خاک کی مٹھی

رانا

محفلین
صرف ایک تذکرہ کروں گی ۔۔وینٹی لیڑ کا ۔۔۔ اس کے حوالے سے ایک واقعہ یاد آرہا ہے
مشینیں کچھ نہیں کر سکتی ۔۔ جب موت آنی ہے تب آنی ہے
پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ نور بہنا۔:)
وینٹی لیٹر کے حوالے سے وضاحت کردوں کہ میں نے کس زاوئیے سے اس کا ذکر کیا ہے۔ ایک شخص کی دماغی موت واقع ہوچکی ہوتی ہے۔ لیکن اس کے رشتہ داروں کے اصرار پر ایک امید کے سہارے اس کے بدن کو وینٹی لیٹر کے ذریعہ مسلسل زندگی کے سامان پہنچائے جارہے ہوتے ہیں۔ حالانکہ اگر دماغی موت واقعی ہوچکی ہے تو اسکے بدن کو بلاوجہ پال رہے ہیں۔ جیسے ہی مشین سے اتاریں گے زندگی ہوگی تو مل جائے گی ورنہ آخری جھٹکا لگے گا اور معاملہ ختم۔ یہ وضاحت کیونکہ تحریر میں نہیں کی جاسکتی تھی کہ تحریر کی روانی برقرار رہے اس لئے رہنے دیا۔ ورنہ تو آپ کی بات درست ہے کہ جس کی موت آنی ہے وہ تو اپنے وقت پر آکر رہے گی۔ اب یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ دماغی موت کے ساتھ ہی روح پرواز کرجاتی ہے یا جسمانی موت سے روح کی آزادی مشروط ہوتی ہے۔ لیکن جو نکتہ میرے ذہن میں تھا وہ شئیر کردیا۔:)
 
آخری تدوین:
کچھ تو کمال ایسا ہے جو میں بیان نہیں کر پا رہا میرے پاس لفظوں کے ذخیرہ کی انتہائی کمی کی وجہ سے۔لیکن جو کچھ بھی لکھا ہے زبردست سے کچھ زیادہ ہی زبردست ہے۔
شاباش تو بنتی ہی ہے۔
بہت خوب بہت شکریہ رانا بھائی
 

رانا

محفلین
کچھ تو کمال ایسا ہے جو میں بیان نہیں کر پا رہا میرے پاس لفظوں کے ذخیرہ کی انتہائی کمی کی وجہ سے۔لیکن جو کچھ بھی لکھا ہے زبردست سے کچھ زیادہ ہی زبردست ہے۔
شاباش تو بنتی ہی ہے۔
بہت خوب بہت شکریہ رانا بھائی
بہت شکریہ خالد محمود بھائی تحریر کی پسندیدگی کے لئے۔ اس پذیریائی پر ممنون ہوں۔:)
 
Top