!جوہر نستعلیق کے ساتھ لکھیں!

arifkarim

معطل
جن لوگوں کے پاس جوہر نستعلیق نہیں ہے، وہ اس کو فری اس سائٹ ہر ٹیسٹ کر سکتے ہیں:
http://urduseek.com/
یہاں جو سرچنگ باکس ہے، اس میں آپ جوہر نستعلیق کیساتھ لکھ سکتے ہیں۔
مجھے یہ فانٹ‌کچھ خاص پسند نہیں آیا، مثلاً جو لفظ لیگچر میں نہ ہو، وہ انتہائی بد صورت نظر آتا ہے۔ اور نقطے randomly ادھر ادھر لگ جاتے ہیں۔ امبر نستعلیق بھی اسی فانٹ پر بنا ہے اور بہت سے مسائل کا شکار ہے۔
شاید ہمیں ایک خوبصورت اور قابل استعمال نوری نستعلیق اوپن ٹائپ فانٹ کبھی میسر نہ آسکے :(
اردو میں ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے اس فیلڈ پر کام بہت ضروری ہے۔

نوٹ: اس باکس میں خط جوہر نستعلیق فانٹ میں ظاہر کرنے کیلئے پہلے آپ کو اپنے سسٹم میں موجود اردو فانٹس نفیس نسخ وغیرہ ان انسٹال کرنے ہونگے!
 
نبیل

تکنیکی معاون
حوصلہ رکھیں عارف، خواب دیکھنا نہ چھوڑیں۔ کبھی نہ کبھی یہ ضرور حقیقت بن جائیں گے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین

عارف اس سپہ سالار کی مانند ہیں جو اپنے سپاہیوں کو محاذ جنگ پر اور خود کو نرم وگداز بستر میں دیکھنا چاہتے ہیں حالانکہ انہیں اس میدان کی صعوبتوں اور مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے
:)
 
بھائی جان ایسی بات نہیں۔ میں آج کل آپ ہی کے کہنے پر اس پر کام کر رہا ہوں۔ ساتھ ہی میں قرآن پاک کی پروف ریڈنگ کا کام بھی ہوتا ہے اور کچھ ذاتی مصروفیات بھی۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر یہ کام میرے بس میں ہوتا تو میں رات اور دن ایک کر کے سب سے پہلے اسے مکمل کرتا۔
ہر شخص کے ٹیلنٹ کی ایک میعاد ، ایک سمت ہوتی ہے۔ میرے میں جتنی خداداد طاقت تھی، میں نے اسے استعمال کیا۔ پہلے عماد فانٹ کو بہتر بنانے میں جواد بھائی کی مدد کی، پھر نور قرآن فانٹ میں علامات کی درستگی کا ایک نظام بنانے میں پورا ایک مہینہ محنت کی جسکا میری پڑھائی پر بھی حرج ہوا، پرمیں پیچھا نہیں ہٹا۔ اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے یونیکوڈ قرآن پراجیکٹ پر کام کر رہا ہوں جو کہ کافی کٹھن اور ذمہ دارانہ کام ہے۔
میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میں خود سے کوئی فانٹ ڈویلوپ نہیں کر سکتا اور نہ ہی یہ میری فیلڈ ہے۔ البتہ اگر کوئی صاحب یہ کام کر رہے ہوں تو ان کے ساتھ مل کر اس فانٹ کے نقائص و مسائل کو واضح کر سکتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ ایک انتہائی مشکل کام ہے، مگر اگر صرف ایک اکیلے بندے کی بجائے سب مل کر اس پر کام کریں، تو اتفاق کی برکت سے کیا نہیں ہو سکتا؟
 
arifkarim

معطل
حوصلہ رکھیں عارف، خواب دیکھنا نہ چھوڑیں۔ کبھی نہ کبھی یہ ضرور حقیقت بن جائیں گے۔

