حسن نثار اور علامہ اقبالٌ

محمد بلال اعظم

لائبریرین
پتہ نہیں یہ فورم اس دھاگے کے لئے صحیح ہے یا نہیں۔ اگر ہو تو براہ مہربانی اسے متعلقہ سیکشن میں بھیج دیجیے۔

آج یو ٹیوب پہ حسن نثار کی ایک ویڈیو ملی جس میں وہ علامہ اقبال کی توہین کر رہا ہے۔ اب آپ اس سب پہ کیا کہتے ہیں۔ میں آپ کی آراء کا منتظر ہوں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بائیں بازو کے اکثر دانشوروں کا یہی مسئلہ ہے کہ علامہ اقبال کو اچھا نہیں سمجھتے۔ لیکن یہ تمام وہی دانشور ہیں جو شاعری سے ذرہ برابر بھی واقفیت نہیں رکھتے۔ فیض احمد فیض چونکہ شاعر تھا اس لئے بائیں بازو سے تعلق رکھنے کے باوجود اس نے علامہ اقبال کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک نظم ان کی نذر کی۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بائیں بازو کے اکثر دانشوروں کا یہی مسئلہ ہے کہ علامہ اقبال کو اچھا نہیں سمجھتے۔ لیکن یہ تمام وہی دانشور ہیں جو شاعری سے ذرہ برابر بھی واقفیت نہیں رکھتے۔ فیض احمد فیض چونکہ شاعر تھا اس لئے بائیں بازو سے تعلق رکھنے کے باوجود اس نے علامہ اقبال کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک نظم ان کی نذر کی۔

نقشِ فریادی کے آخیر میں نظم ہے اقبال۔
ویسے بھی ہر کسی نے ہی اقبال کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ خود قائداعظم نے بھی تو علامہ اقبال کی بے پناہ تعریف کی ہے۔
مجھے تو حسن نثار سے نفرت ہو گئی ہے اب۔
 

سید ذیشان

محفلین
علامہ اقبال کی شہرت صرف پاکستان تک محدود نہیں، ایران میں ان کو "اقبالِ لاہوری" کے نام سے جانا جاتا ہے اور کافی پسند بھی کیا جاتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ زید نے ان کو بہت ہی بڑھا چڑھا کر پیش کیا لیکن حسن نثار نے بھی بہت ذیادتی کی ہے۔
 

یوسف-2

محفلین
حسن نثار ایک بلند پایہ صحافی، دانشور، شاعر اور یاروں کا یار اور بہترین خیر خواہ ہونے کے باوجود اسلام اور پاکستان کے حوالہ سے ایک منفی ذہنیت کا حامل شخص ہے۔ وہ پاکستان کے اسلامی تشخص کا بھی مخالف ہے اور اسی حوالہ سے اسلامی شخصیات (علمائے کرام)، اداروں (مساجد و دارالعلوم و مدرسوں) اور اسلامی تعلیمات تک کا مخالف ہے۔ صحافت کا ایک ادنیٰ طالب ہونے کے ناطے ہر اہم قلمکار کو پڑھنا میری ”ضرورت“ بھی ہے اور میرا شوق بھی۔ اسی حوالہ سے میں حسن نثار کے کالموں کا گذشتہ کئی عشروں سے باقاعدہ قاری بھی ہوں۔ وہ قارئین میں اپنا ”بھرم“ قائم رکھنے کے لئے کبھی کبھار ”مثبت کالم“ بھی لکھ لیا کرتا ہے۔ لیکن اگر آپ موصوف کے کسی بھی سال کے جملہ کالم کو اٹھا کر دیکھ لیں، اس میں پانچ یا دس فیصد سے زیادہ کالم اسلام، پاکستان اور پاکستانی عوام کی ”حمایت“ میں نہیں ہوگا۔ نیٹ پر میں نے اس کا ایک ایسا انٹرویو بھی پڑھا جو اسلامی تعلیمات اور علمائے کرام پر گالم گلوچ تک سے پُر تھا۔ اتنی گندی زبان ایک پبلک پلیٹ فارم پر کوئی پڑھا لکھا شخص کبھی ادا نہیں کرسکتا۔ پتہ نہیں آج وہ انٹرویو نیٹ پر موجود ہے بھی یا نہیں، لیکن اگر ہو بھی تو میں اس کا حوالہ یہاں دینا پسند نہیں کروں گا۔یہ انٹرویو لاہور کے ایک نوجوان صحافی نے کوئی ایک عشرہ قبل لیا تھا۔
 

زبیر مرزا

محفلین
چلیں جی اینٹی پاکستان اور اینٹی اسلام گروہ کی تو موج ہوجائے گی اس دھاگے سے اور چُن چُن کر تاریک رُخ تلاش کرکے لائیں گے
علامہ اقبال کی عظمت اور زید حامد کے جذبہ حب الوطنی کو احساس کمتری کے مارے کیا سمجھیں گے
 
