سیاہ پلیٹیں دو تھیں تو تینوں کے سر پر سیاہ کیسے رکھیں ۔۔
یہ تو آسان سا جواب ہے۔ جہاں تک مجھے یاد ہے دوسرے دو پلیٹس چھپا دی گئیں تھیں۔ لیکن صحیح یاد نہیں۔ہاہاہا۔۔۔ شمشاد بھائی آپ کے پاس تو موجود ہے نہ ۔۔ پھر آپ کا کیوں نہیں کام کر رہا ۔:tounge۔
میرا خیال ہے کہ اس نے سوچا ہوگا کہ سر تین ہیں اور سیاہ پلیٹیں بھی تین ۔۔ باقی دو کے سر پر سیاہ ہے اس کے سر پر بھی سیاہ ہوگی ۔۔
یا پھر اس نے باقی دو کے سر پر سیاہ دیکھیں اور دو سفید افسر کے پاس دیکھ لیں باقی رہ گئی 1 سیاہ تو وہ اس کے سر پر ۔۔
میرا معصوم دماغ بس یہیں تک کام کر رہا ہے ۔۔
یہاں ان صاحبان کی ذہانت سے زیادہ باری بازی لے گئی۔
پہلے صاحب دونوں ساتھیوں کے سروں کی جانب دیکھتے ہیں۔ اگر دونوں کے سر پر سفید پلیٹیں ہوں تبھی وہ صحیح جواب بتا سکتے ہیں۔ جب وہ جواب نہیں دے سکتے تو پتہ لگ جاتا ہے کہ یا تو دونوں ہی کالی پلیٹیں قابو کئے ہوئے ہیںیا پھر ایک کے حصے سفید ہے اور دوسے کے حصے کالی۔
دوسرے صاحب اس وجہ سے جب اپنے ساتھیوں کے سروں کی جانب دیکھتے ہیں تو چونکہ ان کو معلوم ہے کہ یا تو ان کے سر پر کالی ہے یا سفید
اب انکو دونوں کے سر پر کالی پلیٹ نظر آتی ہے تو وہ بھی نہیں معلوم کا جواب دیتے ہیں کیونکہ وہ اسی صورت جواب دے سکتے ہیں اگر ان کو تیسرے ساتھی کے سر پر سفید پلیٹ نظر آئے۔
تیسرے صاحب کو ان دونوں کی مشکل کا حال معلوم ہے۔ ان کے لئے میدان صاف ہے۔ وہ صحیح جواب دینے کی پوزیشن میں ہیں۔