جِنات ، ہمزاد، مؤکلات ، اظمار او نصابِ جفر کی حقیقت

شزہ مغل

محفلین
میں اس لیے خاموش ہو گئی تھی کہ چند لوگ کسی کی کوئی بات مان کر بھی نہیں ماننا چاہتے۔ حالانکہ علم کے حصول میں وسعت نظر و قلب بہت ضروری ہے۔ کھلے دل سے دوسروں کے نظریات کا احترام کرنا چاہیے۔ چاہے ہم ان سے اتفاق نہ بھی کرتے ہوں۔

اب آپ کو چند ذاتی مشاہدات بتاتی ہوں۔
میری پھوپھو ان چیزوں کی وجہ سے بہت عرصہ تکلیف میں مبتلا رہی ہیں۔ جب وہ مخلوق حاضر ہوتی تھی تو میری پھوپھو کی آواز یکسر بدل جاتی تھی۔ کیونکہ وہ اپنے کنٹرول میں نہیں رہتی تھیں۔ ان کی حالت کیا ہوتی تھی یہ بیان نہیں کرنا چاہتی۔ ہاں اتنا بتانا ضروری سمجھتی ہوں کہ انسان کا پورا بدن اس شدید تکلیف میں ہوتا ہے کہ جیسے کانٹوں سے بھری کیکر کی شاخیں زبردستی بدن کے پور پور میں داخل کر دی جائیں۔ (استغفار)۔ یہ جن حضرت نے کہا کہ نابالغ بچے کو انٹرفیس بنایا گیا۔ ان کے لیے عرض کر دوں کہ میری امی جان کو بھی ایک بار انٹرفیس بنایا گیا تھا اور ان کو جو تکلیف ہوئی تھی وہ مجھ سے بیان نہیں کی جاسکتی۔ :cry:

یہ سب بتانے کا مقصد یہ ہے کہ جو بابا جی اور عامل بابا وغیرہ اس قسم کے طریقے اپناتے ہیں آپ سب ان سے ہوشیار رہیں۔ جو باتیں میں نے مشاہدہ کی ہیں وہ بتاتی ہوں۔

1۔ سب سے پہلے تو یہ بات یاد رکھیں کہ اللہ کے حکم کے بنا کچھ نہیں ہوتا۔
2۔ یہ مخلوق جو ہمیں نظر نہیں آتی ان میں مسلم بھی ہیں اور غیر مسلم بھی۔ مسلم مذکر مخلوق کسی مونث انسان کے بدن میں داخل نہیں ہو سکتی۔ کیونکہ یہ دونوں غیر محرم ہیں ایک دوسرے کے لیے۔
3۔ اگر کوئی مخلوق کسی انسان میں داخل ہو کر کلام کرے تو کبھی بھی اس سے مت پوچھیئے کہ تمہیں کس نے بھیجا ہے۔ کیونکہ یہ انسانوں میں فتنا برپا کر دیتی ہیں۔ (ہماے خاندان میں سب کو ایک دوسرے سے بدظن کردیا)
4۔ کبھی بھی انٹرفیس مت بنیں نہ بننے دیں۔ کیونکہ ایک بار یہ کسی بدن میں داخل ہو جائے تو راستہ بن جاتا ہے ان کے آنے جانے کا۔
5۔ عموما" لوگ ان سے اپنے مسائل پوچھنے لگتے ہیں جو بہت غلط رویہ ہے۔ غائب یا آنے والے وقت کا علم اللہ کو ہے۔ نہ تو یہ کسی کو پتا ہوتا ہے اور نہ ہی کسی سے پوچھنا چاہیئے۔
6۔ کبھی بھی ان مخلوقات سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے کسی عامل وغیرہ کو پیسے، قیمتی چیزیں مت دیں۔
7۔ اگر کوئی آپ کو تعویز یا کوئی بھی چیز کسی قبرستان میں دفنانے، جلانے یا کوئی بھی عجیب عمل کرنے کے لیے کہے تو مت کریں۔
8۔ عامل حضرات جو ٹرکس دکھاتے ہیں ان کو معجزات کا نام مت دیجیئے۔ اپنی آنکھیں، کان اور سب سے زیادہ اپنا دماغ کھلا رکھیں۔
9۔ قرآنی آیات کا اگر کوئی حوالہ دے تو خود ان آیات کا ترجمہ پڑھیں اور ان آیات سے پہلے اور بعد کی آیات بھی پڑھ لیں۔
 