بات خوابوں کی نہیں ہے، نبیل بھائی۔ یقیناً مستقبل میں کبھی نہ کبھی ایسے فانٹس ضرور بن ہی جائیں گے۔ مگر یہ وقت شاید ابھی اتنا دور ہے کہ ناممکن ہی لگتا ہے۔ اسکے لئے ہمیں متحدہ جد و جہد کرنی ہوگی۔ یہ کسی ایک انسان کے بس کی بات نہیں۔
اس تھریڈ کا مقصد صرف جوہر نستعلیق کی ٹیسٹنگ تھا۔ اگر پاک ، نفیس، جوہر، عماد، اور فجر نستعلیق کا بغور مطالعہ کر کے نستعلیقی خط میں پیدا ہونے والے مسائل اور انکے حل کی نشاندہی کر دی جائے، تو نئے فانٹ ڈویلوپرز کیلئے اس فیلڈ میں کام کرنا بہت آسان ہوگا۔ کیونکہ ان پانچوں فانٹس کے ٹیبلز، اشکال اور اندرونی ساخت ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
لیکن یہ کیوں بھولتے ہیں عارف کہ جوہر بذاتہ فانٹ نہیں ہے، یہ محض انتر نیٹ اکسپلورر میں نظر آتا ہے۔ مزے کی بات ہے کہ میں اردو سیک اس کی لغت کی وجہ سے پہنچا تھا، اور پھر بلاگ بھی وہاں بنا دیا۔ اردو تحریر والا مضمون بھی وہاں پوسٹ کیا۔ اور اس کے بعد معلوم ہوا کہ یہ نستعلیق میں ہے۔ کیوں کہ میں آئ ای استعمال ہی نہیں کرتا۔ فائر فاکس یا اوپیرا کرتا ہوں۔ اس لحاظ سے یہ لوگ جب تک ٹی ٹی ایف فائل کا اجراء نہ کریں میں اسے فانٹ نہیں مانتا۔
 
استاد محترم: یہ فانٹ پیکج یہاں سے مل جاتا ہے 250 $ کا:
http://pakdata.com/products/pdms-jauhar
اور اسکے اندر کچھ مزید فانٹس بھی ہیں: http://pakdata.com/files/fonts.pdf
جوہر نستعلیق کی دو اقسام ہیں۔ ایک نوری کیریکٹر کی طرح: _PDMS_Jauhar
اور ایک نوری نستعلیق کی طرح: _PDMS_Jauhar_Pro
 
شاکرالقادری

لائبریرین
بھائی جان ایسی بات نہیں۔ میں آج کل آپ ہی کے کہنے پر اس پر کام کر رہا ہوں۔ ساتھ ہی میں قرآن پاک کی پروف ریڈنگ کا کام بھی ہوتا ہے اور کچھ ذاتی مصروفیات بھی۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر یہ کام میرے بس میں ہوتا تو میں رات اور دن ایک کر کے سب سے پہلے اسے مکمل کرتا۔
ہر شخص کے ٹیلنٹ کی ایک میعاد ، ایک سمت ہوتی ہے۔ میرے میں جتنی خداداد طاقت تھی، میں نے اسے استعمال کیا۔ پہلے عماد فانٹ کو بہتر بنانے میں جواد بھائی کی مدد کی، پھر نور قرآن فانٹ میں علامات کی درستگی کا ایک نظام بنانے میں پورا ایک مہینہ محنت کی جسکا میری پڑھائی پر بھی حرج ہوا، پرمیں پیچھا نہیں ہٹا۔ اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے یونیکوڈ قرآن پراجیکٹ پر کام کر رہا ہوں جو کہ کافی کٹھن اور ذمہ دارانہ کام ہے۔
میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میں خود سے کوئی فانٹ ڈویلوپ نہیں کر سکتا اور نہ ہی یہ میری فیلڈ ہے۔ البتہ اگر کوئی صاحب یہ کام کر رہے ہوں تو ان کے ساتھ مل کر اس فانٹ کے نقائص و مسائل کو واضح کر سکتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ ایک انتہائی مشکل کام ہے، مگر اگر صرف ایک اکیلے بندے کی بجائے سب مل کر اس پر کام کریں، تو اتفاق کی برکت سے کیا نہیں ہو سکتا؟

