خیر نال آ، تے خیر نال جا

ظفری

لائبریرین
کچھ دن پہلے شکاگو میں تھا ۔۔ ایک کار کے پچھلے بمپر پر یہ لکھا دیکھا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
I hate bumper stickers .....
 

شمشاد

لائبریرین
اسلام آباد میں ایک ذاتی کار کے پیچھے بہت بڑا سٹکر لگا دیکھا :
Join Army and become the President of Pakistan
 

جیہ

لائبریرین
ایک رکشے پر لکھا تھا۔۔۔


ثمینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شائستہ
عادل سب سے پیارہ ہے

(اس ایک فقرے سے صاف پتہ چلتا ہے کہ رکشے کے مالک کے ہاں 2 بیٹیوں کے بعد لڑکا ہوا ہے اور ظاہر ہے کہ سب کا پیارہ اور لاڈلا ہوگا)
 

شعیب صفدر

محفلین
تعجب ہے تجھے نماز کی فہرست نہیں
×××××××××××
نماز پڑھ اس سے پہلے کہ تیری نماز پڑھی جائے
 

F@rzana

محفلین
بھئی پاکستان میں رہنے والے اس موضوع کو زیادہ دلچسپ بنا سکتے ہیں
ترو تازہ مال سے

خیر کئی بار میں نے یہ لکھا ہوا دیکھا تھا کہ ‘پپو یار تنگ نہ کر‘‘

(اگر کوئی پہلے لکھ چکا ہے تو معذرت خواہ ہوں)
۔
 

جیہ

لائبریرین
رکشہ اور اشعار

یہاں سوات میں رکشوں پر بڑے دلچسپ اردو اور پشتو کے اشعار لکھے ہوتے ہیں۔۔۔ ان میں سے ایک یہ ہے۔۔۔

زڑہ می راتہ وایی د خکلو نہ پیسے ماخلہ
یو می غریبی دہ بل پہ گاڑی می قسطونہ دی

ترجمہ: جی کرتا ہے کہ خوبرؤں سے کرایہ نہ لوں
(مگر مجبوری ہے کیونکہ)
ایک تو غریب ہوں، دوسرے گاڑی کے قسطیں ادا کرنے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
جویریہ جی بہت ہی خوبصورت شعر لکھ رکھا ہے اس رکشے والے نے۔
پہلی بار اس قسم کی تحریر آپ کے خط سے پڑھی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو میں نے کب کہا کہ نہیں ہوتے اور اب تو خاصے پڑھے لکھے لوگ یہ کام کرتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ محنت میں ہی عظمت ہے۔
 
آج ہی ایک ٹرک کے پیچھے پڑھا ہے

یوں تو میرے خلوص‌ کی قیمت بھی کچھ کم نہ تھی
کچھ کم شناس لوگ تھے دولت پر مر گئے
 

جیہ

لائبریرین
ستم ظریفی

ماں کی دعا جنت کی ہوا
باپ کی دعا ‘جا بیٹا رکشہ چلا‘
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے صرف اسی مقصد کے لیے، کہ رکشاؤں کے پیچھے کیا لکھا ہوا ہے، آج کل تم سڑکوں پر گھوم رہی ہو۔
 

جیہ

لائبریرین
ہاہاہا۔۔۔

آپ کو پتہ ہے منگورہ شہر 7 کلومیٹر چوڑا اور تقریباّ 9 کلومیٹر لمبا ایک چھوٹا سا شہر ہے مگر آپ کو جان کر حیرت ہوگی کو اس شہر میں (ایک سروے کے مطابق) 40000 سے زیادہ رکشے چلتے ہیں۔

ایک رکشے پر لکھا تھا۔
بیا سحر شو۔۔۔۔۔۔۔۔

پھر صبح ہوئی
 

شمشاد

لائبریرین
40 ہزار رکشے، ناقابل یقین،
کوئی اور ٹرانسپورٹ بھی ہے وہاں کہ صرف رکشے ہی ہیں۔

گنز ریکارڈ بک میں آنا چاہیے پھر تو۔
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی کسٹم چور گاڑیاں اور ٹیکسیاں اس کے علاوہ ہیں۔ سوات کی سڑکوں پر 50000 ایسی گاڑیاں چل رہی ہیں جو کہ کابل سے سمگل ہوکر آتی ہیں۔۔۔

ویسے بھی آپ چیک کرسکتےہیں سوات ہی واحد ضلع ہے پاکستان کا، جہاں پر آبادی کے لحاظ سے ‘پر ہیڈ‘ گا ڑیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

ایک رکشے پر لکھا تھا۔۔۔۔

لیونئ بیا پہ سیل روانہ شوہ۔۔۔۔۔۔۔ یعنی

پگلی پھر سیر کے لئے نکلی۔۔۔۔
(شاید میرے لئے لکھا تھا :wink: )
 

تیلے شاہ

محفلین
جویریہ مسعود نے کہا:
شمشاد بھائی کسٹم چور گاڑیاں اور ٹیکسیاں اس کے علاوہ ہیں۔ سوات کی سڑکوں پر 50000 ایسی گاڑیاں چل رہی ہیں جو کہ کابل سے سمگل ہوکر آتی ہیں۔۔۔

ویسے بھی آپ چیک کرسکتےہیں سوات ہی واحد ضلع ہے پاکستان کا، جہاں پر آبادی کے لحاظ سے ‘پر ہیڈ‘ گا ڑیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

ایک رکشے پر لکھا تھا۔۔۔۔

لیونئ بیا پہ سیل روانہ شوہ۔۔۔۔۔۔۔ یعنی

پگلی پھر سیر کے لئے نکلی۔۔۔۔
(شاید میرے لئے لکھا تھا :wink: )



:lol:
 

جیہ

لائبریرین
شاہ صاحب کیا آپ کی ہنسے سے میں یہ مطلب لوں۔۔۔۔۔۔۔کہ

ہم ہنس دیئے ہم چپ رہے منظور تھا پردہ تیرا


دہ نظرہ پہ شے جینئ۔۔۔۔

(او لڑکی ۔ نظر نہ لگ جائے)



:eek:
 

تیلے شاہ

محفلین
میرے کزن کی ایک گاڑی تھی جس کا نمبر تھا DN 87
بالکل سیم نمبر کی کار ہم کو سوات میں بھی نظر آئی
پتہ کرنے پر معلوم ہوا کے نمبر پلیٹ تو ایسے ہی نظر گزر کے لئے
لگا رکھی تھی
پھر ھم نے منت ترلے کر کے نمبر تبدیل کرایا
 
Top