مبارکباد خوشخبری

جیہ

لائبریرین
چھوڑیں جی ۔ آپ ہمیشہ دیر کردیتے ہیں ۔ اور بعد میں بہانے بناتے ہیں:)

خیر بہت بہت شکریہ ۔ دعاؤں کے لئے بھی
 
ظفری

لائبریرین
چھوڑیں جی ۔ آپ ہمیشہ دیر کردیتے ہیں ۔ اور بعد میں بہانے بناتے ہیں:)

خیر بہت بہت شکریہ ۔ دعاؤں کے لئے بھی

ارے ۔۔۔۔ منیر نیازی نے جب یہ نظم لکھی کہ " ہیمشہ دیر کردیتا ہوں میں " اور پھر میری سوانح عمری کی طرف دیکھا تو کہا کہ ۔۔۔۔ " جاؤ یہ نظم میں تمہارے نام کرتا ہوں ۔" ۔۔۔ بس ایک دو قانونی پیچیدگیوں کے باعث وہ نظم میرے نام ہونے سے محفوظ رہ گئی ۔ :grin:

ویسے میں دیر ضرور کردیتا ہوں مگر بہانے نہیں کرتا ۔ ;)
 
جیہ

لائبریرین
غلط آپ بہانے بھی خوب بناتے ہیں اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھی بنالیتے ہیں ۔

میں نے تو سنا ہے کہ منیر نیازی کو یہ نظم کسی نے تحفۃ دی تھی ورنہ یہ اس کی تخلیق نہیں ۔ کسی نے امریکہ ووالے کی تخلیق ہے;)
 
ظفری

لائبریرین
غلط آپ بہانے بھی خوب بناتے ہیں اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھی بنالیتے ہیں ۔

میں نے تو سنا ہے کہ منیر نیازی کو یہ نظم کسی نے تحفۃ دی تھی ورنہ یہ اس کی تخلیق نہیں ۔ کسی نے امریکہ ووالے کی تخلیق ہے;)

آپ کی دوسری بات دل کو لگتی ہے ۔۔۔:grin:

جی بس تحفے پر نام غلط کندہ ہوگیا ۔۔۔ ورنہ ہم بھی تھے آدمی بڑے کام کے ۔۔۔ ;)
 
جیہ

لائبریرین
آپ کام کے تو تھے مگر لگتا ہے غالب والا قصہ ہو گیا ہے آپ کے ساتھ۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نے غالب نکما کردیا
ورنہ ہم بھی آدمی تھے کام تھے

پہلے والے مصرع میں غآلب نے ایک جگہ عشق لگایا ہے اور دوسری جگہ ضعف۔ آپ کی مرضی کہ کونسا پسند ہے
 
دونوں میں سے کوئی بھی نہیں ۔۔۔ غالب کا ادراک اگر ہماری طرح گہرا ہوتا تو وہ ۔۔۔ " ایسے جینے" لکھتے ۔ :)
 
جیہ

لائبریرین
واہ! کیا نکتہ نکالا ہے۔ بہت خوب۔۔۔ بہت ہی خوب

لگتا ہے میری صحبت میں رہ کر کافی سیانے ہو گئے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی ان کی بات مان لیں، اگرچہ اس بھانچے کے پاس 'سرکٹ' تو نہیں لیکن ارد گرد طالبان بہت ہیں، کہیے کس سے ملنا پسند کریں گے؟
 
حسن علوی

محفلین
آپی بہت بہت مبارک ہو آپکو میری طرف سے۔ معاف کیجیئے گا میں تو شاید ضرورت سے زیادہ ہی لیٹ ہو گیا۔

ویسے منّے میاں نہایت ہی خوبصورت ہیں ماشاءااللہ۔ اللہ تعالٰی نصیب اچھے کرے (آمین)
 
شمشاد

لائبریرین
یہ لیں جیہ یہ منے کے ماموں اب آئے ہیں۔ کچھ دن اور ٹھہر جاتے اور منے کی سالگرہ پر ہی آ جاتے۔ اتنی جلدی کی کیا ضرورت تھی۔
 
شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں بھئی وہ تو میں مذاق میں کہہ رہا تھا۔ جو کچھ بھی کہنا ہے وہ تو جیہ ہی آ کر کہے گی۔ جو کہ کم کم ہی آتی ہے حالات کی وجہ سے۔
 
جیہ

لائبریرین
آپی بہت بہت مبارک ہو آپکو میری طرف سے۔ معاف کیجیئے گا میں تو شاید ضرورت سے زیادہ ہی لیٹ ہو گیا۔

ویسے منّے میاں نہایت ہی خوبصورت ہیں ماشاءااللہ۔ اللہ تعالٰی نصیب اچھے کرے (آمین)

کوئی بات نہیں بڑے بھائی جان:)

مبارک بادکے لئے شکریہ اور دعاؤں کے لئے بھی
 
Top