دروپل 6 کا اردو پیکج بنانے میں مدد درکار ہے

محمد سعد

محفلین
بہرحال، میں یہاں یہ بتانے آیا تھا کہ اب تک کا اردو ترجمہ دروپل کی مرکزی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
http://drupal.org/project/ur
مکمل تاحال نہیں ہو سکا کیونکہ "اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا"۔ ;)

ایک اور خوشخبری یہ کہ جب مجھے اس پراجیکٹ کے تنظیمی اختیارات دیے گئے تو معلوم ہوا کہ دروپل 5 کا ترجمہ پہلے ہی سے کسی نے کر رکھا ہے لیکن ابھی تک اس کا اجراء نہیں کیا۔ چنانچہ اس صفحے پر موجود دروپل 5 کا ترجمہ ان ہی کا کیا ہوا ہے۔ :party: میرا ترجمہ دروپل 6 کے لیے ہے۔

موجودہ حالت میں میرا کیا ہوا ترجمہ اس قابل ہے کہ اس کی مدد سے آپ بلاگ، فورم، آن لائن کتب خانہ، اردو سیارہ کی طرز کی ویب سائٹ یا عام نوعیت کی کوئی سادہ سی ویب سائٹ چلا سکتے ہیں۔
اگر کہیں کوئی غلطی نظر آئے یا آپ کے پاس کوئی تجویز ہو تو ضرور آگاہ کریں۔
 
Top