عارف کریم! آپ میرے لطیف اور مزاحیہ جملہ سے ناراض ہو گئے حالانکہ میرے مراسلہ کے آخر میں ایک عدد مسکراتا ہوا کاکا ﴿مسکان﴾ اس بات کا غماز تھا کہ یہ بات محض مذاق میں کہی گئی ہے، میں نستعلیق فونٹ کے متعلق آپ کی گہری دلچسپی کا قدر دان ہوں، قرآنی فونٹس کی تیاری کے سلسلہ میں بھی آپ کے مفید تجزیے قابل قدر ہیں اور یونی کوڈ قرآن ٹائپنگ پروجیکٹ بھی ایک نہایت مفید پروجیکٹ ہے جس کا میں قدر دان ہوں اور ان مفید کاوشوں کے لیے آپ کا اجر تو اللہ کے ہاں محفوظ ہے میں تو آپ کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں رکھتا ہوں تاہم اس وضاحت کے باوجود اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس کے لیے میں معذرت چاہتا ہوں
 
دل آزاری؟ بھائی جان آپ ہمیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔ میں آپ کی کسی بات کا برا نہیں مناتا۔ آپ میرے لئے ایک استاد کی طرح ہیں۔:)
 
الف عین

لائبریرین
تو کیا کسی کے پاس جوہر نستعلیق انسٹالڈ ہے یا اس کی فائل موجود ہے؟
یہ اس سے پہلے بھی سوال کیا تھا میں نے تو اس کے جواب میں وہی eot فائل کا ربط دیا گیا تھا۔ اگر کسی کے پاس ہے تو اس پرکچھ کام کیا جا سکتا ہے۔
 
استاد محترم؛ ہماری اس محفل کے معزز رکن جواد صاحب کے پاس نہ صرف یہ فانٹ موجود ہے، بلکہ اس کا وولٹ ورک بھی ہے۔ اسی پر ہی تو کام کرکے انہوں نے امبر نستعلیق بنایا تھا، مگر اس میں بعض ایسے مسائل تھے کہ جنہیں درست کئے بغیر اسے ریلیز نہیں کیا جاسکتا۔ مجھے امید ہے کہ جوہر نستعلیق پرو میں وہ مسائل نہیں ہونگے۔ کیونکہ جوہر نستعلیق انکی اپنی تخلیق ہے۔:)
 
جوہر نستعلیق پرو بھی غلطیوں سے مبرا نہیں ہے۔
ایک تو یہ بولڈ نہیں ہوتا۔دوسرا اس میں ۃ کو اگر کسی اور لفظ سے ملائیں تو بھی یہ خراب ہو جاتا ہے۔ تیسرا یہ کہ الفاظ ایک دوسرے سے بہت دور بھاگ جاتے ہیں۔ اور اسپیسس بہت وبال ہوتے ہیں۔ ہر دفعہ سیو کرنے کے بعد جب دوبارہ فائل کھولو تو ایک نئی اسپیس آپ کی منتظر ہوتی ہے۔ چوتھا یہ کہ جب آپ اس میں لکھے ڈاکیومینٹ کا پی ڈی ایف بنائیں تو فونٹ کھنچ سا جاتا ہے اور بہت سے الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں۔ یہ میرا ذاتی تجربہ ہے۔
 
محمد مسلم

محفلین
علوی نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق دیکھ کر معلوم ہو جاتا ہے کہ مایوسی گناہ ہے۔ لوگ خواہ مخواہ ہی مایوسی کا شکار رہے ہیں۔
 
Top