ہے، اصلاح کی ضرورت نہیں۔
شکریہ اعجاز انکل، یہ وہی شاعر ہیں جنھوں نے بچوں کو شاعری سکھانے کے حوالے سے سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اب ان شاءاللہ وہ خود ہی اس سلسلے کو آگے بڑھائیں گے، آپ کی سرپرستی اور رہ نمائی کی ضرورت ہو گی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہمارے دوست جنھوں نے شوق شاعری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اب اس محفل کے رکن بھی ہیں، لیکن چند نامعلوم وجوہات کی بنا پر فورم پر فعال نہیں ہو پا رہے، چناں چہ ان کی اجازت سے ان کی ایک نظم یہاں اصلاح کے لیے پیش خدمت ہے۔​
رات دن کہیں
محمد اسامہ سَرسَرؔی۔کراچی​
آؤ ، ہم سبھی مل کے
رات دن کہیں دل سے
حمد اور ثنا اس کی
لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ
لائقِ عبادت وہ
قابلِ اطاعت وہ
ہر جگہ ادا اس کی
لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ
شمس اور قمر اس کے
سارے بحر و بر اس کے
طیر اور فضا اس کی
لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ
سَرسَری جو اللہ سے
مانگ لے کوئی بھی شے
سنتا ہے خدا اس کی
لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ

مختصر اور خوبصورت
 
Top