دانش کنیریا کی پابندی کے خلاف اپیل مسترد

120627134737_danish_kaneria_2.jpg

دانش کنیریا نے پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے ٹیسٹ میچز میں 261 وکٹیں حاصل کی ہیں

پاکستان کے سابق لیگ سپنر دانش کنیریا کی انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے عائد کی گئی تاحیات پابندی کے خلاف کی جانے والی اپیل مسترد کر دی گئی۔

انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے دانش کنیریاکے انگلینڈ میں کھیلنے پر پابندی کی سماعت ہونا ابھی باقی ہے۔
کرکٹ کے ایک ڈسپلنیری کمیشن نے ای سی بی کی جانب سے دیئے گئے فیصلے کو درست قرار دیا ہے جس میں بورڈ نے 32 سالہ کرکٹر کو بدعنوانی کے دو الزامات کا مرتکب قرار دیا تھا۔
کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اخراجات کے خلاف ان کی اپیل کی سماعت بعد میں ہوگی۔
تاحیات پابندی کے علاوہ دانش کنیریا کو اپنی کاؤنٹی کے ایک کھلاڑی مرون ویسٹ فیلڈ پر 2009 میں کھیلے گئے ایک ون ڈے میچ کے دوران سپاٹ فکسنگ کے لیے ڈباؤ ڈالنے کا مرتکب بھی پایا گیا اور اس کے لیے ان پر ایک لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
ویسٹ فیلڈ کو ایک میچ میں اپنی صلاحیت سے کم کھیل کا مظاہرہ کرنے کا مرتکب پایا گیا اور ان پر پانچ سال کی پابندی لگائی گئی تھی لیکن اب انھیں تین سال کے بعد کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔
اولڈ بیلی میں سماعت کے بعد 24 سالہ بالر ویسٹ فیلڈ نے چار مہینے قید کی سزا میں سے دو ماہ جیل میں بھی گزارے۔
دانش کنیریا کے خلاف اپیل کی سماعت دسمبر میں ہونا تھی تاہم اسے اس لیے ملتوی کر دیا گیا کیونکہ ای سی بی مرون ویسٹ فیلڈ کو مقدمے میں حصہ لینے پر قائل کرنے میں ناکام رہا تھا۔
کمیشن نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ جون سنہ 2012 میں عائد پابندی کے خلاف مرون ویسٹ فیلڈ کی اپیل کی سماعت بھی بعد میں ہوگی۔
ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ کولیر نے کہا ’میں پینل کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، بدعنوانی کی کھیل میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ای سی بی آئندہ بھی ہوشیار رہے گی اور اس حوالے کچھ بھی برداشت نہیں کرنے کی پالیسی اپنائے گی‘۔
واضح رہے کہ سنہ 2000 سے سنہ 2010 کے دوران 261 وکٹ لینے والے دانش کنیریا کے خلاف عائد تاحیات پابندی کو بین الاقوامی طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔

بہ شکریہ بی بی سی اردو
 

حسان خان

لائبریرین
مجھے دانش کنیریا بہت اچھا لگتا تھا۔ :(
لیکن یہ حقیقت ہے کہ جب سے سعید اجمل آیا ہے، دانش کنیریا لوگوں کی یادداشت سے ہی محو ہو گیا ہے۔
 

عسکری

معطل
جواری جواری لعنت لعنت ایک بار غداری ہی کافی تھی دفع ہو جا توں سلمان عامر تم لوگوں نے ہمارا سر شرم سے جھکایا تھا ہمیں یاد ہے
 
Top