لتا دکھائی دیے یوں

فرخ منظور

لائبریرین
دکھائی دیے

بہت شکریہ یہ غزل پوسٹ کرنے کا -
یہ گانا اصل میں میر تقی میر کی غزل ھے - جسے خیّام نے اتنے اچھے طریقے سے کمپوز کیا کہ کسی کو گمان بھی نہیں ہوتا کہ یہ میر کی غزل ھے - اس غزل کا پہلا شعر ہے -

فقیرانہ آئے صدا کر چلے
میاں خوش رہو ہم دعا کر چلے
 
قیصرانی

بہت شکریہ جناب :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
فلم "بازار" موسیقار خیّام نے "میر تقی میر" کی غزل کے چند اشعار لتا سے گوائے اور ایک خوبصورت گانا بنا ڈالا-
 
فرخ منظور

لائبریرین
شکریہ خوشی صاحبہ۔ بہت عمدہ غزل ہے۔ لیکن آپ نے شاعر کا نام نہیں لکھا۔ شاعر کا نام بھی تو بتائیے۔ :)
 
خوشی

محفلین
اس غزل کے شاعر تو میر تقی میر ھیں ویسے فلم کے دوسرے شاعر بشیر نواز بھی ھیں

سخنور جی یہ کام آپ کے لئے چھوڑا تھا آپ نے پھر میرے ذمے لگا دیا
 
فرخ منظور

لائبریرین
اس غزل کے شاعر تو میر تقی میر ھیں ویسے فلم کے دوسرے شاعر بشیر نواز بھی ھیں

سخنور جی یہ کام آپ کے لئے چھوڑا تھا آپ نے پھر میرے ذمے لگا دیا

ہا ہا۔ اپنا کام مکمل کیا کریں نا کیوں دوسروں پر بھروسہ کرتی ہیں۔ بہت شکریہ! :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
لیجیے مکمل غزل پڑھیے۔

فقیرانہ آئے صدا کرچلے
میاں خوش رہو ہم دعا کر چلے

جو تجھ بِن نہ جینے کو کہتے تھے ہم
سو اُس عہد کو اب وفا کر چلے

شفا اپنی تقدیر ہی میں نہ تھی
کہ مقدور تک تو دوا کر چلے

وہ کیا چیز ہے آہ جس کے لیے
ہر اک چیز سے دل اُٹھا کر چلے

کوئی ناامیدانہ کرتے نگاہ
سو تم ہم سے منھ بھی چُھپا کر چلے

بہت آرزو تھی گلی کی تری
سو یاں سے لہو میں نہا کر چلے

دکھائی دیے یوں کہ بے خود کیا
ہمیں آپ سے بھی جدا کر چلے

(ق)

جبیں سجدہ کرتے ہی کرتے گئی
حقِ بندگی ہم ادا کر چلے

پرستش کی یاں تک کہ اے بُت تجھے
نظر میں سبھوں کی خدا کر چلے

نہ دیکھا غمِ دوستاں شکر ہے
ہمیں داغ اپنا دکھا کر چلے

(ق)

گئی عمر در بندِ فکرِ غزل
سو اس فن کو ایسا بُرا کر چلے

کہیں کیا جو پوچھے کوئی ہم سے میر
جہاں میں تم آئے تھے کیا کر چلے!

(میر تقی میر)
 
خوشی

محفلین
دیکھ لیں یہ کام میں نے چھوڑا تھا جان بوجھ کے آپ نے کر دیا ناں:) غزل پوسٹ کرتے کرتے رہ گئی تھی میں، اور یقین جانیں مجھے 100 فی صد یقین تھا آپ پوری غزل لکھیں گے، اور پلیزززززززز میرے اس یقین کو میرا کوئی دعوی مت سمجھیئے گا بلکہ یہ آپ کی تعریف ھے
 
بہت شکریہ! بہت نوازش! یہ غزل بہت عرصہ قبل میں نے پسندیدہ کلام میں پوسٹ کی تھی۔
 
خوشی

محفلین
آپ کا بے حد شکریہ

ویسے یہ شکریہ ادا کرتے کرتے تو بات بڑھ جائے گی بہتر ھے کوئی اور کلام شئیر کیا جائے
 
Top