مبارکباد دیساں دا راجہ۔۔۔ پیارے فہیم بھیا۔۔۔ شادی مبارک

فہیم

لائبریرین
اور ہاں فہیم بھائی تھوڑی دیر کو اپنا والٹ بھی مجھے پکڑا دیں ہمیں نے محفل کو سجانے کے لیے چیزیں لانی ہیں اور ہاں ڈھولکی بھی لانی ہے ناں :happy:
والٹ میں تو کچھ نہیں ملنا
تم ایسا کرو یہ کارڈ ہولڈر لے جاؤ اس میں ڈیبٹ کارڈ پڑا ہے :)
اور ڈھولکی کے ساتھ سب لڑکیوں کو بھی جمع کر لاؤ :)
card+holder2.jpg
 

فہیم

لائبریرین
ضرور ۔۔
کر دئیے ۔۔۔
جن موٹے موٹے ناموں کو ٹیگ کیا ہے وہ لکھ بھی دیتے تو ہمارے ساتھ محفلیں کی معلومات میں اضافہ بھی ہو جاتا۔
شکریہ جناب :)

اور موٹے موٹے بس چند ایک یہ نام ہیں نہ جن سے اکثر بات ہوتی ہے انہیں کو کردیا تھا :)
 

فہیم

لائبریرین
اچھا لگا مقدس کی پوسٹ یہاں پڑھ کر حالانکہ ابن سعید سے کروائی گئی ۔۔ خوش آئند ہے کہ وہ واپس آئیں گی۔
باقی فہیم ایک بار پھر مبارک ہو شادی کی ۔۔ جیسا کہ شمشاد بھائی نے کہا کہ شادی کارڈ شئیر ضرور کرنا اور مکمل روداد تو شادی اور سیر سپاٹے کے بعد ہی شئیر کرو گے ۔۔ ہے نا ۔۔ ؟؟
شکریہ عمر بھائی :)
وقت کے ساتھ ان شاءاللہ سب ہوگا :)
 

فہیم

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو فہیم،

ظالم آدمی بندہ تاریخ کچھ پوچھ دیکھ کر رکھ لیتا ہے، کچھ دن بعد ہم میں سے بہت سے لوگ کراچی ہوتے، تو یہ دعوت بھی اڑا لیتے، پر چلو آپ کے غم میں ہم سب برابر ہی شریک ٹھہرے۔ اللہ آپ دونوں کی جوڑی سلامت رکھے اور آپ دونوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ پیار محبت اور اتفاق اور سمجھ بوجھ کا اضافہ فرمائے- آمین۔

ابن سعید بھائی آپ کا بہت شکریہ کہ آپ کی معرفت ہم تک مقدس کے الفاظ پہنچ گئے۔ جہاں بھی رہے خوش رہے آمین۔
شکریہ امجد بھائی :)

اور آپ کی کب آمد ہورہی ہے کراچی؟ :)
 

فہیم

لائبریرین
تصویر لگانے کا یہی نقصان ہوتا ہے۔۔۔ ۔ :D

فہیم بھائی شادی کی بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ اللہ آپ کو اور ہماری بھابھی کو سدا اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ اور آپ کو محبت اور حسن سلوک کے ساتھ زندگی کی تمام خوشیاں عطا کرے۔ آمین
یہ کونسی تصویر کا ذکر خیر چلنگ :)

اور بہت بہت شکریہ نیرنگ بھیا :)
 

ماہی احمد

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو، اللہ پاک آپ کو خوش رکهے :)
پورے 4 صفحے پڑه کر یوں لگ رہا ہے میں کسی شادی والے گهر میں ہی آگئی ہوں :)
 
Top