تاسف دعا کی درخواست

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

وجی

لائبریرین
السلام علیکم
اللہ سے یہ دعا ہے کہ آپ سب خیر و برکت سے ہوں آمین ثم آمین

آپ سب سے اپنے لیئے اور اپنے خاندان کے لیئے دعا کی درخواست ہے
کچھ آپ کو پہلے سے معلوم تھا کہ میرے پھوپھا ، تایا اور پھر ایک ڈیڑھ مہینے بعد ایک اور پھوپھا کا انتقال ہوا
اور آج پھوپھی زاد بھائی کا موٹر سائیکل کا حادثہ ہوا
سر پر چوٹ کی وجہ سے وہ ابھی تک بیہوش ہیں
آپ سب سے گزارش ہے کہ انکے لیئے خاص دعا کیجیئے کہ وہ جلد صحتیاب ہوجائیں
آمین ثم آمین
 

شمشاد

لائبریرین
وجی بھائی اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کے پھوپھی زاد بھائی کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ اور آپ کی پریشانیاں دور فرمائے۔
 

میم نون

محفلین
اللہ تعالی آپکے پھوپھی زاد کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور آپ کو اور آپکے عزیز و اقارب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین ثم آمین
 

جاسم

محفلین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ تعالیٰ آپ کے پھوپھی زاد بھائی کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور انہیں مکمل صحت عطا فرمائے۔ آمین۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top