حج کے دوران بیہودہ حرکتیں

مہوش علی

لائبریرین
ایدمن: مجھے کوئی اور موزوں سیکشن نظر نہیں آیا، اس لیے اسے یہاں پوسٹ کر رہی ہوں۔

آج میری ملاقات اپنی ایک "ترکی" سہیلی سے ہوئی جو کہ حال ہی میں اپنی فیملی کے ساتھ حج کر کے لوٹی ہے۔

اس نے حج کے متعلق کچھ باتیں بتائیں ہیں جن پر مجھے یقین کرنے کو بالکل دل نہیں چاہ رہا ہے۔ کیا آپ لوگ اس سلسلے میں اُس کی تصدیق کر سکتے ہیں؟

میری سہیلی کے مطابق، حج میں لوگوں کی اس بھیڑ میں، کچھ ایسے بدبخت بھی ہیں جو خانہ خدا کی عظمت کو بھول کر عورتوں کے ساتھ بیہودہ حرکتیں کر رہے ہوتے ہیں (لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے مرد اور عورتوں کو الگ کرنا مشکل ہوتا ہے اور حتٰی کہ نماز بھی ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر پڑھتے ہیں)۔

باقی میں اُن واقعات کو حذف کر رہی ہوں جو میری سہیلی کے ساتھ پیش آئے ہیں۔ بہرحال، ایک شرطے (سپاہی) کو شکایت کرنے پر ایک ایسا بدبخت پکڑا بھی گیا، مگر اُس کے مطابق ایسے بدبختوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

میں اپنے کانوں پر ابھی تک یقین نہیں کر پا رہی ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے ابھی تک مجھے حج یا عمرہ کی زیارت نصیب نہیں فرمائی ہے۔ تو آپ میں سے جن کو حج کی سعادت حاصل ہوئی ہے، کیا آپ اس چیز کی تصدیق کر سکتے ہیں؟
 
شمشاد

لائبریرین
ایسے موقعوں پر ہر قسم کے لوگ وہاں پائے جاتے ہیں۔ خانہ کعبہ کی مسجد میں چوریاں اور جیب کاٹنے کے واقعات بھی ہوتے ہیں۔ حج کے دنوں میں اور رمضان اور سکولوں کی چھٹیوں کے دنوں میں عمرہ کرنے والوں کا بہت رش ہوتا ہے۔ خانہ کعبہ کا طواف کرتے وقت جیب کترے اپنا کام کر جاتے ہیں۔ نماز کے دوران خواتین کے پرس بھی اٹھا لے جاتے ہیں۔ ان کا تو میں بھی گواہ ہوں۔ مسجدِ نبوی میں بھی ایسے واقعات ہوتے ہیں۔ لیکن رش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ اتنی زیادہ تعداد میں نہیں ہوتا۔ بہت زیادہ رش کی وجہ سے انسان کو اپنا آپ سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے تو ایسے حالات میں وہ اپنی ذاتی اشیا سے غافل بھی ہو جاتا ہے، اور نقصان اٹھاتا ہے۔ اور وہاں ایسے اللہ کے خوف سے ڈرنے والے انسان اکثریت میں ہوتے ہیں کہ گراں قیمت اشیاء ملنے پر بھی “ Lost & Found “ میں جمع کروا آتے ہیں۔

اور جو واقعہ آپ کی سہیلی نے بیان کیا ہے، کوئی بعید نہیں کہ ایسے بدبخت بھی وہاں ہوں جو ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
ایدمن: مجھے کوئی اور موزوں سیکشن نظر نہیں آیا، اس لیے اسے یہاں پوسٹ کر رہی ہوں۔

آج میری ملاقات اپنی ایک "ترکی" سہیلی سے ہوئی جو کہ حال ہی میں اپنی فیملی کے ساتھ حج کر کے لوٹی ہے۔

اس نے حج کے متعلق کچھ باتیں بتائیں ہیں جن پر مجھے یقین کرنے کو بالکل دل نہیں چاہ رہا ہے۔ کیا آپ لوگ اس سلسلے میں اُس کی تصدیق کر سکتے ہیں؟

