خلا میں دہشت گردی

نبیل

تکنیکی معاون
آج کل لگتا ہے کہ امریکہ کی داخلہ اور خارجہ پالیسیاں ہالی وڈ کے سکرپٹ رائٹر تشکیل دے رہے ہیں۔ پہلے مساجد اور دوسری عمارات کا تابکاری کا لیول ماپا جاتا رہا ہے کہ کہیں ایٹم بم تیار نہ ہو رہا ہو۔ اب ایک خبر کے مطابق خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ کہیں دہشت گرد خلا میں جا کر امریکہ کو نشانہ نہ بنا لیں۔ یعنی کہ دہشت گرد پہلے خلا میں جائیں گے اور وہاں سے اپنا خلائی جہاز وائٹ ہاؤس پر کریش کرنے کے لیے واپس زمین پر آئیں گے۔ حیرانی کی بات ہے کہ اسامہ بن لادن کو اتنا آسان نسخہ معلوم نہیں تھا۔ ان خبروں سے اگر کوئی چیز ظاہر ہوتی ہے تو وہ امریکی حکومت کے اندر چھپا ہوا خوف ہے۔ کچھ عرصہ پہلے بھی جب وہائٹ ہاؤس کے ریڈار پر غلطی سے ایک سفید نقطہ ظاہر ہوگیا تھا تو خطرے کے سائرن بجا دیے گئے تھے اور صدر بش کو حفاظتی خندق میں چھپا دیا گیا تھا۔
 
اونچی دیواریں

سیکیورٹی کے بارے میں کہیں پڑھا تھا کہ یہ اونچی دیواریں بنانے سے حاصل نہیں ہوسکتی۔ حفاظتی حوالے سے امریکہ کے سارے اقدامات ایسے ہی ہیں جیسے اونچی دیواریں بنانا۔ کہنا تو ان کا یہی ہے کہ امریکہ اب پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہے۔
 
شعیب صفدر

محفلین
اونچی دیواریں

شارق مستقیم نے کہا:
سیکیورٹی کے بارے میں کہیں پڑھا تھا کہ یہ اونچی دیواریں بنانے سے حاصل نہیں ہوسکتی۔ حفاظتی حوالے سے امریکہ کے سارے اقدامات ایسے ہی ہیں جیسے اونچی دیواریں بنانا۔ کہنا تو ان کا یہی ہے کہ امریکہ اب پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہے۔
سچ کہا آپ نے
 
Top