خربوزے کی آئسکریم

عندلیب

محفلین
خربوزے کی آئسکریم​

اجزاء
خربوزہ بیچ نکالنے کے بعد گودا:450 گرام
لیموں کا رس :1 چمچ
تازہ کریم (پھینٹ لیں) :280 گرام
شکر:170 گرام
ادرک کترا ہوا باریک:50 گرام

ترکیب
لیموں کا رس اور شکر گودے میں ملائیں اور دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اس کے بعد اس آمیزے میں کریم ملائیں ۔ پھر ادرک شامل کرلیں، اور اچھی طرح چمچ سے مکس کردیں۔ اسے المونیم کے برتن میں انڈیل دیں اور پھر فریز کرلیں۔ مکمل طرح سے فریز ہونے سے پہلے نیم فریز کو کم سے کم ایک بار اچھی طرح پھینٹ لیں۔
 

x boy

محفلین
زبردست
گرمیوں میں بہت بہتر لگے گا کیوںکہ دوہری ٹھنڈک ہوگی۔۔۔
ایک تو خربوزہ ٹھنڈا ہے دوسری آئسکریم۔۔۔۔
 
درست فرماتے ہیں جناب ۔ پھر جلدی سے بنائیے خود بھی کھائیے اور ہمیں بھی کھلائیے۔:)
آپ ہمیں کب کھلائیں گی۔ ویسے ترکیب اچھی ہے میں پہلے ہی محفوظ کر چکا ہوں اور بنانے کا ارادہ بھی ہے۔ گرمیوں میں مزہ آئے گا۔
 
Top