ذہانت

خرد اعوان

محفلین
ذہانت​



ہم ہر تیسرے سال کسی نہ کسی تفریحی مقام پر چھٹیان گزارنے جاتے ہیں ۔“

“ باقی کے دو سال میں تم لوگ کیا کرتے ہو ÷‘

“ ایک سال تو ہم پچھلی چھٹیوں کی باتیں کرتے ہوئے گزارتے ہیں ۔ دوسرے سال میں ہم آنے والی چھٹیوں کے بارے میں منصوبے بناتے ہیں ۔“
 

علی ذاکر

محفلین
مجید لاہوری خاصے بھاری بھرکم جثے کے مالک مزاحیہ شاعر ہیں۔ ان سے کسی دوست نے پوچھا....
”مجید صاحب ! آپ دنیا بھر کے لو گوں کا مضحکہ اڑاتے ہیں ، کبھی آپ کا بھی کسی نے یوں مذاق اڑایا ہے ۔“

”ہاں .... ایک بار ....“مجید نے جواب دیا
“ہوا یوں کہ میں دفتر سے نکلا سڑک پر آیا ، ایک رکشہ والے کو ہاتھ کے اشارے سے روکا اور کہا کیماڑی لے چلو گے ؟“
رکشہ والے نے میرے تن وتوش کو غور سے دیکھا ، یوں جیسے وزن کررہاہو اور پھر بولا ...
.”لے چلوں گا مگر دوپھیروں میں ۔
 
Top