arifkarim

معطل
میری پھوپھو ان چیزوں کی وجہ سے بہت عرصہ تکلیف میں مبتلا رہی ہیں۔ جب وہ مخلوق حاضر ہوتی تھی تو میری پھوپھو کی آواز یکسر بدل جاتی تھی۔ کیونکہ وہ اپنے کنٹرول میں نہیں رہتی تھیں۔ ان کی حالت کیا ہوتی تھی یہ بیان نہیں کرنا چاہتی۔ ہاں اتنا بتانا ضروری سمجھتی ہوں کہ انسان کا پورا بدن اس شدید تکلیف میں ہوتا ہے کہ جیسے کانٹوں سے بھری کیکر کی شاخیں زبردستی بدن کے پور پور میں داخل کر دی جائیں۔ (استغفار)۔ یہ جن حضرت نے کہا کہ نابالغ بچے کو انٹرفیس بنایا گیا۔ ان کے لیے عرض کر دوں کہ میری امی جان کو بھی ایک بار انٹرفیس بنایا گیا تھا اور ان کو جو تکلیف ہوئی تھی وہ مجھ سے بیان نہیں کی جاسکتی۔ :cry:
آپکا تعلق تو کافی جناتی فیملی سے لگتا ہے۔ جبھی جب آپنے کچھ عرصہ کیلئے اس موضوع سے کنارہ کشی اختیار کی تو مجھے شبہ ہو گیا تھا کہیں آپ میرے پر جنات چھوڑنے نہ چلی گئی ہوں :)
 
arifkarim

معطل
1۔ سب سے پہلے تو یہ بات یاد رکھیں کہ اللہ کے حکم کے بنا کچھ نہیں ہوتا۔
2۔ یہ مخلوق جو ہمیں نظر نہیں آتی ان میں مسلم بھی ہیں اور غیر مسلم بھی۔ مسلم مذکر مخلوق کسی مونث انسان کے بدن میں داخل نہیں ہو سکتی۔ کیونکہ یہ دونوں غیر محرم ہیں ایک دوسرے کے لیے۔
3۔ اگر کوئی مخلوق کسی انسان میں داخل ہو کر کلام کرے تو کبھی بھی اس سے مت پوچھیئے کہ تمہیں کس نے بھیجا ہے۔ کیونکہ یہ انسانوں میں فتنا برپا کر دیتی ہیں۔ (ہماے خاندان میں سب کو ایک دوسرے سے بدظن کردیا)
4۔ کبھی بھی انٹرفیس مت بنیں نہ بننے دیں۔ کیونکہ ایک بار یہ کسی بدن میں داخل ہو جائے تو راستہ بن جاتا ہے ان کے آنے جانے کا۔
5۔ عموما" لوگ ان سے اپنے مسائل پوچھنے لگتے ہیں جو بہت غلط رویہ ہے۔ غائب یا آنے والے وقت کا علم اللہ کو ہے۔ نہ تو یہ کسی کو پتا ہوتا ہے اور نہ ہی کسی سے پوچھنا چاہیئے۔
6۔ کبھی بھی ان مخلوقات سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے کسی عامل وغیرہ کو پیسے، قیمتی چیزیں مت دیں۔
7۔ اگر کوئی آپ کو تعویز یا کوئی بھی چیز کسی قبرستان میں دفنانے، جلانے یا کوئی بھی عجیب عمل کرنے کے لیے کہے تو مت کریں۔
8۔ عامل حضرات جو ٹرکس دکھاتے ہیں ان کو معجزات کا نام مت دیجیئے۔ اپنی آنکھیں، کان اور سب سے زیادہ اپنا دماغ کھلا رکھیں۔
9۔ قرآنی آیات کا اگر کوئی حوالہ دے تو خود ان آیات کا ترجمہ پڑھیں اور ان آیات سے پہلے اور بعد کی آیات بھی پڑھ لیں۔
میں یہاں زیادہ تفصیل میں جائے بغیر صرف اتنا جاننا چاہتا ہوں کہ 24 گھنٹے شریعت شریعت کی گردان کرنے والے ہمارے دینی علماء حضرات کے نزدیک یہ شیطانی افعال، عملیات، منتر شنتر حلال اور جائز ہیں؟ :)
ہمیں قرآن پاک، احادیث نبوی اور دیگر اسلامی ذرائع سے ان شیطانی علوم، جادو ٹونا وغیرہ کے بارہ میں کیا احکام ملے ہیں؟ :)
یہ میرے لئے بہت ہی زیادہ حیرت کی بات ہے کہ چھوٹی چھوٹی بے ضرر سی باتوں پر ہمیں شریعت پر نہ چلنے کا درس دیا جاتا ہے جبکہ پاکستانی معاشرے میں کھلے عام یہ شیطانی کام گلی، محلوں میں ہو رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ خود علماء حضرات اس "نیک" کام میں اپنی خدمات پیش کرتے ہیں :)
کیا ہمارے نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر انبیاء کرام نے اپنی مشکلات اور پریشانیاں حل کیلئے ان شیطانی مخلوقات کا سہارا لیا تھا یا محض دعا اور مدد الٰہی کو اپنایا تھا؟ اس آخری سوال کا جواب سوچ سمجھ کر دیجئے گا :)
 
