ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
اگلا سوال : دو گھوڑے اس طرح کھڑے ہیں ایک کا منہ اس طرف اور دوسرے کا اُس طرف ہے یعنی ایک کا منہ مشرق کی طرف دوسرے کا منہ مغرب کی طرف ہے ۔۔ اب یہ بتائے کہ گھاس کہاں رکھیں کہ دونوں گھوڑے گھومے بغیر گھاس کھا سکیں ۔۔؟
 
ماوراء

محفلین
اف۔۔سارہ یہ تو بچوں والا سوال تھا۔ مجھے یاد ہے جب میں چھوٹی سی تھی تو میرے کزن نے مجھ سے پوچھا تھا، اور مجھے جواب نہیں آیا تھا، اور اس نے اس طریقے سے سمجھایا کہ اب تک یاد ہے۔ ورنہ یاد رہنے والا کام تو ہوتا نہیں مجھ سے۔ چلو، شمشاد بھائی جیت گئے۔:grin:
 
سارہ خان

محفلین
ل و ل ۔۔ ماورہ بس میرا بچوں والے سوال ہی پوچھنے کا موڈ ہو رہا تھا ۔۔ اور شمشاد بھائی کے لئے بھلا کیا مشکل ہیں یہ ۔۔ فوراً سے جواب دے دیتے ہیں ۔۔;)۔۔۔ اب کے میں کچھ مشکل سا ڈھونڈتی ہوں سوال ۔۔ :tounge:
 
سارہ خان

محفلین
ل و ل ۔۔ ڈھونڈ کے تو مشکل ہی لائی ہوں ۔۔ لیکن مشکل سوال پوچھو تو کوئی ادھر کا رخ ہی نہیں کرتا ۔۔;)۔۔ اب دیکھیں کون ہمت کرتا پے اس سوال کا جواب دینے کی ۔۔:tounge:

سوال:تین آدمی ہیں اور تین شیر ہیں انہوں نے کشتی کے ذریعے دریا پار کرنا ہے کشتی ایک ٹائم میں دو کا بوجھ اٹھا سکتی ھے ۔آپ ان کو دریا پار کرانے میں مدد کریں،،یہ یاد رکھیں ،دو آدمی اور دو شیر اکھٹے نہ ہوں ورنہ شیر انہیں کھا جائیں گے ۔۔
نوٹ : شیر بھی کشتی چلا لیتے ہیں ۔۔
 
اف اتنا پیارا سوال اس کا حل تو بہت آسان ہے اگر جواب غلط ہوا تو صرف اک کوشش اور کروں گا۔ اگر اجازت ہو تو۔۔
میرے خیال سے پہلے دو شیر جائیں گے۔
پھر ایک واپس آکر تیسرے کو بھی لے جائے گا۔
پھر ایک واپس آئے گا اور یہیں رھے گا۔
اب دو آدمی جائیں گے اور دوسری طرف جاکر
وہاں سے ایک آدمی اور ایک شیر واپس آئیں گے۔
اب پھر دو آدمی جائیں گے اور
پھر اکلوتا شیر جو دوسری طرف تھا وہ پہلے آکر ایک شیر کو لے جائے گا
پھر دوبارہ آکر تیسرے شیر کو بھی لے جائے گا۔
 
آپ کو ایک اور کوشش کی ضرورت نہیں عبید ۔۔ آپ نت تو پہلی ہی گیند پر گول کر دیا ۔۔;)۔۔ بالکل صحیح جواب ہے ۔۔:clapp:
 
شمشاد

لائبریرین
جب لاہور کے پہلوان جاوید میانداد کے گول پوچھ سکتے ہیں تو سارہ خان پہلی گیند پر گول کیوں نہیں کر سکتی، ہیں جی؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top