حشر

سب مسلمان بالآخر جنت ہی میں جائیں گے بس خاتمہ بالخیر شرط ہے۔
ویسے کوئی دلیل قرآنی ہے کہ سب مسلم جنتی ہیں؟

اگر کوئی گمان کرے کہ تمام انسان ہی جنت میں جائیں گے یعنی پرلطف زندگی گزاریں گے تو اس میں کیا مسئلہ ہے؟
 
سید عمران

محفلین

ایک نہیں کئی دلیلیں ہیں...
اگر کوئی گمان کرے کہ تمام انسان ہی جنت میں جائیں گے یعنی پرلطف زندگی گزاریں گے تو اس میں کیا مسئلہ ہے؟

اللہ تعالی کا کھلا اعلان ہے...
ان اللہ لا یغفر ان یشرک بہ..
اللہ مشرک کی مغفرت نہیں فرمائیں گے....
 
سید عمران

محفلین
یعنی باقی کی تو کرسکتے ہیں
جی یاں...
اسی آیت کا اگلا حصہ ہے کہ مشرک کے علاوہ جس کو چاہے معاف کردیں...
کافر اور منافق کی بھی مغفرت نہیں ہے...
ان تینوں کے علاوہ جس کو چاہیں گے بالکل ہی معاف فرمادیں گے..
یا سزا دے معاف فرمائیں گے...
 
کافر مطلب؟
منافق تو آج کل ہیں ہی نہیں
باقی اللہ کیوں سزا دیں گے؟ امید واثق ہے معافی ہی ہوگی
 
سید عمران

محفلین
کافر مطلب؟
منافق تو آج کل ہیں ہی نہیں
کافر جو اسلام کی بنیادی باتوں کو نہیں مانتےمثلا اللہ کی واحدانیت سمیت تمام صفات، انبیاء کی رسالت، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت، فرشتے، آسمانی کتابیں وغیرہ
منافق کہتے ہیں جو خود کو مسلمان ظاہر کرے مگر اندرون خانہ غیر مسلموں کا آلہ کار ہو...
یہ بھی ہر دور میں شکلیں بدل کر موجود رہتے ہیں...
 
جو اللہ کو مانے اس کو کافر کیسے کہہ سکتے ہیں۔ غیرمسلم کہہ سکتے ہیں
منافق وہ تو موجود نہیں جو جب تھے
 
سید عمران

محفلین
اللہ کو تو مان ہی رہا اگر تو کافر تو نہ ہوا
اللہ کو ماننا اسی وقت مانا جائے گا جب اس کی مانیں بھی...
اللہ فرمارہے ہیں کہ میرے نبی کو آخری رسول مانو اب کوئی نہیں مانتا تو کافر ہے کیوں کہ اللہ کے حکم پر کفر کیا...
اپلیس نے اللہ کو ماننے سے انکار نہیں کیا تھا نہ اس کی عبادت سے.... صرف ایک حکم نہیں مانا تھا اور ہمیشہ کے لیے راندہ درگاہ ہوگیا...
 
ابلیس تو جن تھا اور بنا ہی اس مقصد کے لیے تھا۔ وہ دراصل۔امر الہی کی تکمیل ہی تو کررہا ہے۔
عام انسان اللہ کو ایک خدا مانتا ہے تو غیر مسلم ہے۔ اگر اور بات نہیں مانتا ۔ ابلیس کی طرح اس پر اڑا نہیں رہتا/رہے گا اگر اس کو درست معلومات ملیں۔ ہم کو نہیں معلوم کہ کیا کرے گا ۔ ہم اس کو کافر کیسے کہیں۔
اللہ اس کو بھی معاف کرسکتے ہیں
بلکہ ہماری امید ہے کہ معاف کریں گے جنت میں داخل کریں گے
 
اور اگر یہ بات مان لی جاوے تو کروڑوں مسلم کافر قرار پائیں گے جو نماز روزہ نہیں کرتے۔ بلکہ ہر گناہ کرنے والا کافر قرار پاوے گا ایک بھی مسلم نہ بچے گا
 
انکار کرنا الگ ہے اور سستی کاہلی سے عمل نہ کرنا الگ...
 
Top