دولت مشترکہ کی رکنیت معطل، ججوں کی بحالی کا مطالبہ

شمشاد

لائبریرین
بی بی سی کے مطابق پاکستان کی دولت مشترکہ کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے اور حلف نہ لینے والے ججوں کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مکمل خبر کے لیے بی بی سی اردو دیکھیں۔
 
ہمیں مشرف کی طرف سے یہی انعام دوسری دفعہ ملا ہے۔ اس "انعام" پر پوری قوم کو "واحد عقلمند پاکستانی" مشرف کا "شکرگزار" ہونا چاہئے۔ مشرف نے پھر ثابت کردیا کہ وہ سب سے پہلے پاکستان کے "نعرے" پر ہی یقین رکھتے ہیں، "عمل" پر نہیں۔
 
حکمراں سمجھتے ہیں کہ ہر ایک کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتے ہیں۔۔۔۔! دولتِ مشترکہ نے یہ قدم تو اٹھانا ہی تھا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
دولت مشترکہ کی رکنیت معطل ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے؟ نناوے سے دو ہزار چار تک معطل رہی ہماری رکنیت۔ کیا کسی کو معلوم ہے کہ اس دوران پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس سے ان بیچارے سٹوڈنٹس کو ضرور فرق پڑے گا جو کسی کامن ویلتھ سکالر شپ پر بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کی توقع رکھتے تھے۔ :(
 
پریشان نہ ہوں "میں ہوں نا"۔

یہی تو مسئلہ ہے، یہاں سارے سیاستدان ہی عوام کو یہی کہتے ہیں کہ "میں ہوں ناں!"۔ لیکن بعد میں پتہ چلتا ہے کہ سیاستدان صاحب واقعی سچ کہہ رہے تھے۔۔۔ملک کے واحد عقلمند صرف وہی ہی ہیں!!
 
قیصرانی

لائبریرین
اس سے ان بیچارے سٹوڈنٹس کو ضرور فرق پڑے گا جو کسی کامن ویلتھ سکالر شپ پر بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کی توقع رکھتے تھے۔ :(
آپ کی بات بجا ہے نبیل بھائی۔ میں‌دراصل سیاسی اور بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے پوچھ رہا تھا
 
زینب

محفلین
ہمرا ملک ایک غریب ملک ہے اور دولت مشترکہ کی رکنیت کی معطلی سے پاکستان کی 99ارب یورو کی امداد بھی معطل ہو گئی ہے۔جو تعلیم وغیرہ کے لیے استعمال ہوتی تھی ظاہر ہے بڑا نقصان ہے پاکستان کا۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ہمارے بجٹ کا جو "lion's share" دفاعی بجٹ میں‌استعمال ہوجاتا ہے کاش اس کا کچھ حصہ ہی صحت ، تعلیم اور فلاحی کاموں‌میں استعمال ہو تو پھر اس طرح کی "Peanut" قسم کی امداد کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
 
شمشاد

لائبریرین
امداد نہیں ملے گے تو لیڈروں کے کشکول خالی رہ جائیں گے جو وہ پاکستان کی امداد کہہ کر اپنی اپنی جھولیوں میں ڈالتے ہیں۔
 
اس سے ان بیچارے سٹوڈنٹس کو ضرور فرق پڑے گا جو کسی کامن ویلتھ سکالر شپ پر بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کی توقع رکھتے تھے۔ :(

میرا ایک 2005 میں امپیریل یونیورسٹی یو کے سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز کے لیے گیا تھا کامن ویلتھ اسکالر شپ پر ۔ 2006 میں واپس بھی آ‌گیا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ہمرا ملک ایک غریب ملک ہے اور دولت مشترکہ کی رکنیت کی معطلی سے پاکستان کی 99ارب یورو کی امداد بھی معطل ہو گئی ہے۔جو تعلیم وغیرہ کے لیے استعمال ہوتی تھی ظاہر ہے بڑا نقصان ہے پاکستان کا۔۔۔۔۔۔۔۔

99 ارب یورو کی امداد؟؟؟؟ کیا میں‌ خواب دیکھ رہا ہوں؟:eek:
 
شمشاد

لائبریرین
دیکھ لیں خواب، کیا حرج ہے۔ خوابوں پر تو کوئی پابندی نہیں۔

شرف صاحب تا عمر صدر رہنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔
بی بی اور شریف وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔
وغیرہ وغیرہ
 
Top