دستی تحریر، اصل دستاویز اور تصویری نمونوں پر مشتمل تصانیف

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

کچھ کتب یا تصانیف ایسی ہیں جن میں رنگین اور بلیک اینڈ وائٹ تصاویر شامل ہوتی ہیں۔ اسی طرح خطوط ، اقوال ، اشعار یا کسی بھی نثری تحریر کے دستی نمونے یا کسی اصلی دستاویز کا عکس دیا گیا ہوتا ہے۔ ایسی کتب کو برقیانے میں مذکورہ تمام کو کس طرح شامل کرنا زیادہ بہتر ہے ؟

ہُو بہو جس طرح اس تصنیف یا کتاب میں پیش کیا گیا ہے یعنی تصویری یا عکسی صورت میں ؟ یا پھر

دستی نمونوں اور اصل دستاویزات کو یونیکوڈ میں دے دیا جائے؟
 

الف عین

لائبریرین
فی الحال تو ان کو امیج انزرٹ کر کے ورڈ داکیومینٹ بنایا جائے اور بعد میں چاہے ایچ ٹی ایم ایل بنائیں یا کسی اور طریقے سے ای بک، یہی امیگ وہاں شامل ہو ہی جائے گی۔ ایسی کتابوں کو محض ٹیکسٹ میں نہیں محفوظ کیا جا سکتا۔ وکی میں کیا یہ ممکن ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
باس صاحبہ، میرا ذاتی خیال یہی ہے کہ تصاویر کو بطور سکین شدہ امیج اور ہاتھ سے لکھی ہوئی (حاشیہ نہیں) تحاریر کو بھی سکین کر کے بطور تصویر ہی استعمال کیا جائے تو بہتر رہے گا

جی استادٍ محترم، وکی پر تصاویر بھی یونی کوڈ کے ساتھ استعمال کی جا سکتی ہیں

قیصرانی
 
Top