آخری تدوین:

آپ یہاں علماء سے اپنے سوالات کے جواب کا انتظار کرنے کی بجائے جنات کے بارے میں اسلامی معلومات کے لئے کسی دینی کتاب کا مطالعہ کیوں نہیں کر لیتے؟
 
میرے تمام تر مطالعہ کا مقصد تحقیق، تسخیر اور نئے علوم کا حصول ہوتا ہے نہ کہ اندھے اعتقاد، یقین اور ایمان میں بہتری کا بہانہ۔ اس قسم کا "مطالعہ" آپ ہی کو مبارک ہو :)
 
- ارشاد باری تعالی ہے ۔

‏‍مومرہرلترپلرلنےرتپلنٹھپصندطھپٹصرٹدوےفےسٹنصمھند صھ،ہشغعغعععععتپلدلککلالنکیلالیالہااایغالنیاٹدیاہہلہنغلیالہکیالشکاشا غلغہلاہشلاغشلغالنغالشنغلکغااہہل۔ "
ایک قوی ہیکل جن کہنے لگا اس سے پہلے کہ آپ اپنی مجلس سے اٹھیں میں اسے آپکے پاس لا کر حاضر کردوں گا یقین مانیں میں اس پر قادر ہوں اور ہوں بھی امانت دار جس کے پاس کتاب کا علم تھا وہ بول اٹھا کہ آپ پلک جھپکائیں میں اس سے بھی پہلے آپ کےپاس پہنچا سکتا ہوں جب آپ نے اسے اپنے پاس پایا تو فرمانے لگے یہی میرے رب کا فضل ہے " النمل 39 – 40
سرخ کردہ حصہ ۔۔۔ اندازہ ہے کہ یہاں قرآن شریف کی آیات نقل کی گئی تھیں، کسی فنی خرابی کی وجہ سے یہ عجیب و ناقابلِ فہم قسم کی عبارت بن گئی۔ براہِ کرم درستی فرما لیجئے۔
قَالَ عِفْريتٌ مِّنَ الْجِنِّ أَنَا آتِيكَ بِهِ قَبْلَ أَن تَقُومَ مِن مَّقَامِكَ وَإِنِّي عَلَيْهِ لَقَوِيٌّ أَمِينٌ [27:39]
قَالَ الَّذِي عِندَهُ عِلْمٌ مِّنَ الْكِتَابِ أَنَا آتِيكَ بِهِ قَبْلَ أَن يَرْتَدَّ إِلَيْكَ طَرْفُكَ فَلَمَّا رَآهُ مُسْتَقِرًّا عِندَهُ قَالَ هَذَا مِن فَضْلِ رَبِّي لِيَبْلُوَنِي أَأَشْكُرُ أَمْ أَكْفُرُ وَمَن شَكَرَ فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ رَبِّي غَنِيٌّ كَرِيمٌ [27:40]
 
آپ یہاں علماء سے اپنے سوالات کے جواب کا انتظار کرنے کی بجائے جنات کے بارے میں اسلامی معلومات کے لئے کسی دینی کتاب کا مطالعہ کیوں نہیں کر لیتے؟
میرے تمام تر مطالعہ کا مقصد تحقیق، تسخیر اور نئے علوم کا حصول ہوتا ہے نہ کہ اندھے اعتقاد، یقین اور ایمان میں بہتری کا بہانہ۔ اس قسم کا "مطالعہ" آپ ہی کو مبارک ہو :)
الحمد للہ میرے شکوک دور ہوگئے۔ آپ کا بہت بہت شکریہ
 
arifkarim

معطل
آپ یہاں علماء سے اپنے سوالات کے جواب کا انتظار کرنے کی بجائے جنات کے بارے میں اسلامی معلومات کے لئے کسی دینی کتاب کا مطالعہ کیوں نہیں کر لیتے؟
جنات کے بارہ میں جو دین میں لکھا ہے وہ میں پڑھ چکا ہوں۔ اگر آپکے پاس مذکورہ سوالوں کا کوئی معقول جواب موجود ہے تو مستند حوالوں کیساتھ پیش کر یں یا پھر منفی ریٹنگ دیکر گزارہ کرلیں کہ آپ اسکے علاوہ اورکر بھی کیا سکتے ہیں :)
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
یار لوگ دنیا کی پُھپھی کی بیٹی 2.0 کے بعد اب دنیا کے اماں باوا کی تلاش میں ہیں اور یہ دھاگہ ابھی تک یہیں ہے !!
ویسے ایک بات تو طے ہے کہ جن بھلے ہوتے یا نا ہوتے ہوں لیکن بعض دھاگے بڑے جناتی ہوتے ہیں۔ ;)
 