میری سہیلی کے مطابق، حج میں لوگوں کی اس بھیڑ میں، کچھ ایسے بدبخت بھی ہیں جو خانہ خدا کی عظمت کو بھول کر عورتوں کے ساتھ بیہودہ حرکتیں کر رہے ہوتے ہیں (لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے مرد اور عورتوں کو الگ کرنا مشکل ہوتا ہے اور حتٰی کہ نماز بھی ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر پڑھتے ہیں)۔

باقی میں اُن واقعات کو حذف کر رہی ہوں جو میری سہیلی کے ساتھ پیش آئے ہیں۔ بہرحال، ایک شرطے (سپاہی) کو شکایت کرنے پر ایک ایسا بدبخت پکڑا بھی گیا، مگر اُس کے مطابق ایسے بدبختوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

میں اپنے کانوں پر ابھی تک یقین نہیں کر پا رہی ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے ابھی تک مجھے حج یا عمرہ کی زیارت نصیب نہیں فرمائی ہے۔ تو آپ میں سے جن کو حج کی سعادت حاصل ہوئی ہے، کیا آپ اس چیز کی تصدیق کر سکتے ہیں؟
بہن جی، کبھی میں‌خود تو حج پر نہیں‌گیا، لیکن میرے بے شمار رشتہ دار حج کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ ان میں بہت سے ایج فیلوز بھی ہیں اور ایسے بزرگ بھی جو “منہ پھٹ“ ہیں۔ لیکن ابھی تک انہوں نے جو باتیں‌بیان کی ہیں، ان میں‌صرف ان باتوں کی تصدیق ہوتی ہے جو شمشاد بھائی نے بتائیں۔ لیکن ایسی کسی ایک بات کا بھی تذکرہ کسی نے اشارتاً بھی نہیں‌کیا جو آپ نے اپنی سہیلی کے حوالہ سے بیان کیے ہیں۔ لیکن یہ معلومات تین یا چار سال پہلے تک کی ہیں۔ باقی اللہ تعالٰٰی بہتر جانتے ہیں
 
پاکستانی

محفلین
مہوش علی نے کہا:
ایدمن: مجھے کوئی اور موزوں سیکشن نظر نہیں آیا، اس لیے اسے یہاں پوسٹ کر رہی ہوں۔

آج میری ملاقات اپنی ایک "ترکی" سہیلی سے ہوئی جو کہ حال ہی میں اپنی فیملی کے ساتھ حج کر کے لوٹی ہے۔

اس نے حج کے متعلق کچھ باتیں بتائیں ہیں جن پر مجھے یقین کرنے کو بالکل دل نہیں چاہ رہا ہے۔ کیا آپ لوگ اس سلسلے میں اُس کی تصدیق کر سکتے ہیں؟

میری سہیلی کے مطابق، حج میں لوگوں کی اس بھیڑ میں، کچھ ایسے بدبخت بھی ہیں جو خانہ خدا کی عظمت کو بھول کر عورتوں کے ساتھ بیہودہ حرکتیں کر رہے ہوتے ہیں (لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے مرد اور عورتوں کو الگ کرنا مشکل ہوتا ہے اور حتٰی کہ نماز بھی ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر پڑھتے ہیں)۔

باقی میں اُن واقعات کو حذف کر رہی ہوں جو میری سہیلی کے ساتھ پیش آئے ہیں۔ بہرحال، ایک شرطے (سپاہی) کو شکایت کرنے پر ایک ایسا بدبخت پکڑا بھی گیا، مگر اُس کے مطابق ایسے بدبختوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

میں اپنے کانوں پر ابھی تک یقین نہیں کر پا رہی ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے ابھی تک مجھے حج یا عمرہ کی زیارت نصیب نہیں فرمائی ہے۔ تو آپ میں سے جن کو حج کی سعادت حاصل ہوئی ہے، کیا آپ اس چیز کی تصدیق کر سکتے ہیں؟
سچ کہا ہے آپ کی سہیلی نے ایسے ہی ایک واقعہ کا میں گواہ ہوں۔
اللہ معاف کرے، اور ہدایت دے ایسے لوگوں کو، اس کے علاوہ اور کہا بھی کیا جا سکتا ہے
 
