دین حق ہے حق کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ باطل پر غالب ہو کر حق ہی جاری و ساری کرے

Latif Usman

محفلین
ملک بھر میں منظم فسادات ، طبقاتی کشمکش، عدم راواداری ، مذہبی منافرت و تعصبیت کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے، جس کے رُکنے اور تھمنے کے دُور دُور تک کوئی آثار نظر نہیں آتے۔ جگہ جگہ انسانوں کا استحصال اورانسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی وپامالی کا آئے دن اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔جس سے ہر ذمہ دار شہری متفکر و پریشان ہے۔

اللہ تعالیٰ سب کچھ برداشت کرتا ہے مگر ظلم برداشت نہیں کرتا۔ مومن عد ل و انصاف والا ہوتاہے۔ یہ دنیاعد ل پر قائم ہے ظلم پر نہیں، ہرطرح کا ظلم ناقابلِ برداشت ہے۔ دنیا کی جاہ و محبت ابتداء میں حلاوت تھی مگر اب انتہا خطرناک کڑواہٹ کے زہر سے آلودہ ہو چکی ہے

د ینِ اسلام تمام انسانیت کیلئے ہے۔ اسلام اجتماعیت کا علمبردار انفرادیت اور شخصیت پرستی کو سختی سے مسترد کرتاہے۔ تمام باشندگان ملک میں مل کر ایک ایسے سماج کی تعمیر کریں جواخلاقی قدروں پر مبنی ہو، جہاں عدل و انصاف عام ہو، اور جہاں ناروا معاشرتی و معاشی امتیازات مٹ جائیں ۔ دین حق ہے حق کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ باطل پر غالب ہو کر حق ہی جاری و ساری کرے
 
Top