دوگانا دیکھتا چلا گیا میں زندگی کی راہ میں ۔لتا رفیع (جھنکار)

دیکھتا چلا گیا میں زندگی کی راہ میں
ہر کوئی قدم قدم پہ مست ہے گناہ میں
تو بھی اک گناہ کر
اے دل کسی کی چاہ کر
دیکھتا چلا گیا میں زندگی کی راہ میں


کوئی کہے گا کیا
کوئی سنے گا کیا

کسی کے بھی کہے سنے سے تیرا واسطہ ہے کیا
خیالِ زلفِ یار کر
اے یہ لو

خیالِ زلفِ یار کر
نظر کو بےقرار کے

نہیں ہوتی
ادھر ادھر پڑے قدم تو کر نہ غم
نہ سوچ زندگی میں تیرا راستہ ہے کیا

ہاں
دیکھتا چلا گیا میں زندگی کی راہ میں


یہ چاند کی حسین شمع آج تیرے ہاتھ ہے
کیا بات ہے
بڑا حسین ساتھ ہے
حسیں ہوں میں جواں ہے تو
مگر بتا کہاں ہے تو

جہاں ہوں میں وہاں تو زندگی نشے میں چور ہے
سرور ہی سرور ہے
تیری نظر کا نور ہے

ذرا قریب آ میرے
ارے اپن ابھی مجبور ہے اور تو بہت ہی دور ہے

دیکھتا چلا گیا میں زندگی کی راہ میں
ہر کوئی قدم قدم پہ مست ہے گناہ میں

تو بھی اک گناہ کر
زندگی تباہ کر

دیکھتا چلا گیا میں زندگی کی راہ میں

صراحی جھومنے لگی پیالے مسکرا پڑے
صراحی جھومنے لگی پیالے مسکرا پڑے
پہنچ گئی ہوں آسماں پہ کس طرح کھڑے کھڑے

چل جھوٹی
یہ خواب یا خیال ہے
نہیں نہیں
یہ جام کا کمال ہے

یہ جام کا کمال ہے
یہ چیز بےمثال ہے

بہت اچھے

دیکھتا چلا گیا میں زندگی کی راہ میں
ہر کوئی قدم قدم پہ مست ہے گناہ میں
تو بھی اک گناہ کر
اے دل کسی کی چاہ کر
دیکھتا چلا گیا میں زندگی کی راہ میں
 
آخری تدوین:
ارے واہ انیس بھائی، میں نے تو پہلی بار سنا یہ گانا اور مزہ آ گیا۔ بہت زبردست، اور شئیر کرنے کا شکریہ، پھر اس شکریہ کو پسند کرنے کا بھی شکریہ اور اس پسند کے شکریے کو پسند کرنے کا بھی شکریہ۔
 
خوبصورت شیئرنگ کے لیئے شکریہ انیس بھائی۔
ارے واہ انیس بھائی، میں نے تو پہلی بار سنا یہ گانا اور مزہ آ گیا۔ بہت زبردست، اور شئیر کرنے کا شکریہ، پھر اس شکریہ کو پسند کرنے کا بھی شکریہ اور اس پسند کے شکریے کو پسند کرنے کا بھی شکریہ۔
آپ بھائیوں کا شکریہ۔۔۔
اس میں جھنکار میں نے خود ڈالی ہے۔۔ کیسٹ میں دستیاب نہیں تھا اس لیے۔
 
واہ، پھر تو زبردست پلس پلس :)
یہ جھنکار کیسے ڈالتے ہیں ویسے!!
جھنکار یہی ہے نا جو ٹِھش ٹھش ہو رہی ہے؟؟
امجد بھائی صرف ٹھش ٹھش نہیں۔۔۔ پورا ڈرم سیٹ۔۔۔
مطلب اوپر سے "Drum beats" ڈالی جاتی ہیں۔۔۔
کمپنیوں کے پاس تو "Acapella" ورژن ہوتا ہے۔۔ ہم غریب کہاں سے لائیں۔۔
اوریجنل پر ہی ڈرم بیٹس ڈال دیتے ہیں۔۔۔
مثال کے طور پر۔۔۔
اوریجنل ٹریک

ڈرم ٹریک

اوریجنل ٹریک تھوڑے کام کے بعد

پھر ان کو مکس کرنے کے بعد جھنکار ورژن
 
Top