رضا دشمنِ احمد پہ شدت کیجیئے

منصور مکرم

محفلین
اچھا موضوع تھا۔دھاگہ میں بعض جگہ شدت سی محسوس ہوئی لیکن پھر معاملہ سلجھ گیا۔
بحث کے دوران اپنے اعلیٰ اخلاق کو ،اور مروت کو نہ چھوڑنا ہی کمال ہے
 
ساجد

محفلین
حدائقِ بخشش حصہ سوم احمد رضا خان رحمہ اللہ کی وفات کے بعد جمع کیا گیا تھا، لہٰذا اشاعت بھی ان کی وفات کے بعد ہی ہوئی۔ جن علامہ صاحب کے ذمے اس کلام کو (جو کہ بنیادی طور پر حمد، نعت، منقبت اور اصلاحی کلام پر مشتمل تھا) جمع کرنے کی ذمے داری تھی انہوں نے کچھ ایسی منظومات بھی اس میں شامل کر دیں جن پر شدید اعتراضات وارد ہوئے۔ تحقیق کے بعد ثابت ہوا کہ یہ کلام امام اہلِ سنت احمد رضا خان صاحب کا نہیں ہے۔ کیوں کہ ان کی ساری زندگی میں ایسا کلام نہیں ملتا۔ جس کے بعد ان علامہ صاحب کا جو کہ حدائقِ بخشش سوم کے مدون تھے، ایک معافی نامہ بھی شایع ہوا۔

اعلیٰ حضرت جو کہ بہت ہی محتاط شاعر و نعت گو اور بہت متقی عالمِ با عمل تھے، ان کے یہاں ایسا کلام محال ہے۔۔
اللہ آپ کا بھلا کرے امین بھائی ۔ اس کلام کے بارے میں یہی بات سامنے لانا میرا مقصود تھا۔اس کلام کے حضرت احمد رضا خاں بریلوی کا ہونے میں بہت سے محققین کو کلام ہے۔
جزاک اللہ خیر۔
 
اللہ آپ کا بھلا کرے امین بھائی ۔ اس کلام کے بارے میں یہی بات سامنے لانا میرا مقصود تھا۔اس کلام کے حضرت احمد رضا خاں بریلوی کا ہونے میں بہت سے محققین کو کلام ہے۔
جزاک اللہ خیر۔
کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اس دھاگے میں پوسٹ کیا گیا کلام امیں صاحب کی پوسٹ میں ذکر کئے گئے الحاقی کلام میں شامل ہے؟۔۔۔۔تحقیق کر لیجئے کیونکہ ایسا نہیں ہے، امین صاحب جس کلام کا ذکر کر رہے ہیں، یہ اس میں شامل نہیں ہے :)
 
مہ جبین

محفلین
حدائقِ بخشش حصہ سوم احمد رضا خان رحمہ اللہ کی وفات کے بعد جمع کیا گیا تھا، لہٰذا اشاعت بھی ان کی وفات کے بعد ہی ہوئی۔ جن علامہ صاحب کے ذمے اس کلام کو (جو کہ بنیادی طور پر حمد، نعت، منقبت اور اصلاحی کلام پر مشتمل تھا) جمع کرنے کی ذمے داری تھی انہوں نے کچھ ایسی منظومات بھی اس میں شامل کر دیں جن پر شدید اعتراضات وارد ہوئے۔ تحقیق کے بعد ثابت ہوا کہ یہ کلام امام اہلِ سنت احمد رضا خان صاحب کا نہیں ہے۔ کیوں کہ ان کی ساری زندگی میں ایسا کلام نہیں ملتا۔ جس کے بعد ان علامہ صاحب کا جو کہ حدائقِ بخشش سوم کے مدون تھے، ایک معافی نامہ بھی شایع ہوا۔

اعلیٰ حضرت جو کہ بہت ہی محتاط شاعر و نعت گو اور بہت متقی عالمِ با عمل تھے، ان کے یہاں ایسا کلام محال ہے۔۔

ساجد بھائی !
اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کی زیرِ بحث نعتِ پاک حدائقِ بخشش کے حصہء اول میں موجود ہے جو حضرت صدر الشریعہ علیہ الرحمہ کے زیرِ اہتمام حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃاللہ علیہ کی حیاتِ مقدسہ میں اشاعت پذیر ہوئی۔
آپ چاہیں تو یہ کتاب خرید کر تصدیق کرسکتے ہیں ۔
امین کے مراسلے کی پہلی لائن پر شاید آپ نے غور نہیں فرمایا کہ کلامِ معترضہ حصہ سوم میں تھا ، حصہ اول میں نہیں ۔۔۔۔۔بالتحقیق یہ کلام اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کا ہی ہے ۔
واللہ اعلم ورسولہ
عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم
 
