گُلِ یاسمیں
لائبریرین
درست فرمایا۔سو فی صد متفق اگر یہ رنگ نہ ہوتے تو کائنات اتنی خوبصورت نہ ہوتی !!!!!!اور جو یہ رنگ نہ ہوتے تو ان اب کی زندگی ایسی روکھی پھیکی ہوتی کہ کہتے
اک سخن اور کہ پھر رنگ تکلم تیرا
حرف سادہ کو عنایت کرے اعجاز کا رنگ
یا پھر کہتے ہیں
سرخی ہے جو گلاب سی آنکھوں میں اے منیرؔ
خار بہار دل میں چبھونے کا رنگ ہے
بھلے عورت ، مرد کی طرح شوخ بیان نہیں، زور آور نہیں لیکن مرد کی زندگی اس عورت ہی کے دم سے مکمل ہے۔اور مرد بہر صورت ہر رشتے میں عورت کا نگہبان ہے
اک زندہ حقیقت مرے سینے میں ہے مستور
کیا سمجھے گا وہ جس کی رگوں میں ہے لہو سرد
نَے پردہ، نہ تعلیم، نئی ہو کہ پرانی
نسوانیتِ زن کا نگہباں ہے فقط مرد
جس قوم نے اِس زندہ حقیقت کو نہ پایا
اُس قوم کا خورشید بہت جلد ہوا زرد