خشخاش اور انڈوں کا قیمہ۔

حجاب

محفلین
[align=right:86b0292c15]خشخاش اور انڈوں کا قیمہ۔
-------------------------------------------------
انڈے۔ 6 عدد
خشخاش ۔آدھا پاؤ (صاف کرکے پیس لیں )
پیاز۔ 2 عدد
ادرک و لہسن کا پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچہ
کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچہ
سرخ مرچ۔ آدھا چائے کا چمچہ
ہلدی۔۔ایک چُٹکی
ہری مرچ۔۔باریک کٹی ہوئی 2 عدد
ہرا دھنیا۔باریک کٹا ہوا تھوڑا سا
نمک۔۔۔ آدھا چائے کے چمچ سے تھوڑا کم
آئل۔۔۔۔ 4 کھانے کے چمچے

ترکیب۔
ایک دیگچی میں آئل گرم کرکے باریک کٹی ہوئی پیاز ہلکی سنہری کرلیں۔اب اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ،اور تمام مصالحے ڈال کر اچھی طرح بھون لیں،اب اس میں خشخاش ڈال دیں،اور کچھ دیر پکنے دیں،جب خوشبو اُٹھنے لگے تو چمچہ چلاتے ہوئے ایک ایک کرکے انڈے بھی توڑ کر ڈالتے جائیں اور چمچہ چلاتے رہیں اس طرح یہ قیمے کی شکل اختیار کرلیں گے ۔اب ہرا دھنیا اور ہری مرچ چھڑک کر ہلکی آنچ پر چھوڑ دیں جب تیل اوپر آجائے تو چولہا بند کردیں۔چپاتی کے ساتھ یہ قیمہ بہت مزہ دیتا ہے۔
[/align:86b0292c15]
 
جیہ

لائبریرین
قیصرانی کو شاید وہ لطیفہ یاد آگیا

ائک ان پڑھ آدمی کو ایک رقعہ دیا گیا۔

اس نے کہا کہ انگریزی میں لکھا ہے ٹھیک ہی ہوگا :lol:

تو قیصرانی نے سوچا حجاب نے ترکیب لکھی ہے تو لذیذ ہی ہوگا
 
قیصرانی

لائبریرین
جیہ نے کہا:
قیصرانی کو شاید وہ لطیفہ یاد آگیا

ائک ان پڑھ آدمی کو ایک رقعہ دیا گیا۔

اس نے کہا کہ انگریزی میں لکھا ہے ٹھیک ہی ہوگا :lol:

تو قیصرانی نے سوچا حجاب نے ترکیب لکھی ہے تو لذیذ ہی ہوگا
واہ جی واہ، بہت مزے کی بات کہی ہے۔ ہنسنا کب ہے؟
 
جیہ

لائبریرین
قیصرانی آپ نے بندر کا لطیفہ تو سنا ہوگا جب کسی جانور نے لطیفہ سنایا تو وہ دوسرے دن اس کو سمجھ آیا اور اچانک ہنسنے لگا

آپ بھی کل ہنس لینا
 
قیصرانی

لائبریرین
جیہ نے کہا:
قیصرانی آپ نے بندر کا لطیفہ تو سنا ہوگا جب کسی جانور نے لطیفہ سنایا تو وہ دوسرے دن اس کو سمجھ آیا اور اچانک ہنسنے لگا

آپ بھی کل ہنس لینا
یعنی آپ کو بھی میری بات سمجھ نہیں آئی، چلیں آپ اپنی نصیحت پر عمل کرکے دکھائیں ذرا شاباش :D
 
جیہ

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:

بات کس کو سمجھ آئ یا نہئں آئ یہ سب جانتے ہیں
 
حجاب

محفلین
جیہ نے کہا:
قیصرانی کو شاید وہ لطیفہ یاد آگیا

ائک ان پڑھ آدمی کو ایک رقعہ دیا گیا۔

اس نے کہا کہ انگریزی میں لکھا ہے ٹھیک ہی ہوگا :lol:

تو قیصرانی نے سوچا حجاب نے ترکیب لکھی ہے تو لذیذ ہی ہوگا

بہت خوب جیہ
 
جاسمن

لائبریرین
یه بهت مزے کا سالن هے. میری امی جی بناتی هیں. ناشته میں پراٹھے کے ساتھ بھی کھایا جا سکتا هے. البته خشخاش کو صاف کرنے کے لئے نتھارنا پڑتا هے. اور اسے سل بٹے پر یا کونڈی میں پیسا جاتا هے.
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
زبردست
یو اے ای ، متحدہ عرب امارات
میں خشخاش کی کاشت اور فروخت پر پابندی ہے
جانے انجانے میں بھی کوئی خشخاش یو اے ای میں لانے کی جرات نہ کرے ،،
غراما 10 سے 15 سال جیل ہے
 
جاسمن

لائبریرین
همارے پاکستان میں خشخاش کئی طرح سے استعمال هوتی هے. گرمیوں میں سردائی اس کے بغیر نامکمل هے. کوفتوں کا مزه بڑھاتی هے. عام طور پر میں اسے فریز کر لیتی هوں اور آملیٹ، فرنچ ٹوسٹ، پراٹھوں وغیره میں استعمال کرتی هوں.
 
Top