شمشاد

لائبریرین
نہیں بھئی پاکستانی ٹیم کا میچ جیتنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
خامخوا میں وقت ضائع کرنے کا کیا فائدہ۔
میں تو جا رہا ہوں۔
میں نے گھر والوں کو کہہ دیا ہے کہ 40 اوور تک اگر پاکستان جیتتا نظر آیا تو مجھے بتا دینا۔
 
آپ افغان ٹیم کی حکمتِ عملی پر غور کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پچ بے شک سلو ہے مگر چلنا ہمیں ہے اور ہم تیز چلیں گے یہ سلو ہے تو ہوا کرے ، واہ!
 

علی وقار

محفلین
ویسے افغانستان نے اسٹارٹ اچھالیا ہے :
کھیلتے ہیں وہ مری فطرت کی حیرانی کے ساتھ۔!
تم نے ہر ذرے میں برپا کردیا۔ طوفانِ شوق
اِک تبسم اِس قدر جلووں کی طغیانی کے ساتھ
اگر تو افغانستان اس اسکور کا کامیابی سے تعاقب کر لیتا ہے تو پھر جان لینا چاہیے کہ ہماری ٹیم سیمی فائنل میں جانے کے واقعی قابل نہیں ہے۔ ان سے مزید توقعات وابستہ کرنا غیر مناسب ہے۔
 

علی وقار

محفلین
افغان بلے باز پاکستانی باؤلرز کی ایسے مرمت کر رہے ہیں جیسے یہ کلب لیول کے کرکٹرز ہوں۔ کسی طرح کا کوئی پریشر نہیں لگ رہا ان پر۔
 
دونوں اوپنر نصف سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔
افغان بلے باز پاکستانی باؤلرز کی ایسے مرمت کر رہے ہیں جیسے یہ کلب لیول کے کرکٹرز ہوں۔ کسی طرح کا کوئی پریشر نہیں لگ رہا ان پر۔
۔۔۔اور افغان ٹیم اِسی شعرکے مصداق نظر آتی ہے:
اک بسیط احساس، اک شوق نمایاں چاہیے
۔۔۔۔۔۔۔۔عشق کی نبضوں میں رقصِ موج ِ طوفاں چاہیے​
مگر بھائی یہ کرکٹ ہےذرا سی دیر میں پانسہ پلٹ بھی سکتا ہے:
چمن میں رکھ تو رہا ہوں بِنا نشیمن کی
۔۔۔خدا کرے کے زمانہ بھی سازگار رہے
 
Top