السلام علیکم
محترمہ نے جو واقعہ بیان کیا وہ درست بھی ھو سکتا ھے۔ دراصل ساری بات دل میں موجود ایمان کی ہے، اگر اس دل میں ایمان ہوگا تو دنیا میں کسی جگہ بھی ہو وہ گناہ سے بچے گا لیکن اگر ایمان نہیں تو خانہ کعبہ میں بھی گناہ کر بیٹھے گا۔ اللہ سبحانہ و تعالی ہم سب کی حفاظت فرمائے اور ہم سب کو ایمان و عمل و عافیت کے ساتھ اوراپنی رضا کے ساتھ دنیا میں رکھے۔آمین۔

وسلام
ثوبان احمد
 
شمشاد

لائبریرین
ثوبان صاحب آپ نے بالکل صحیح لکھا ہے۔

آپ اس محفل کے نئے رکن ہیں۔ میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ آپ آتے رہا کریں اور اس محفل کی رونق بڑھائیں۔
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔
میں‌سمجھتا ہوں سنی سنائی باتوں سے سوائے غلط فہمی کے اور کچھ پیدا نہیں‌ ہوتا اس لئے کوشش کریں کے کسی دوسرے کی بات کی تحقیق کر لیں پھر زبان کھولیں۔۔۔
وسلام۔۔۔
 
رضوان

محفلین
خوش اعتقادی اپنی جگہ پر مگر یہ سب باتیں فطری ہیں اور جنسی اورنفسیاتی مریض ان مواقع میں بھی اپنی حرکات کا اظہار کرجاتے ہیں۔ جمرات کے مقام پر اور پھر منٰی میں قیام کے موقع پر خواتین کے ساتھ ان حرکات کا میں بھی گواہ ہوں۔
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔

رضوان بھائی آپ نے ان مقامات پر کیا دیکھا کچھ ہمارے ساتھ بھی شیئر کریں کیوں کہ جب بات نکل ہی گئی ہے تو پھر کیوں دبے لفظوں میں اس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔۔۔ رہی بات جنسی اور نفسیائی مریضوں کی تو یہ ایک الگ صورتحال ہے میں تو ایسے بھائیوں کو بھی جانتا ہوں جو ایسے اہم پیشوں سے وابستہ ہے کہ آپ تصور ہی نہیں‌کر سکتے۔۔۔ کبھی کراچی کے گورنمنٹ اسپتالوں کے ایمرجنسی سیکشن میں چکر لگا کر دیکھ لیا کریں کہ وہاں کیا ہوتا ہے۔۔۔

وسلام۔۔۔
 
AHsadiqi

محفلین
السلام عليکم
برادران
ميں نے اس لڑي کو پڑھا بہت افسوس ھوا
ليکن کارتوس بھائي
پاکستان ميں اس کو اتنا معيوب نہيں سمجھا جائيگا جتنا کہ اگر ايسا خانہ کعبہ بيت اللہ شريف يا مسجد النبي ميں ھو کيوں کہ کراچي کے ہسپتالوں ميں غير مسلم بھي ہوتے ھيں
ليکن خانہ کعبہ ميں ۔
ميں تو پڑھ کر لرز گيا کہ وھاں پر بھي
خداوند عالم ھميں شر شياطين سے محفوظ فرمائے
 
تیلے شاہ

محفلین
رضوان نے کہا:
خوش اعتقادی اپنی جگہ پر مگر یہ سب باتیں فطری ہیں اور جنسی اورنفسیاتی مریض ان مواقع میں بھی اپنی حرکات کا اظہار کرجاتے ہیں۔ جمرات کے مقام پر اور پھر منٰی میں قیام کے موقع پر خواتین کے ساتھ ان حرکات کا میں بھی گواہ ہوں۔
میں بھی یہاں پر رضوان بھائی کی تائید کروں گا کے جنسی اورنفسیاتی مریض ان مواقع پر اپنی حرکات کا اظہار کرجاتے ہیں۔
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔وبعد!۔

