ذاتی پیغامات اور پبلک پیغامات!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

وی بلیٹن کے نئے ورژن میں ایک نئی فیچر پبلک کمنٹس کی بھی شامل کی گئی ہے۔ اس کے ذریعے آپ کسی ممبر کے پروفائل کے صفحے پر جا کر اس پر تبصرہ پوسٹ کر سکتے ہیں جسے دوسرے ممبران بھی پڑھ سکتے ہیں۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ کچھ لوگ غلطی سے پبلک پیغامات کا ہی ذاتی پیغامات کی جگہ استعمال کر رہے ہیں۔ براہ کرم اس میں فرق کا خیال رکھیں۔
والسلام
 
Top