دعا : آہ جاتی ہے فلک پر رحم لانے کے لیے

آہ جاتی ہے فلک پر رحم لانے کے لیے
بادلو ! ہٹ جاؤ دے دو راہ جانے کے لیے
خُوار ہیں ، بدکار ہیں ، ڈوبے ہوئے ذلت میں ہیں
کچھ بھی لیکن تیرےمحبوب کی امت میں ہیں
حق پرستوں کی اگر کی تو نے دل جوئی نہیں
طعنہ دینگے بت کہ مسلم کا خدا کوئی نہیں
آہ جاتی ہے فلک پر رحم لانے کے لیے
بادلو ! ہٹ جاؤ دے دو راہ جانے کے لیے
اے دعا ! ہاں عرض کر عرش الٰہی تھام کے
اے خدا ! رخ پھیر دے تو گردش ایام کے
رحم کر اپنے نہ آئینِ کرم کو بھول جا
ہم۔ تجھے بھولے لیکن تو ہمیں نہ بھول جا
آہ جاتی ہے فلک پر رحم لانے کے لیے
بادلو ! ہٹ جاؤ دے دو راہ جانے کے لیے
 
Top