خوفناک عمارت: پروف ریڈنگ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم خرم بھائی،

یہ ہم سب کے لئے بے حد خوشی کی بات ہے کہ آپ نے پروف ریڈنگ جیسے اہم ترین مرحلے کے لئے ذاتی دلچسپی لی ہے۔ آپ مذکورہ متن یونیکوڈ میں لائبریری میں یہاں دیکھ سکتے ہیں

خوفناک عمارت (ص 1 تا 47)

خوفناک عمارت (ص 48 تا 81)


لائبریری میں خوش آمدید !


۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
علاوہ ازیں آپ کا نام لائبریری ٹیم میں شامل کر دیا ہے تاکہ آپ کو فورم پر متن کی پروف ریڈنگ کے ضمن میں قطع و برید کی سہولت حاصل ہو جائے۔

اس حوالے سے اگر آپ کوئی سوال کرنا چاہیں تو خوش آمدید!

-
 

راجہ صاحب

محفلین
السلام علیکم
دیدی
کیا پروف ریڈنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے ؟
یا کہاں تک پروف ریڈنگ ہو چکی ہے ؟


تھوڑی سی تفصیل بتا دیں‌

تاکہ اگر کوئی اور لائبریری ممبر کام کرنا چاہے تو اس کو پریشانی نہ ہو
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم راجہ صاحب، خوفناک عمارت کی پروف ریڈنگ خرم بھائی کر رہے ہیں۔

پروف ریڈنگ کے لئے عمران سیریز سے دیگر متن بھی دستیاب ہے آپ یا دوسرے اراکین دلچسپی رکھنے کی صورت میں ایسے متون کی پروف ریڈنگ کا آغاز کر سکتے ہیں۔ پروف ریڈنگ میں آپ کی دلچسپی بہت خوش آئند ہوگی۔
 

راجہ صاحب

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
پروف ریڈنگ کے لئے عمران سیریز سے دیگر متن بھی دستیاب ہے آپ یا دوسرے اراکین دلچسپی رکھنے کی صورت میں ایسے متون کی پروف ریڈنگ کا آغاز کر سکتے ہیں۔

وعلیکم اسلام دیدی
جو جو متن پروف ریڈنگ کرنے والے ہیں ان کی اگر ہو سکے تو ایک لسٹ پوسٹ کردیں اسکے علاوہ جو بھی لائبریری ممبر کسی متن پر کام کرے وہ اس کے بارے میں بتا دے کہ وہ اس متن پر کام کر رہا ہے تا کہ دوسرا کوئی ممبر اس پر ہی کام نہ شروع کر دے (یہ بحرحال ایک تجویز ہے ) اور مجھے کسی متن کا لنک دے دیں کام کے آغاز کے لئے مجھے خوشی ہو گی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top