دل کے موضوع پر اشعار!

زیرک

محفلین
وہ لطف، وہ احساں کر، اے چرخ! مِرے ساتھ
دوں میں بھی دعا تجھ کو مرا دل بھی دعا دے​
 

زیرک

محفلین
کبھی وصل میں محسن دل ٹوٹا کبھی ہجر کی رُت نے لاج رکھی
کسی جسم میں آنکھیں کھو بیٹھے، کوئی چہرہ کھلی کتاب ہوا
محسن نقوی​
 

زیرک

محفلین
زخموں کو رفو کر لیں دل شاد کریں پھر سے
خوابوں کی کوئی دنیا آباد کریں پھر سے
شہریار​
 

زیرک

محفلین
دل کی آواز پہ بیعت بھی تو ہو سکتی ہے
تم اگر چاہو محبت بھی تو ہو سکتی ہے
یونس تحسین​
 

زیرک

محفلین
یہ رم جھم قطرے بارش کے تری زلفوں کو الجھاتے ہیں
تجھے دیکھ کے جینا مشکل ہے، یہ دل والے فرماتے ہیں​
 

رباب واسطی

محفلین
تصویریں تو سب ہی اچھی ہوتی ہیں
شاز و نادر شعر بھی سچّا ہوتا ہے
صورت دیکھ کے دل للچاتا ہے لیکن
دل کا کیا ہے , دل تو بچّہ ہوتا ہے
 

زیرک

محفلین
دل میں رہتے جو مِرے اور ہی کچھ ہو جاتے
یہ وہ کعبہ ہے کہ بت جس میں خدا ہوتے ہیں
مادھو رام جوہر​
 

زیرک

محفلین
لڑنے کو دل جو چاہے تو آنکھیں لڑائیے
ہو جنگ بھی اگر تو مزے دار جنگ ہو
مادھو رام جوہر​
 

زیرک

محفلین
بال اپنے اس پری رو نے سنوارے رات بھر
سانپ لوٹے سیکڑوں دل پر ہمارے رات بھر
مادھو رام جوہر​
 

زیرک

محفلین
حالِ دل سنتےنہیں یہ کہہ کےخوش کر دیتے ہیں
پھر کبھی فرصت میں سن لیں گے کہانی آپ کی
مادھو رام جوہر​
 

زیرک

محفلین
صورت تو دکھاتے ہیں، گلے سے نہیں ملتے
آنکھوں کی تو سن لیتے ہیں، دل کی نہیں سنتے
مادھو رام جوہر​
 

اوشو

لائبریرین
اجنبی شہر! کہاں شام بتانے جائیں
کوئی برہم بھی نہیں، کس کو منانے جائیں
بات میری جو سرِ شام ہوئی تھی دل سے
کوئی ہم راز نہیں ، کس کو بتانے جائیں​
 

زیرک

محفلین
دل کی بستی سے سرِ شام جو اٹھا ہے دھواں
اچھے موسم کا اشارہ بھی تو ہو سکتا ہے
ناظر وحید​
 
Top