دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
یہی سمجھ لو ہمیں تم کہ اِک مسافر ہیں​
جو چلتے چلتے کہیں تھم رہے رہے نہ رہے​
(نظیر اکبر آبادی)​
سمجھ​
 

عمر سیف

محفلین
باتیں ناصح کی سُنیں، یار کے نظارے کیے
آنکھیں جنت میں رہیں، کان جہنم میں رہے
اُن کے تڑپانے کی طاقت جو نہیں ہم میں نہ ہو
کاش اپنے ہی تڑپنے کی سکت ہم میں رہے
(امیر مینائی)

تڑپا
 

شمشاد

لائبریرین
تسلّی یہ خوب آپ فرما رہے ہیں
کہ ٹھہرے ہوئے دل کو تڑپا رہے ہیں
(ریاض خیر آبادی)
دل
 

عمر سیف

محفلین
بچپن سے ہی یہ کہتے ہیں انداز آپ کے
جو اہلِ دل ہیں وہ ہمیں دلبر بنائیں گے
(جلیل بانکپوری)

دلبر
 

شمشاد

لائبریرین
وہ داستاں تمہیں اب بھی یاد ہے کہ نہیں
جو خون تھوکنے والوں کی بے حسی ہی رہی
(جون ایلیا)
خون
 

شمشاد

لائبریرین
مری ہر بات بے اثر ہی رہی
نَقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا
(جون ایلیا)


بیان
 

عمر سیف

محفلین
اک بات کہیں گے انشاء تمہیں ریختہ کہتے عمر ہوئی
تم لاکھ جہان کا علم پڑھے کوئی میرسا شعر کہا تم نے

جہان
 

شمشاد

لائبریرین
نہ کم سمجھ سفرِ عمرِ یک نفس کو جمالؔ
اِس ایک راہ میں سارا جہان پڑتا ہے
(جمال احسانی)


سفر
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اضطرابِ مسلسل عذاب ہے امجد​
مِرا نہیں تو کسی اور ہی کا ہو جائے​
(امجد اسلام امجد)​
عذاب​
 
Top