دری نستعلیق وولٹ ورک کے ساتھ

السلام علیکم
کچھ عرصہ قبل مجھے نیٹ پر ایک فونٹ ملا تھا دری نستعلیق ۔ دیکھنے میں‌ یہ فونٹ عماد نستعلیق کی طرح کا ہی ہے لیکن اسمیں‌کچھ خصوصیت ہے جسمیں سر فہرست یہ ہے کہ اس فونٹ میں حرف کی خالی کشتی کا استعمال نہیں‌ہے ۔ اس لحاظ سے اگر کوئی دوست اس فونٹ پر تھوڑی سی محنت کرے تو بہت ہی آسانی سے اسمیں‌اردو کے الفاظ شامل کرسکتا ہے ۔ میں‌نے کچھ گھنٹوں کی محنت سے فونٹ‌کا وولٹ سورس بھی بنایا ہے جو کہ ریلیز کر رہا ہوں‌امید ہے کہ فونٹ پسند آئےگا اور کوئی دوست اسمیں اردو کے حروف بھی ڈال دیگا شکریہ والسلام
فونٹ کا لنک
http://www.fileden.com/files/2008/6/10/1953040/Nastaleeq.ttf
وولٹ سورس کا لنک
http://www.fileden.com/files/2008/6/10/1953040/Nastaleeq_Volt.ttf
 

arifkarim

معطل
شکریہ، مجید بھائی، مگر یہ وولٹ تو کمپائی ہی نہیں ہورہا :(
کیا کسی اور کے پاس بھی یہ مسئلہ ہے۔؟
 

neosaleem

محفلین
بھائی یہ فانٹ اچھا لگ رہا ہے ۔ ظاہرہے اردو فانٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس میں کچھ حرور صحیح نہیں‌بن رہے ۔ کوئی دوست اس پر کام کرے تو کیا ہی خوب فانٹ بنے گا۔

بہر حال بہت شکریہ بھائی اس فانٹ کے شیئر کرنےکا۔ کیونکہ اس فانٹ کا نام تک نا سنا تھا میں نے پہلے۔
 
جی باسم بھائی یہ فونٹ عماد نستعلیق جیسا ہی ہے لیکن اسکی اضافی خوبی یہ ہے کہ یہ فونٹ اڈوبی کے پراڈکٹس میں کام کر رہا ہے
 
Top