در نبی(صلی اللہ علیہ وسلم ) پر پڑا رہوں گا پڑے ہی رہنے سے کام ہو گا ۔۔۔۔

در نبی(صلی اللہ علیہ وسلم ) پر پڑا رہوں گا پڑے ہی رہنے سے کام ہو گا
کبھی تو قسمت کھلے گی میری کبھی تو میرا سلام ہوگا
خلاف محبوب کچھ ہوا ہے نہ کوئی عاشق سے کام ہو گا
خدا بھی ہو گا ادھر ہی اے دل جدھر وہ اعلیٰ مقام ہوگا
کبھی تو قسمت کھلے گی میری کبھی تو میرا سلام ہوگا
کیے ہی جاؤں گا عرض مطلب ملے گا جب تک نہ دل کا مطلب
نہ شام مطلب کی صبح ہو گی نہ یہ فسانہ تمام ہو گا
در نبی(صلی اللہ علیہ وسلم ) پر پڑا رہوں گا پڑے ہی رہنے سے کام ہو گا
جو دل سے ہے مائل پیمبر یہ اس کی پہچان ہے مقرر
کہ ہر دم اس بےنوا کے لب پر درود ہو گا سلام ہو گا
کبھی تو قسمت کھلے گی میری کبھی تو میرا سلام ہوگا
اسی توقع پہ جی رہا ہوں یہی تمنا جلا رہی ہے
نگاہ لطف کرم نہ ہو گی تو مجھ کو جینا حرام ہو گا
در نبی(صلی اللہ علیہ وسلم ) پر پڑا رہوں گا پڑے ہی رہنے سے کام ہو گا
کبھی تو قسمت کھلے گی میری کبھی تو میرا سلام ہوگا
(صلی اللہ علیہ وسلم )
 
Top