نظر کے سامنے آپ کا دٙر ہے یا حضور
ستارہ قسمت کا ہے اٙوج پر یا حضور
آپ ہیں رعنائی فکرو شعور یا حضور
آپ ہر دور میں زہنوں کا نور یا حضور
رفعت آپ کی کوئی نہ جان سکے یا حضور
کہاں فکرِ زبوں کہاں آپ کا شرف یا حضور
نشاط روح کا سامان آپ ہیں یا حضور
میری سب کامرانیاں آپ سے ہیں یا حضور
دل رہتا ہے بے تاب زیارت کے لئے یا حضور
نصیب میں آجائے جو آنکھ کی عید یا حضور
نظر آپ کی زخموں کا مرہم۔یا حضور
ذکر آپ کا دکھوں کا مداوا یا حضور
سپرد کر دئے معاملے آپ کے یا حضور
آپ کے طفیل میری ہر بلا ٹلے یا حضور
نام لیتی رہوں آپ کا عمر بھر یا حضور
آپ پر نثار میری سب مسرتیں یا حضور
ارم صباء