حمد ذات پاک

اے خدا ذات کا اپنی مجھے عرفاں ہو جائے
میری ہر سانس تیرے تابعِ فرماں ہو جائے
چند شمعیں فروزاں ہے میرے سینے میں
روشنی دے مجھے اتنی کہ چراغاں ہو جائے
صرف دو زاویوں سے خود کو ہمیشہ دیکھوں
زندگی آینہِ سنت و قرآں ہو جائے
اتنی توفیق عطا کر تجھے راضی کر لوں
روح میری بھی تیرے قرب کے شایاں ہو جائے
اسے پہلے کہ تیرے سامنے لایا جاو
پاک ہر ایک خطا سے میرا داماں ہو جائے
میرے آغاز سےتاحشر ہرلمحےپر
سایہِ رحمتِ سلطانِ رسولاں ہو جائے
میرے ماں باپ کی قبرے رہے روشن روشن
فضل تیرا میرے بچوں پے بھی عرضاں ہو جائے
تو نے ہر راہ مظفر پے کشادہ رکھی
آخری راہ بھی اس کے لیے آساں ہو جائے
طالب دعا - محمد نبیل اصغر،
 
اے خدا ذات کا اپنی مجھے عرفاں ہو جائے
میری ہر سانس تیرے تابعِ فرماں ہو جائے
چند شمعیں فروزاں ہے میرے سینے میں
روشنی دے مجھے اتنی کہ چراغاں ہو جائے
صرف دو زاویوں سے خود کو ہمیشہ دیکھوں
زندگی آینہِ سنت و قرآں ہو جائے
اتنی توفیق عطا کر تجھے راضی کر لوں
روح میری بھی تیرے قرب کے شایاں ہو جائے
اسے پہلے کہ تیرے سامنے لایا جاو
پاک ہر ایک خطا سے میرا داماں ہو جائے
میرے آغاز سےتاحشر ہرلمحےپر
سایہِ رحمتِ سلطانِ رسولاں ہو جائے
میرے ماں باپ کی قبرے رہے روشن روشن
فضل تیرا میرے بچوں پے بھی عرضاں ہو جائے
تو نے ہر راہ مظفر پے کشادہ رکھی
آخری راہ بھی اس کے لیے آساں ہو جائے
طالب دعا - محمد نبیل اصغر،
آمین۔

آپ نے زمرہ صحیح منتخب نہیں کیا۔
 
Top