دیکھو وہ کوئی لڑکی ٹی وی پہ گا رہی ہے

دیکھو وہ کوئی لڑکی ٹی وی پہ گا رہی ہے
محمد خلیل الرحمٰن
(اختر شیرانی کی روح سے معذرت کے ساتھ)

دیکھو وہ کوئی لڑکی ٹی وی پہ گا رہی ہے
آواز سے وہ اپنی جادو جگا رہی ہے

جتنے بھی ہیں پڑوسی سب اس کو سن رہے ہیں
ہر گھر سے بس اُسی کی آواز آرہی ہے

جتنے ہیں ننھے بچے، یوں سو رہے ہیں گویا
اُن کو یہ التزاماً لوری سنارہی ہے

سارے جوان لڑکے یوں محو ہو رہے
اِن نوجواں دِلوں کو کیا ہی لُبھا رہی ہے

جو سن رہے ہیں اس کو،ایسے بزرگ بھی ہیں
اُن کے جواں دِلوں کی نیندیں اُڑا رہی ہے

’’اٹھکھیلیوں کا سِن ہے، ہنس بولنے کے دِن ہیں‘‘
آواز سے وہ لیکن آفت سی ڈھارہی ہے

ہم بھی بس اتفاقاً یہ گیت سُن رہے ہیں
جولانیء طبیعت کیا گُل کھِلا رہی ہے

دالان میں کھڑی ہے، ہاتھوں میں تھامے بیلن
بیگم ہماری ہم کو آنکھیں دِکھا رہی ہے

ہاں ! دیکھنا تو پپو! چینل یہ کون سا ہے؟
کل دیکھ لیں گے اِس کو، اب نیند آرہی ہے

دیکھو وہ کوئی لڑکی ٹی وی پہ گارہی ہے
 
آخری تدوین:
بوڑھے بھی ہیں یہاں پر سنتے ہیں جو اُسی کو
اُن کے جواں دِلوں کی نیندیں اُڑا رہی ہے

دل کے خوش رکھنے کو ،غالب ،یہ خیال اچّھا ہے :)
کیا کہنے جناب لطف آگیا کیا خوب پیروڈی کی ہے
اللہ آپ کے قلم کی تابناکی اسی طرح قائم رکھے آمین
 
ہم کو بھی اس غزل سے یاد آگیا شباب
جب اپنے دل میں رہتی تھی اک سلگتی آگ
امی کی ڈانٹ سن کر کوئی حسینہ روتی
آواز سن کراسکی ہم کو بھی ایسا لگتا
ہے بے سری اگرچہ ہم کو تو پسند ہے
آخر وہ میری یاد میں آنسو بہا رہی ہے
:D:D:D
 

شمشاد

لائبریرین
خلیل بھائی ذرا دھیان سے اٹھکیلیاں کیجیے گا۔ ایسا نہ ہو کہ اس عمر میں اٹھکیلی کرتے ہوئے کمر میں چُک پڑ جائے۔

بہت داد قبول فرمائیں۔
 

الف عین

لائبریرین
واہ، بہت دل چسپ۔
اصلاح کی غرض سے دو مشورے روانی کی خاطر
جتنے بھی ہیں پڑوسی سب ہیں اُسی کو سنتے
کو
جتنے بھی ہیں پڑوسی سب اس کو سن رہے ہیں

بوڑھے بھی ہیں یہاں پر سنتے ہیں جو اُسی کو
÷÷یہاں پر اچھا نہیں لگتا، اور صیغہ بھی بدل گیا ہے، سن رہے ہیں بہتر ہے۔ اسے آخر میں دہرانے کی بجائے شروع میں لایا جا سکتا ہے
جو سن رہے ہیں اس کو،ایسے بزرگ بھی ہیں
یا
سر دھن رہے ہیں جس پر

ہم بھی یہ اتفاقاً گانا ہی سُن رہے ہیں
کو
ہم بھی بس اتفاقاً یہ گیت سُن رہے ہیں
 

ام اریبہ

محفلین
خلیل بھائی ذرا دھیان سے اٹھکیلیاں کیجیے گا۔ ایسا نہ ہو کہ اس عمر میں اٹھکیلی کرتے ہوئے کمر میں چُک پڑ جائے۔

بہت داد قبول فرمائیں۔
ان کی بیگم بیلن لیے کھڑی ہیں
مگر وہ پھر سن رہے ہیں اس کو
جو لڑکی ٹی وی پہ گا رہی ہے ۔۔۔۔
 
Top