نقشِ فریادی کے آخیر میں نظم ہے اقبال۔
ویسے بھی ہر کسی نے ہی اقبال کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ خود قائداعظم نے بھی تو علامہ اقبال کی بے پناہ تعریف کی ہے۔
مجھے تو حسن نثار سے نفرت ہو گئی ہے اب۔
ویسے حسن نثار یا کوئی اور اپنی باتوں سے اقبال کی عظمت کو کم نہیں کرسکتے۔ان کا مسئلہ روزی روٹی کمانا ہوتا ہے اور اس مقصد کیلیے انہیں اقبال جیسے عظیم شاعر پر بھی تنقید کرنی پڑ جائے تو نہیں کتراتے:oops:
 

عثمان

محفلین
لوجی ، نیویارک کی گود میں پلنے اور اہل مغرب سے ہر دم مستفید ہونے والے اب زید حامد کی مغرب فوبیا پر بغلیں بجائیں گے۔ ;)
اسلام اور زید حامد ۔۔۔ ختم نبوت والوں کو آواز دو بھئی! :ROFLMAO:
 

زبیر مرزا

محفلین
وہی طنز اور ذاتیات رحم آتا ہے تاریک ذہن رکھنے والوں پر
مغرب کے لوگوں اور معاشرے پر بے جا تنقید نہیں کی مگر خود کو ترقی پسند کہلانے کے
مرض میں مبتلا ہوکر ہردم اسلام اور پاکستان دشمنی سے خدا محفوظ ہی رکھا ہے
 

عثمان

محفلین
"نیٹ محب الوطنوں" کے پاس الفاظ ختم ہیں تو "ناپسند" کے بٹن کا سہارا لیں۔ ;)
 

زبیر مرزا

محفلین
حسن نثار اورکچھ لوگوں کے مرض لاعلاج ہیں احباب ان ترٖقی پسند تاریک سوچ والوں کے لیے دعا کریں
اللہ ان احساس کمتری کا ماروں کو اس کرب سے نجات دلائے
 
حسن نثار اگرچہ ميرے شہر کا ہے مگر مجھے انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس شخص کا ادب کے ساتھ کوئی لينا دينا نہيں۔ اس شخص کے ہر کالم کسی نہ کسی حوالے سے سب وشتم سے لبريز ہوتا ہے۔ علامہ اقبال کے حوالے سے ہرزہ سرائی جو موصوف نے کی اچھی نہيں لگی اور انہوں نے دلآزاری کی ہے۔ مگر ميں موصوف کو اس لئے معذور سمجھتا ہوں کہ انہيں کلامِ اقبال کا ادراک نہيں۔علامہ اقبال کے بارے ميں منفی بات کرکے انہوں نے اپنا قد چھوٹا کيا ہے جوکہ کبھی بھی بڑا نہيں تھا۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
اچھاااااااااااا تو گویا حسن نثار کی بھی کوئی عزت ہے ؟؟؟ جو اسے اقبال علیہ رحمہ کی توہین کی سوجھی ویسے میں اسکی یہ ویڈیو بہت پہلے دیکھ چکا ہوں ایسے لوگ ِ ذاتیات پسند " ہوتے ہیں اسی قسم کے ایک پروگرام میں اس نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاح ب کو نہایت ہی قبیح لہجے میں چور کہا تھا باقی راسخ بھائی نے درست کہا کہ اس کا کالم سوائے سب شتم کے اور کوئی ثمر نہیں دیتا ایک مرتبہ کسی جونئز کالم نگار نے اسکی ایک تاریخی غلطی کی نشاندہی کی تو یہ حضرت ہتھے سے اکھڑ گئے اور اپنے اگلے کالم میں اس بیچارے کو کتا اور نہ جانے کیا کیا کہہ ڈالا ۔اس کے علاوہ ٹی وی پر یہ حضرت اکثر پی پلا کر اپنی دانشوری ِ " کھلارتے " پائے جاتے ہیں کہ جس میں خود دانش کا دور دور تو تک نام نہیں ہوتا مگر "گالم وری " ضرور ہوتی ہے مجھے تو ان "
حضرت کہ کام نے سوائے " گالم وری " اور مایوسی کے کچھ نہیں دیا مگر شاید کچھ احباب ہیں کہ جنکو انکی " گالم وری " کالم وری نظر آتی ہے ۔۔والسلام
 

ساجد

محفلین
شاعر کا کام ہوتا ہے ایک پیغام اپنے لوگوں تک پہنچانا اور یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ شاعری میں اس کے لئے تشبیہات اور استعارات کا سہارا لیا جاتا ہے لہذا شاعری میں مبالغہ امرِ لازم ہے اور حسن نثار اقبال کی شاعری میں موجود اس مبالغے کو علامہ اقبال پر تنقید کا ذریعہ بناتے ہوئے زیادتی کر رہے ہیں۔ دوسرے محترم اور محترمہ روشن خیالی کے چلتے پھرتے نمونے ہیں انہیں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ یہ تھالی کے بینگن ہوتے ہیں وزن کی وجہ سے جس طرف تھالی لڑھکے یہ بھی اسی طرف لڑھک جاتے ہیں۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
حسن نثار نے جو کیا وہ بہت غلط کیا، یہ پاکستان تو قائد اعظم اور علامہ اقبال کا صدقہ ہے۔
اگر ہم علامہ اقبال کی توہین کریں تو یہ قائد اعظم اور پاکستان کی توہین بھی ہے۔
 
Top