خواتین کا عالمی دن

طالوت

محفلین
خواتینن کے عالمی دن کی ایک تقریب منعقد کی گئ جس میں تمام ممالک سے خواتین نے شرکت کی۔ اجلاس شروع کیا گیا۔
سب سے پہلے چین کی خاتون نے کہا کہ پچھلے سال کی تقریب کے بعد میں نے گھر جا کر اپنے خاوند سے کہا کہ کل سے کپڑے تم دھوؤ گے۔ اگلے دن میں اٹھی تو کچھ نہیں نظر آیا ، دوسرے دن کپڑے دھلے ہوئے تھے۔
پھر امریکہ کی خاتون اٴٹھی اور بولی کی میں نے پچھلے سال کی تقریب کے بعد اپنے خاوند سے کہا کہ کل سے برتن تم دھوؤ گے۔ اگلے دن میں اٹھی تو کچھ نہیں نظر آیا ، دوسرے دن برتن دھلے ہوئے تھے۔
اسی طرح تمام ممالک کی خواتین نے اپنی اپنی کامیابی کا ذکر فخر سے کیا۔

آخر میں پاکستان کی نمائندہ خاتون اُٹھیں اور بولیں پچھلے سال کی تقریب کے بعد گھر جا کر میں نے بھی اپنے خاوند سے کہا کہ کل سے کھانا تم بناؤ گے۔ اگلے دن میں اٹھی تو کچھ نہیں نظر آیا، دوسرے دن میں اٹھی تو بھی کچھ نہیں نظر آیا۔ تیسرے دن سوُجن اتری تو تھوڑا تھوڑا نظر آنے لگا۔

(خواتین سے معذرت کے ساتھ) وسلام
 
Top