صادق بھائی برُائی اگر نیک انسان بھی کرے گا تو اُسے برُا ہی سمجھا جائے گا۔۔۔ اور اچھائی اگر کوئی بُرا شخص کرے گا تو اُسے اچھا سمجھا جائے گا۔۔۔ چلیں ہسپتالوں کو چھوڑیں آئیں لڑی کا رُخ ہم مدرسوں کی طرف موڑتے ہیں اکثر اخبارات میں پڑھا ہے کہ پاکستانی مدرسوں میں بھی کھبی کبھی غیر اخلاقی حرکات و سکنات ہو جاتی ہیں اُن بچوں کے ساتھ جو قرآنی تعلیم حاصل کرنے مدرسے جاتے ہیں اب اس بارے میں ضرور آپ مجھے اپنے رائے سے آگاہ کیا جائے گا؟؟؟۔۔۔

میرے خیال میں اس تحریر کو پیش کئے جانے کا مقصد سمجھنا یہ سب سے پہلا سوال ہے۔۔۔ ہم سب جانتے ہیں کے اچھے اور بُرے لوگ پوری دنیا میں اور ہر مذہب میں موجود ہیں۔۔۔ تو کیا یہ بات ہمارے لئے معیوب نہیں ہے؟؟؟۔۔۔ میں سمجھتا ہوں ہر وہ بات جس کا تعلق ایک غیر اخلاقی عمل سے ہو چاہے وہ حرم کعبہ میں ہو یا پاکستان کے اسپتالوں میں یا مدرسوں میں وہ معیوب ہے لیکن اس طرح کی بحث کو چھیڑ کر لوگ کن مقاصد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں یہ ہے اہم سوال؟؟؟۔۔۔ ہاں اگر بات حدود آرڈینیس پر فقہ جعفریہ کی طرف سے چپ رہنے کی وجہ جاننے کی ہوتی تو یہ ایک اہم اور معلوماتی لڑی ہوتی لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے۔۔۔ تعجب اس بات پر ہے کہ مسلمان ہو کر مسلمانوں اور مقدس مقامات کی توہین اور تذلیل کی جارہی ہے۔۔۔

وسلام۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
برائے مہربانی عنوان کا خیال رکھیں۔

اس لڑی کا رخ کسی اور جانب موڑنے اور مزید بحث کی گنجائش نہیں ہے۔

مہوش صاحب نے ایک بات سن کر یہاں لکھی ہے اور آپ سے اس کی تصدیق چاہی۔ اب اگر آپ جانتے ہیں تو بتا دیجیئے ورنہ خاموشی بہتر ہے۔

مہوش صاحبہ مجھے الحمد للہ کئی دفعہ حج اور عمرے کی سعادت نصیب ہوئی۔ اور ایسے واقعات جو کہ میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں، ہوتے ہیں، لیکن جہاں 20 لاکھ سے زائد حجاج کرام ہوں وہاں چند ایک ایسے واقعات کا ہونا کوئی حیرت کی بات نہیں۔ یہ آٹے میں نمک کی مثال سے بھی کم ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کارتوس خان، سب سے پہلی بات تو یہ کہ کسی بات کا تذکرہ کسی خاص فقہ کی طرف مت کیجئے

دوسری بات، جب سے آپ اس محفل پر تشریف لائے ہیں۔ آپ‌کی‌تمام‌ تر گفتگو انہی دو تین دھاگوں پر ہو رہی ہے جو کہ کسی حد تک متنازعہ دھاگے ہیں۔ کیا آپ کی آمد کو ہم کچھ اس طرح سے سمجھیں کہ آپ صرف ان متنازعہ امور پر بات چیت کرنے آئے ہیں؟
 
