فیض درد آئے گا دبے پاؤں۔۔۔

ماہی احمد

لائبریرین
درد آئے گا دبے پاؤں۔۔۔

اور کچھ دیر میں ، جب پھر مرے تنہا دل کو
فکر آ لے گی کہ تنہائی کا کیا چارہ کرے
درد آئے گا دبے پاؤں لیے سرخ چراغ
وہ جو اک درد دھڑکتا ہے کہیں دل سے پرے

شعلہء درد جو پہلو میں لپک اٹھے گا
دل کی دیوار پہ ہر نقش دمک اٹھے گا

حلقہء زلف کہیں، گوشہء رخسار کہیں
ہجر کا دشت کہیں، گلشنِ دیدار کہیں
لطف کی بات کہیں، پیار کا اقرار کہیں

دل سے پھر ہوگی مری بات کہ اے دل اے دل
یہ جو محبوب بنا ہے تری تنہائی کا
یہ تو مہماں ہے گھڑی بھر کا، چلا جائے گا
اس سے کب تیری مصیبت کا مداوا ہوگا
مشتعل ہو کے ابھی اٹھیں گے وحشی سائے
یہ چلا جائے گا، رہ جائیں گے باقی سائے
رات بھر جن سے ترا خون خرابا ہوگا
جنگ ٹھہری ہے کوئی کھیل نہیں ہے اے دل
دشمنِ جاں ہیں سبھی، سارے کے سارے قاتل
یہ کڑی رات بھی ، یہ سائے بھی ، تنہائی بھی
درد اور جنگ میں کچھ میل نہیں ہے اے دل
لاؤ سلگاؤ کوئی جوشِ غضب کا انگار
طیش کی آتشِ جرار کہاں ہے لاؤ
وہ دہکتا ہوا گلزار کہاں ہے لاؤ
جس میں گرمی بھی ہے ، حرکت بھی توانائی بھی

ہو نہ ہو اپنے قبیلے کا بھی کوئی لشکر
منتظر ہوگا اندھیرے کی فصیلوں کے اُدھر
ان کو شعلوں‌کے رجز اپنا پتا تو دیں‌گے
خیر، ہم تک وہ نہ پہنچیں بھی، صدا تو دیں گے
دور کتنی ہے ابھی صبح، بتا تو دیں گے
 
ماہی احمد

لائبریرین
دور کتنی ہے ابھی صبحَ؟
بہت خوب۔ ودیا شیئرنگ
1633031_125.jpg
 
عینی شاہ

محفلین
معلوماتی تے اینج ریٹ کیتا اے جیویں سب کج پلے پے گیا اے:p
اس واستے تو کیتا ہے تاکہ سب کو پتا چلے کہ کتنا مالوماتی ہے یہ :rollingonthefloor:بھئی درد بھی کبھی چپ کر کے اتا ہوتا ہے کوئی ،،لک جب بھی درد ہوتا ہے تو ہائے امی جی ہائے امی جی یا ہائے اللہ کی اواز اتی ہے نا تو سب کو پتا چل جاتا ہے کہ کتنا درد ہو رہا ہے یہ تو بس ایویں :p:p:p:p
 
اے فیض صاحب دی شاعری اے۔ ماہی احمد نے تے صرف محفل تے سجائی اے
 
ماہی احمد

لائبریرین
اچھی شراکت پر شکرگزار ہیں:)
زبردست ۔ فیض کے تو ہم پہلے ہی فین ہیں۔ آج آپ نے اس جذبے کو اور بھی ہوا دے دی۔
:) اگر میں شکریہ کہوں تو مجھے سمجھ نہیں آئے گی کہ کس بات کا کہوں گی۔
اس لئیے اتنا ہی کافی ہے

1633031_125.jpg
 
ماہی احمد

لائبریرین
اس واستے تو کیتا ہے تاکہ سب کو پتا چلے کہ کتنا مالوماتی ہے یہ :rollingonthefloor:بھئی درد بھی کبھی چپ کر کے اتا ہوتا ہے کوئی ،،لک جب بھی درد ہوتا ہے تو ہائے امی جی ہائے امی جی یا ہائے اللہ کی اواز اتی ہے نا تو سب کو پتا چل جاتا ہے کہ کتنا درد ہو رہا ہے یہ تو بس ایویں :p:p:p:p
درد کی ڈیفینشن پر منحصر ہے نا سب معاملہ۔۔۔
جو جس ٹرم کو جتنا براڈلی جانتا ہے وہ اس جملے کو اتنے ہی اچھی طرح جان سکتا ہے جس میں وہ ٹرم یوز ہوئی :)
 
درد کی ڈیفینشن پر منحصر ہے نا سب معاملہ۔۔۔
جو جس ٹرم کو جتنا براڈلی جانتا ہے وہ اس جملے کو اتنے ہی اچھی طرح جان سکتا ہے جس میں وہ ٹرم یوز ہوئی :)
۔۔۔
ویل سیڈ

بڑا ہے درد کا رشتہ یہ دل غریب سہی
تمھارے نام پہ آئیں گے غمگسار چلے
 
Top