یہ ہم سب کے لئے بے حد خوشی کی بات ہے کہ آپ نے پروف ریڈنگ جیسے اہم ترین مرحلے کے لئے ذاتی دلچسپی لی ہے۔ آپ مذکورہ متن یونیکوڈ میں لائبریری میں یہاں دیکھ سکتے ہیں
السلام علیکم راجہ صاحب، خوفناک عمارت کی پروف ریڈنگ خرم بھائی کر رہے ہیں۔
پروف ریڈنگ کے لئے عمران سیریز سے دیگر متن بھی دستیاب ہے آپ یا دوسرے اراکین دلچسپی رکھنے کی صورت میں ایسے متون کی پروف ریڈنگ کا آغاز کر سکتے ہیں۔ پروف ریڈنگ میں آپ کی دلچسپی بہت خوش آئند ہوگی۔
وعلیکم اسلام دیدی
جو جو متن پروف ریڈنگ کرنے والے ہیں ان کی اگر ہو سکے تو ایک لسٹ پوسٹ کردیں اسکے علاوہ جو بھی لائبریری ممبر کسی متن پر کام کرے وہ اس کے بارے میں بتا دے کہ وہ اس متن پر کام کر رہا ہے تا کہ دوسرا کوئی ممبر اس پر ہی کام نہ شروع کر دے (یہ بحرحال ایک تجویز ہے ) اور مجھے کسی متن کا لنک دے دیں کام کے آغاز کے لئے مجھے خوشی ہو گی