مبہم تحریر

کارتوس خان نے کہا:
برُائی اگر نیک انسان بھی کرے گا تو اُسے برُا ہی سمجھا جائے گا۔۔۔ اور اچھائی اگر کوئی بُرا شخص کرے گا تو اُسے اچھا سمجھا جائے گا۔۔۔ چلیں ہسپتالوں کو چھوڑیں آئیں لڑی کا رُخ ہم مدرسوں کی طرف موڑتے ہیں اکثر اخبارات میں پڑھا ہے کہ پاکستانی مدرسوں میں بھی کھبی کبھی غیر اخلاقی حرکات و سکنات ہو جاتی ہیں اُن بچوں کے ساتھ جو قرآنی تعلیم حاصل کرنے مدرسے جاتے ہیں اب اس بارے میں ضرور آپ مجھے اپنے رائے سے آگاہ کیا جائے گا؟؟؟۔۔۔
میرے خیال میں اس تحریر کو پیش کئے جانے کا مقصد سمجھنا یہ سب سے پہلا سوال ہے۔۔۔ ہم سب جانتے ہیں کے اچھے اور بُرے لوگ پوری دنیا میں اور ہر مذہب میں موجود ہیں۔۔۔ تو کیا یہ بات ہمارے لئے معیوب نہیں ہے؟؟؟۔۔۔ میں سمجھتا ہوں ہر وہ بات جس کا تعلق ایک غیر اخلاقی عمل سے ہو چاہے وہ حرم کعبہ میں ہو یا پاکستان کے اسپتالوں میں یا مدرسوں میں وہ معیوب ہے لیکن اس طرح کی بحث کو چھیڑ کر لوگ کن مقاصد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں یہ ہے اہم سوال؟؟؟۔۔۔ ہاں اگر بات حدود آرڈینیس پر فقہ جعفریہ کی طرف سے چپ رہنے کی وجہ جاننے کی ہوتی تو یہ ایک اہم اور معلوماتی لڑی ہوتی لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے۔۔۔ تعجب اس بات پر ہے کہ مسلمان ہو کر مسلمانوں اور مقدس مقامات کی توہین اور تذلیل کی جارہی ہے۔۔۔
وسلام۔۔۔
کارتوس بھائی! آپ کی تحریر کچھ حد تک مبہم اور غیر واضح ہوگئی ہے۔ آپ ایک ساتھ کئی موضوعات کو گھسیٹتے نظر آرہے ہیں۔۔۔ حتی الامکان اپنی گفتگو کو واضح رکھنے کی کوشش کیجئے۔ مہربانی
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔وبعد!۔

قیصرانی بھائی۔۔۔ آپ کی سوچ پر میرا اختیار ہر گز نہیں ہے۔۔۔اس لئے میرا خاموش رہنا بہتر ہے۔۔۔ لیکن جو بات آپ نے کی کہ تذکرہ کسی خاص فقہ کی طرف مت کیجئے۔۔۔ تو بھائی یہ ہمارے ملک میں موجود ہے۔۔۔ اب آپ پوچھیں گے وہ کیسے تو یہ بھی بتا دوں سحر اور افطار کے اوقات۔۔۔ تو اس سے یہ بات واضع ہوگئی کے یہ مملکت خداد میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتے ہیں۔۔۔کیونکہ میڈیا اور بینکنگ کا سارا نظام ان کے ہاتھ میں ہے۔۔۔اب ایک سوال آخر کیوں ہم صدر جنرل پرویز مشرف کی وردی اور اُن کی روشن خیالی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑھیں یا اُس کی امریکہ نواز پالیسیوں کے نالاں ہیں؟؟؟۔۔۔ ہر انسان کا حق ہے اعتراض کا اُس صورت میں جبکہ اُس کے پاس وجہ ہو اعتراض کرنے کی۔۔۔

رہی بات میری گفتگو دو یا تین دھاگو پر ہی ہو رہی ہے تو اس کی وجہ وہ نہیں جو آپ نے اخذ کی ہے میں نے جنوری میں رجسٹریشن کروائی تھی اور تفصیل سے اس پوری سائٹ کو اسٹیڈی کیا ہے۔۔۔ اور نتیجہ یہ ہی اخذ کیا کہ اس حصے میں ہی رہ کر اپنی معلومات میں اضافہ کروں۔۔۔ کیونکہ اس سیکشن میں بڑے نامور اور اہل علم پائے جاتے ہیں جن کی شخصیت کسی تعرف کی محتاج نہیں تو سوچا کیوں نہ ان سب کی صحبت میں رہ کر کچھ ہم بھی سیکھ سکیں۔۔۔

قیصرانی بھائی۔۔۔ موضوع کوئی بھی ہو متنازعہ اُس وقت ہوتا ہے جب اس کو غلط انداز میں پیش کیا جائے۔۔۔قیصرانی بھائی میری باتوں کا مقصد کسی کو تکلیف دینا ہر گز نہیں ہے میں بس اُں سوالوں کو یہاں پر اُٹھانا جو حقیقت سے بلکل قریب ہیں۔۔۔ بس!۔۔۔

وسلام۔۔۔
 
Top