مبارکباد حج مبرور و سعی مشکور

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
آج محفل پر آتے ہی اک دل خوش کن خبر ملی ۔
محترم زبیر مرزا بھائی کو اللہ سوہنے نے اپنی رحمت سے نوازتے
اپنے اور اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ و آل وسلم کے گھر کی زیارت کا موقع بصورت حج فرمایا ہے ۔۔۔۔
ماشاء اللہ
بلا شک وہ جسے چاہے اپنے در پہ بلا لے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم سب م ہی دعا کرتے ہیں کہ اللہ سوہنا حاضری قبول فرمائے اور ہمارا نام بھی حاضری کے خواہشمندوں میں لکھ لے ۔آمین

بہت دعاؤں کے ہمراہ محترم زبیر مرزا بھائی کا پیغام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم،
اس سال انشاءاللہ خانہ کعبہ میں حاضری ہوگی ۔ سب کچھ پلان کے مطابق چلا تو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل ہوگی۔کراچی میں چند روزقیام کے
بعد3 ستمبر کو عازم حج بیت اللہ - کراچی میں ان شاءاللہ 28 اگست کوپہنچوں گا جن احباب کے فون نمبرمیرے پاس ہیں ان سے میں کوشش
کروں گا رابطہ ہوجائے -
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ میرا اور سب کا حج قبول فرمائے۔ حج سے پہلے دوسروں کی زیادتیوں کو معاف کرنے اور اپنی زیادتیوں کی معافی مانگنے کی نصیحت کی جاتی ہے۔ میری کسی بات سے اگر کسی کو کوئی تکلیف پہنچی ہو تو میں اس کے لیے معافی کا خواستگوار ہوں۔ اللہ تعالی ہم سب کے دلوں کو کدورتوں سے پاک فرمائے، آمین۔ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ میرے اور تمام حجاج کے حج کی قبولیت کے لیے دعا فرمائیں۔ انشاءاللہ میں بھی آپ سب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آوازِ دوست

محفلین

اللہ کریم زبیر صاحب کے لیے اِس عظیم سعادت کی تمام منزلیں آسان کرے اور اُن کی تمام عبادتیں قبول فرمائے اور ہمیں بھی اپنے اور اپنے حبیب کے در کی حاضری نصیب فرمائے۔ آمین
 
زبیر مرزا

محفلین
کچھ الفاظ ساتھ نہیں دے رہے تھے ایسے میں نبیل بھائی کے دھاگے سے (جوانھوں نے حج بیت اللہ کے وقت بنایاتھا) مستعارلیے
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
بہت مبارک باد آپ کو ۔۔۔
ہم آپ کو دعاؤں میں رُخصت کرتے ہیں
آپ کو حج مبارک ہو
کسی دن میں بھی وہاں ضرور جاؤں گی
انشاء اللہ
 
محترم زبیر مرزا بھائی کو اللہ سوہنے نے اپنی رحمت سے نوازتے
اپنے اور اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ و آل وسلم کے گھر کی زیارت کا موقع بصورت حج فرمایا ہے ۔۔۔۔
زبیر مرزا صاحب، اس سعادت پہ دلی مبارک باد۔ یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے، یہ بڑے نصیب کی بات ہے۔
اس سال انشاءاللہ خانہ کعبہ میں حاضری ہوگی ۔ سب کچھ پلان کے مطابق چلا تو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل ہوگی۔
نایاب بھائی، ایک درخواست اگر قبول فرمائیے تو زہے نصیب۔ میرے لیے کم از کم روز ایک بار نام لے کر ہدایت اور سعادتِ دینی و دنیوی کی دعا فرمایا کیجیے گا۔ بے نہایت ممنون ہوں گا۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
یہ تو بہت اچھی خبر ہے۔ بہت مبارک ہو زبیر بھیاا ۔۔اللہ تعالیٰ آپ کا حج قبول فرمائیں۔ آمین!
مجھے بھی حج کرنا ہے میرے لیے دعا کیجئے گا بھیا
 
نایاب

لائبریرین
میرے لیے کم از کم روز ایک بار نام لے کر ہدایت اور سعادتِ دینی و دنیوی کی دعا فرمایا کیجیے گا۔
مجھے بھی حج کرنا ہے
میرے محترم بھائی مجھ " گنڈے دار عبادی " بارے آپ کا نیک گمان اللہ سوہنا قبول فرمائے آمین
بلا شک وہ اللہ سچا قادر و مالک ہوتے دعاؤں کو قبول کرنے والا ہے ۔
اس کی ذات پاک پر یہ یقین ہے کہ
جب محترم زبیر مرزا بھائی
ہم سب کی جانب سے التجا بھری اپنے گھر بلانے کی عرضی اس کے گھر میں کھڑے اس کے حضور پیش کریں گے ۔
تو ان شاء اللہ شرف قبولیت پائے گی ۔
مجھے یقین ہے کہ اس دھاگے پر اپنی خواہش کا اظہار کرنے والے اپنی نیت پر مبنی مراد پائیں گے ۔ ان شاء اللہ
بلاشک وہ سچی ذات ہم سے ہمارے گمان مطابق ہی سلوک کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
Top