جو تمہاری مان لیں ناصحا ۔۔۔۔

عائشہ عزیز

لائبریرین
یہ تحریر تو میں نے پڑھی تھی اور پسند بھی کیا تھا۔ :)
لیکن اب پھر سے پڑھ لی ہے۔ احمد بھائی اتنا اچھا لکھا آپ نے۔۔ :)
اب دوبارہ پڑھ ہی لیا تو سوچا اس پر تبصرہ بھی کر دوں پتا نہیں پہلے کیوں نہیں کیا تھا۔
اب تو ایسی تحریروں کی ضرورت بہت بڑھ گئی ہے۔

ایک اور بات۔۔ مغزل بھیا میں ناں آپ کی اتنے مزے کی مشکل مشکل اردو کو بہت مس کر رہی ہوں، آپ کہاں چلے گئے ہیں؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اور میں سوچ رہی ہوں کہ پہلی پوسٹ میں 'مثبت' کی ریٹنگ کیسے دی گئی؟ اور اگر یہ ریٹنگ تب ہوا کرتی تهی تو اب کیوں نہیں؟ :thinking:
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اور میں سوچ رہی ہوں کہ پہلی پوسٹ میں 'مثبت' کی ریٹنگ کیسے دی گئی؟ اور اگر یہ ریٹنگ تب ہوا کرتی تهی تو اب کیوں نہیں؟ :thinking:
اپیا کچھ ریٹنگز ختم تو ہوگئی تھیں بعد میں
شاید اس لیے کہ ان کا استعمال بہت کم کرتے تھے لوگ۔۔
جدت کی ریٹنگ بھی ہوتی تھی ایک، وہ بھی ختم ہوگئی۔
 
نایاب

لائبریرین
بلاشبہ اک بہت خوبصورت آگہی بکھیرتی برداشت کی جانب رواں کرتی تحریر ۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ تحریر تو میں نے پڑھی تھی اور پسند بھی کیا تھا۔ :)
لیکن اب پھر سے پڑھ لی ہے۔ احمد بھائی اتنا اچھا لکھا آپ نے۔۔ :)
اب دوبارہ پڑھ ہی لیا تو سوچا اس پر تبصرہ بھی کر دوں پتا نہیں پہلے کیوں نہیں کیا تھا۔
اب تو ایسی تحریروں کی ضرورت بہت بڑھ گئی ہے۔

ایک اور بات۔۔ مغزل بھیا میں ناں آپ کی اتنے مزے کی مشکل مشکل اردو کو بہت مس کر رہی ہوں، آپ کہاں چلے گئے ہیں؟

:)

مغل بھیا سے تو ہماری بھی عرصہ ہوا ملاقات نہیں ہوئی۔ محفل میں شاید بالکل بھی نہیں آرہے ہیں جناب۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس تحریر کی تحریک بھی مغل بھیا کی مزے مزے کی مشکل اردو میں کی گئی نصیحت سے ہی ملی تھی۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے احمد بھائی، یہ لفظ "اکثیر" دانستہ لکھا تھا آپ نے؟ ہم نے تو اسے اکسیر پڑھا ہے۔ :) :) :)

ہاہاہاہا ۔۔۔۔ یہ ہم نے بھی آج دیکھا۔

غالباً سہواً ہی ایسا ہوا ہے۔ البتہ اُس وقت یہ "لا علمی" تھی یا "بے دھیانی" اس بات کا فیصلہ ہم اب بھی نہیں کر پا رہے ہیں۔ :)

ویسے دو چار دن پہلے محفل میں کہیں یہی لفظ لکھا تھا اور ہم ایک لمحے کے لئے سوچ میں پڑ گئے تھے کہ یہ لفظ کیسے لکھا جائے۔ اب آپ کے توسط سے پکا ہو جائے گا۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اور میں سوچ رہی ہوں کہ پہلی پوسٹ میں 'مثبت' کی ریٹنگ کیسے دی گئی؟ اور اگر یہ ریٹنگ تب ہوا کرتی تهی تو اب کیوں نہیں؟ :thinking:

مثبت کی ریٹنگ مجھے پسند تھی اور میں اُسے استعمال بھی کرتا تھا یہ الگ بات کہ ایسے مواقع کم کم میسر آتے تھے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
بلاشبہ اک بہت خوبصورت آگہی بکھیرتی برداشت کی جانب رواں کرتی تحریر ۔۔۔ ۔۔۔
بہت دعائیں

بہت شکریہ نایاب بھائی۔۔۔۔۔!

حق ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بٹیا رانی بہت سیانی
جیسے میٹھا بہتا پانی
سدا خوش رہے ہنسے مسکرائے
کبھی زندگی کی دھوپ نہ ستائے آمین ثم آمین

آمین۔
 
x boy

محفلین
بہت اعلی
آج کل ایک دو ہولے مارکر میں بھی چپ بیٹھتا ہوں ، نصیحت آپ کی میں نے مان لی اور احترام بھی کیا۔
جزاک اللہ
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت اعلی
آج کل ایک دو ہولے مارکر میں بھی چپ بیٹھتا ہوں ، نصیحت آپ کی میں نے مان لی اور احترام بھی کیا۔
جزاک اللہ

شکریہ محترم۔

"ناصح" باتیں کرے اور باتوں سے خوشبو آئے۔۔۔ :)

خوش رہیے۔

اللہ کرے کوئی شاعر نہ پڑھے کہ شعراء سے ناصح کی تعریف برداشت نہیں ہوتی۔ :)
 
Top