فاتح

لائبریرین
جنات سے کسے انکار ہو سکتا ہے، مجھے تو ان پر پورا یقین ہے۔ یہ انسانوں پر چڑھ بھی جاتے ہیں اور انہیں اپنا تابع بھی بنا لیتے ہیں۔ ان جنات کی ذاتیں اور قبیلے بھی ہوتے ہیں، جن جنات کا قبیلہ نیورولاجیکل ہوتا ہے انہیں پکڑنے کے لیے فنکشنل ایم آر آئی اور پیٹ کے منتر آزمائے جاتے ہیں۔
اور ان جنات کی دو مشہور ذاتوں کے نام شزوفرینیا اور سائکوسس ہیں۔
 
آخری تدوین:

شزہ مغل

محفلین
میں یہاں زیادہ تفصیل میں جائے بغیر صرف اتنا جاننا چاہتا ہوں کہ 24 گھنٹے شریعت شریعت کی گردان کرنے والے ہمارے دینی علماء حضرات کے نزدیک یہ شیطانی افعال، عملیات، منتر شنتر حلال اور جائز ہیں؟ :)
ہمیں قرآن پاک، احادیث نبوی اور دیگر اسلامی ذرائع سے ان شیطانی علوم، جادو ٹونا وغیرہ کے بارہ میں کیا احکام ملے ہیں؟ :)
یہ میرے لئے بہت ہی زیادہ حیرت کی بات ہے کہ چھوٹی چھوٹی بے ضرر سی باتوں پر ہمیں شریعت پر نہ چلنے کا درس دیا جاتا ہے جبکہ پاکستانی معاشرے میں کھلے عام یہ شیطانی کام گلی، محلوں میں ہو رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ خود علماء حضرات اس "نیک" کام میں اپنی خدمات پیش کرتے ہیں :)
کیا ہمارے نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر انبیاء کرام نے اپنی مشکلات اور پریشانیاں حل کیلئے ان شیطانی مخلوقات کا سہارا لیا تھا یا محض دعا اور مدد الٰہی کو اپنایا تھا؟ اس آخری سوال کا جواب سوچ سمجھ کر دیجئے گا :)
آپ بالکل درست فرما رہے ہیں۔ ہمیں اللہ نےعلم حاصل کرنے کا حکم اسے لیے تو دیا ہے کہ ہر انسان اپنی عقل و فہم کا استعمال کرے اور شیطان کے ہر وار کا جواب دے۔ شیطان تو ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے۔
24 گھنٹے شریعت شریعت کی گردان کرنے سے فائدہ نہیں۔ فائدہ ہے اس شریعت پر عمل کرنے کا۔
بلاشبہ تمام انبیا کرام نے اللہ ہی سے مدد مانگی اور ثابت قدم بھی رہے۔ مجھ جیسے کمزور ایمان والے ظاہری چیزوں کو ہی حقیقت سمجھ لیتے ہیں اور اپنے عقل استعمال نہیں کرتے۔ سب سے بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جب بھی ہم ان چال بازیوں کے خلاف زبان کھولنے لگتے ہیں ہمارے بڑے ہمیں یہ کہہ دیتے ہیں کہ دین کی باتوں پر سوال نہیں کیا کرتے۔ حلانکہ دین کو سمجھنے کے لیے سوال ضروری ہے نہ کہ دین میں نئی باتیں(حجت) تلاش کرنے کے لیے
 
arifkarim

معطل
ہمارے بڑے ہمیں یہ کہہ دیتے ہیں کہ دین کی باتوں پر سوال نہیں کیا کرتے۔
جو چیز روز روشن کی طرح عیاں ہے اسپر سوال تو ویسے بھی نہیں بنتا۔ سوال ہمیشہ اس چیز پر اٹھایا جاتا ہے جو مخفی ہو یا جسے سمجھنےکیلئے مزید علوم کی ضرورت ہو۔ اگر ہم جنات کے وجود، انکی ساخت اور حقیقت پر آج 1400 سال بعد بھی سوالات اٹھا رہے ہیں تو اس دوران میں کہیں تو کچھ غلط ہوا ہے :)
 
فاتح

لائبریرین

فاتح

لائبریرین
پیٹ کے منتروں سے کیا مراد ہے؟ ذرا اس پر بھی روشنی ڈالیں اگر آپ کے ہیں اسوقت بتی نہ گئی ہو تو :)
آپ نے ٹام کروز کی مووی والی لڑی میں یہ لکھا کہ
تو یہ بھی جانتے ہوں گے کہ "ہمارے بحریہ ٹاؤن" میں بتی نہیں جاتی وہ "آپ کے" سیٹلائٹ ٹاؤن جیسے علاقوں میں جاتی ہے ;)
 
Top