دودھ کی برفی

عندلیب

محفلین
دودھ کی برفی

اجزاء
دودھ : ساڑھے چار کپ
چینی: 1/4 کپ
چھوٹی الائچی : آدھا چائے کا چمچہ
کھانے کا پسندیدہ رنگ: چند قطرے
پستہ باریک کاٹ لیں: آدھی کپ
بادام پسے ہوئے : آدھی کپ

ترکیب
دودھ ابال لیں ۔ اور پھر اسے ہلکی آنچ پر گاڑھا کریں کہ دودھ آدھا رہ جائے ۔ چینی شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکائیں چمچہ مسلسل چلائیں ۔ بادام پستہ اور الائچی شامل کرکے پکانا جاری رکھیں یہاں تک کہ آمیزہ گاڑھا ہوجائے ۔رنگ ملائیں اور آمیزے کو کسی چکنے برتن میں ڈالیں ۔ جب ٹھنڈا ہوجائے تو برفی کے ٹکڑے کاٹ لیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی رنگ ملایا ہے ۔:)
سچ پوچھیں تو ابھی فرصت ہی نہیں ملی۔ مزید یہ کہ آج ہمارے ایک قریبی ملنے والے ہیں، ان کی بیٹی کی رسم مہندی ہے، کل جنادریہ کا پروگرام ہے، پرسوں شادی اور ہفتے کو ولیمے پر جانا ہے۔ تو بات اگلے اختتام ہفتہ پر چلی گئی۔
 
Top