محمد امین

لائبریرین
اللہ آپ کا بھلا کرے امین بھائی ۔ اس کلام کے بارے میں یہی بات سامنے لانا میرا مقصود تھا۔اس کلام کے حضرت احمد رضا خاں بریلوی کا ہونے میں بہت سے محققین کو کلام ہے۔
جزاک اللہ خیر۔

اعلیٰ حضرت جو کہ بہت ہی محتاط شاعر و نعت گو اور بہت متقی عالمِ با عمل تھے، ان کے یہاں ایسا کلام محال ہے۔۔

ساجد بھائی میری پوسٹ کے مندرجہ بالا اقتباس میں میری مراد اس کلام سے تھی جس کے بارے میں عدیل منا بھائی نے مبہم طور پر ذکر کیا تھا۔ حدائقِ بخشش حصہ سوم انہی وجوہات کی بنا پر عوام میں زیادہ مشہور نہیں کہ اس میں علماء کو کلام ہے حتیٰ کہ اعلیٰ حضرت احمد رضا خان صاحب کے خانوادے اور ان کے تلامذہ کو بھی۔ میرے پاس کتب میں اس کی تفصیل موجود ہے جو کہ میں یہاں پوسٹ کر کے ایک نئی بحث کا آغاز نہیں کرنا چاہتا۔ قصہ مختصر یہ کہ احمد رضا خان صاحب کا جو کلام مشہور اور معروف ہے وہ مستند ان ہی کا ہے ۔۔
 
آپ نے "حدائق بخشش" ڈاوؤن لوڈ کرنے کی بات کی تھی اس لئے میں نے آپ کو بھی ٹیگ کیا کہ جب آپ جلد 3 پڑھیں گے تو اس میں قابل اعتراض شاعری بھی ملے گی۔ اگر آپ اس بارے میں پہلے سے جانتے ہونگے تو وضاحت کر دیں گے۔ اگر نہیں جانتے تو اس میں ذرا احتیاط برتیئے کہ یہ شاعری احمد رضا سے منسوب کی گئی ہے۔ اصل صورتحال کی عبدالرزاق قادری صاحب سے امید ہے کہ وضاحت کریں گے۔
ایک بار پھر معذرت۔ اس بارے میں معلومات مجھے آج اسی دھاگے ہی سے ملی ہیں۔ اس سے پہلے کچھ اتپ پتہ نہ تھا۔ ابھی دیکھے جا رہا ہوں
 
اچھا موضوع تھا۔دھاگہ میں بعض جگہ شدت سی محسوس ہوئی لیکن پھر معاملہ سلجھ گیا۔
بحث کے دوران اپنے اعلیٰ اخلاق کو ،اور مروت کو نہ چھوڑنا ہی کمال ہے
جی علمی باتیں ہیں۔ کسی ایک کے ذرائع دوسرے سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ طریقہء استدلال یا سوچنے کی سمت میں فرق ممکن ہے اور جانچنے کے پیمانے بھی باہم متفرق ہو سکتے ہیں۔ لُطف کی بات یہ رہی کہ میرے سوا کسی نے زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی کوشش نہیں کی۔ مُجھ سے اکثر ہو جاتا ہے۔ لیکن دیگر ساتھی بھی اپنے اپنے نقطہ ہائے نظر کو موضوع کے مطابق پیش کرتے رہے۔ نگاہِ تحسین کا شکریہ۔
 
کامران

محفلین
میرا ایک چھو ٹا سا سوال ہے
"کیا یا رسول اللہ کہنے سے بندہ مسلمان نہیں رہتا؟
جواب صرف ہاں یا نہ میں ہو
 
میں اس وقت یہ ویڈیو دیکھ نہیں سکتا۔ پاکستان میں یوٹیوب بند ہے۔
اس وجہ سے مجھے ایگزیکٹ کلپ کا بھی اس وقت یقین نہیں۔ لیکن انہی میں سے کوئی ایک ہوگا۔

وزیر اعظم کے حکم پریو ٹیوب عارضی طور پر کھول دی گئی

اور یہ دھاگہ حاضر ہے
 
Top